اَے سِبماؔہ کی تاک مَیں یعزؔیر کے رونے سے زِیادہ تیرے لِئے روؤُں گا۔ تیری شاخیں سمُندر تک پَھیل گئِیں۔ وہ یعزؔیر کے سمُندر تک پُہنچ گئِیں۔ غارت گر تیرے تابِستانی میوئوں پر اور تیرے انگُوروں پر آ پڑا ہے۔
اور مَیدان کے سب شہر اور اموریوں کے بادشاہ سِیحوؔن کا سارا مُلک جو حسبوؔن میں سلطنت کرتا تھا جِسے مُوسیٰ نے مِدیان کے رئِیسوں اوی اور رقم اور صُور اور حُور اور رِبع سِیحوؔن کے رئِیسوں سمیت جو اُس مُلک میں بستے تھے قتل کِیا تھا۔
اور بنی رُوبن اور بنی جد کے پاس چَوپایوں کے بُہت بڑے بڑے غول تھے۔ سو جب اُنہوں نے یَعزیر اور جِلعاد کے مُلکوں کو دیکھا کہ یہ مقام چَوپایوں کے لِئے نِہایت اچھّے ہیں۔
حبرُونیوں میں یریاؔہ حبرُونیوں کا اُن کے آبائی خاندانوں کے نسبوں کے مُوافِق سردار تھا۔ داؤُد کی سلطنت کے چالِیسویں برس میں وہ ڈُھونڈ نِکالے گئے اور جِلعاد کے یعزؔیر میں اُن کے درمِیان زبردست سُورما مِلے۔