Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 21:10 - کِتابِ مُقادّس

10 اور یہ قہاتِیوں کے خاندانوں میں سے جو لاوؔی کی نسل میں سے تھے بنی ہارُون کو مِلے کیونکہ پہلا قُرعہ اُن کے نام کا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 (یہ شہر اَہرونؔ کی نَسل کے اُن لوگوں کے لیٔے تھے جو لیویوں کے قُہاتی برادری کے تھے کیونکہ پہلا قُرعہ اُن کے نام کا تھا)۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 21:10
10 حوالہ جات  

اور قُرعہ قہاتِیوں کے گھرانوں کے نام پر نِکلا اور ہارُونؔ کاہِن کی اَولاد کو جو لاویوں میں سے تھی قُرعہ سے یہُوداؔہ کے قبِیلہ اور شمعُوؔن کے قبِیلہ اور بِنیمِین کے قبِیلہ میں سے تیرہ شہر مِلے۔


بنی لاوی ؔمیں سے قہاتیوں کو اُن کے گھرانوں اور آبائی خاندانوں کے مُطابِق۔


اور قہاتؔ سے عَمرامِیوں اور اِضہارِیوں اور حبرونیوں اور عُزّی ایلِیوں کے خاندان چلے۔ یہ قہاتیوں کے خاندان ہیں۔


اور قہاتؔ کے بیٹوں کے نام جِن سے اُن کے خاندان چلے عَمراؔم اور اِضہارؔ اور حبرُوؔن اور عُزّی ایلؔ ہیں۔


اور بنی قہاؔت عَمراؔم اور اِضہارؔ اور حبروؔن اور عُزِّئیلؔ تھے اور قہاتؔ کی عُمر ایک سو تَینتِیس برس کی ہُوئی۔


اُنہوں نے بنی یہُوداؔہ کے قبِیلہ اور بنی شمعُون کے قبِیلہ میں سے یہ شہر دِئے جِن کے نام یہاں مذکُور ہیں۔


سو اُنہوں نے یہُوداؔہ کے کوہِستانی مُلک میں عناق کے باپ اربع کا شہر قریت اؔربع جو حبرُوؔن کہلاتا ہے مع اُس کی نواحی کے اُن کو دِیا۔


اور اُن کی حدُود میں اُن کی چھاؤنیوں کے مُطابِق اُن کی سکُونت گاہیں یہ ہیں۔ بنی ہارُون میں سے قِہاتیوں کے خاندانوں کو جِن کا قُرعہ اوّل نِکلا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات