Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 21:1 - کِتابِ مُقادّس

1 تب لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار الِیعزر کاہِن اور نُون کے بیٹے یشُوع اور بنی اِسرائیل کے قبِیلوں کے آبائی خاندانوں کے سرداروں کے پاس آئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 تَب لیویوں کے آبائی گھرانوں کے سردار الیعزرؔ کاہِنؔ، یہوشُعؔ بِن نُونؔ اَور بنی اِسرائیل کے قبیلوں کے دُوسرے آبائی گھرانوں کے سرداروں کے پاس آئے

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 फिर लावी के क़बीले के आबाई घरानों के सरबराह इलियज़र इमाम, यशुअ बिन नून और इसराईल के बाक़ी क़बीलों के आबाई घरानों के सरबराहों के पास आए

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 پھر لاوی کے قبیلے کے آبائی گھرانوں کے سربراہ اِلی عزر امام، یشوع بن نون اور اسرائیل کے باقی قبیلوں کے آبائی گھرانوں کے سربراہوں کے پاس آئے

باب دیکھیں کاپی




یشوع 21:1
9 حوالہ جات  

اور وہ حِصّے جِن کو کنعانؔ کے مُلک میں بنی اِسرائیل نے مِیراث کے طَور پر پایا اور جِن کو الیِعزر کاہِن اور نُون کے بیٹے یشُوع اور بنی اِسرائیل کے قبِیلوں کے آبائی خاندانوں کے سرداروں نے اُن کو تقسِیم کِیا یہ ہیں۔


یہ وہ مِیراثی حِصّے ہیں جِن کو الِیعزر کاہِن اور نُون کے بیٹے یشُوع اور بنی اِسرائیل کے قبِیلوں کے آبائی خاندانوں کے سرداروں نے سَیلا میں خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر خُداوند کے حضُور قُرعہ ڈال کر مِیراث کے لِئے تقسِیم کِیا۔ یُوں وہ اُس مُلک کی تقسِیم سے فارِغ ہُوئے۔


سو وہ الِیعزر کاہِن اور نُون کے بیٹے یشُوع اور سرداروں کے آگے آ کر کہنے لگِیں کہ خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم دِیا تھا کہ وہ ہم کو ہمارے بھائِیوں کے درمِیان مِیراث دے چُنانچہ خُداوند کے حُکم کے مُطابِق اُس نے اُن کے باپ کے بھائیوں کے درمِیان اُن کو مِیراث دی۔


اور ہارُونؔ کے بیٹے الیعزرؔ نے فوطئیلؔ کی بیٹِیوں میں سے ایک کے ساتھ بیاہ کِیا۔ اُس سے فِینحاؔس پَیدا ہُؤا۔ لاوِیوں کے باپ دادا کے گھرانوں کے سردار جِن سے اُن کے خاندان چلے یِہی تھے۔


اُن کے آبائی خاندانوں کے سردار یہ تھے رُوبِنؔ جو اِسرائیلؔ کا پہلوٹھا تھا۔ اُس کے بیٹے حنُوکؔ اور فلُّوؔ اور حسروؔن اور کَرمیؔ تھے۔ یہ رُوبِنؔ کے گھرانے تھے۔


لَعنت اُن کے غضب پر کیونکہ وہ تُند تھا اور اُن کے قہر پر کیونکہ وہ سخت تھا۔ مَیں اُنہیں یعقُوبؔ میں الگ الگ اور اِسرائیلؔ میں پراگندہ کر دُوں گا۔


پِھر خُداوند نے موآب کے مَیدانوں میں جو یِریحُو کے مُقابِل یَردن کے کنارے واقِع ہیں مُوسیٰ سے کہا کہ


اور وہ شہر بنی اِسرائیل کی مِیراث میں سے یُوں دِئے جائیں۔ جِن کے قبضہ میں بُہت سے شہر ہوں اُن سے بُہت اور جِن کے پاس تھوڑے ہوں اُن سے تھوڑے شہر لینا۔ ہر قبِیلہ اپنی مِیراث کے مُطابِق جِس کا وہ وارِث ہو لاوِیوں کے لِئے شہر دے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات