Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 21:38 - کِتابِ مُقادّس

38 اور جد کے قبِیلہ سے جِلعاد میں رامہ اور اُس کی نواحی تو خُونی کی پناہ کے لِئے اور محنایم اور اُس کی نواحی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

38 گادؔ کے قبیلہ سے گِلعادؔ میں راموتؔ (جو قتل کے مُلزم کے لیٔے پناہ کا شہر تھا)، محنایمؔ،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

38-39 जद के क़बीले ने उसे चार शहर उनकी चरागाहों समेत दिए : मुल्के-जिलियाद का रामात जिसमें हर वह शख़्स पनाह ले सकता था जिससे कोई ग़ैरइरादी तौर पर हलाक हुआ था, फिर महनायम, हसबोन और याज़ेर।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

38-39 جد کے قبیلے نے اُسے چار شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دیئے: ملکِ جِلعاد کا رامات جس میں ہر وہ شخص پناہ لے سکتا تھا جس سے کوئی غیرارادی طور پر ہلاک ہوا تھا، پھر محنائم، حسبون اور یعزیر۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 21:38
14 حوالہ جات  

اور یعقُوبؔ نے اُن کو دیکھ کر کہا کہ یہ خُدا کا لشکر ہے اور اُس جگہ کا نام مَحنایِم ؔرکھّا۔


اور جد کے قبِیلہ میں سے راماؔت اور اُس کی نواحی جِلعاد میں اور محنایم اور اُس کی نواحی۔


اور شاہِ اِسرائیلؔ نے اپنے مُلازِموں سے کہا کیا تُم کو معلُوم ہے کہ راماؔت جِلعاد ہمارا ہے پر ہم خاموش ہیں اور شاہِ اراؔم کے ہاتھ سے اُسے چِھین نہیں لیتے؟


اور یہ برزِلّی نِہایت عُمر رسِیدہ آدمی یعنی اسّی برس کا تھا۔ اُس نے بادشاہ کو جب تک وہ محنایم میں رہا رسد پُہنچائی تھی اِس لِئے کہ وہ بُہت بڑا آدمی تھا۔


تب داؤُد محنایم میں آیا اور ابی سلوؔم اور سب اِسرائیلی مَرد جو اُس کے ساتھ تھے یَردن کے پار ہُوئے۔


اور یرِیحُو کے پاس کے یَردن کے مشرِق کی طرف رُوبِن کے قبِیلہ کے مَیدان میں بصر کو جو بیابان میں ہے اور جدّ کے قبِیلہ کے حِصّہ میں رامہ کو جو جِلعاد میں ہے اور منسّی کے قبِیلہ کے حِصّہ میں جولاؔن کو جو بسن میں ہے مُقرّر کِیا۔


یعنی رُوبِینِیوں کے لِئے تو شہر بصر ہو جو ترائی میں بیابان کے بِیچ واقع ہے اور جدّیوں کے لِئے شہر رامات جو جِلعاد ؔمیں ہے اور منسِّیوں کے لِئے بسنؔ کا شہر جولانؔ۔


قَدِیماؔت اور اُس کی نواحی اور مفعت اور اُس کی نواحی۔ یہ چار شہر دِئے۔


حسبوؔن اور اُس کی نواحی۔ یعزؔیر اور اُس کی نواحی۔ کُل چار شہر دِئے۔


لیکن نیر کے بیٹے ابنیر نے جو ساؤُل کے لشکر کا سردار تھا ساؤُل کے بیٹے اِشبوؔست کو لے کر اُسے محنایم میں پُہنچایا۔


اور بِن جبرراماؔت جِلعاد میں تھا اور منسّی کے بیٹے یائِیر کی بستِیاں جو جِلعاد میں ہیں اُس کے سپُرد تِھیں اور بسن میں ارجُوؔب کا عِلاقہ بھی اِسی کے سپُرد تھا جِس میں ساٹھ بڑے شہر تھے جِن کی شہر پناہیں اور پِیتل کے بینڈے تھے۔


اور حسبوؔن سے رامت المصفاہ اور بطُونیم تک اور محنایِم سے دبِیر کی سرحد تک۔


اور اُن کی سرحد یہ تھی۔ محنایِم سے لے کر سارا بسن اور بسن کے بادشاہ عوج کی تمام اقلِیم اور یائِیر کے سب قصبے جو بسن میں ہیں وہ ساٹھ شہر ہیں۔


اور عِدُّو کا بیٹا اخیِنداؔب محنایم میں تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات