Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 20:8 - کِتابِ مُقادّس

8 اور یرِیحُو کے پاس کے یَردن کے مشرِق کی طرف رُوبِن کے قبِیلہ کے مَیدان میں بصر کو جو بیابان میں ہے اور جدّ کے قبِیلہ کے حِصّہ میں رامہ کو جو جِلعاد میں ہے اور منسّی کے قبِیلہ کے حِصّہ میں جولاؔن کو جو بسن میں ہے مُقرّر کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اَور یریحوؔ کے پاس یردنؔ کے مشرق کی جانِب رُوبِنؔ کے قبیلہ کے بیابانی علاقہ کی ہموار سطح پر بسے ہُوئے بضرؔ کو اَور گادؔ کے قبیلہ کے راموتؔ کو جو گِلعادؔ میں ہے اَور منشّہ کے قبیلہ کے گولانؔ کو جو باشانؔ میں ہے مُقرّر کیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 दरियाए-यरदन के मशरिक़ में उन्होंने बसर को चुन लिया जो यरीहू से काफ़ी दूर मैदाने-मुरतफ़ा में है और रूबिन के क़बीले की मिलकियत है। मुल्के-जिलियाद में रामात जो जद के क़बीले का है और बसन में जौलान जो मनस्सी के क़बीले का है चुना गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 دریائے یردن کے مشرق میں اُنہوں نے بصر کو چن لیا جو یریحو سے کافی دُور میدانِ مرتفع میں ہے اور روبن کے قبیلے کی ملکیت ہے۔ ملکِ جِلعاد میں رامات جو جد کے قبیلے کا ہے اور بسن میں جولان جو منسّی کے قبیلے کا ہے چنا گیا۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 20:8
12 حوالہ جات  

یریحُو کے نزدِیک یَردؔن کے پار یعنی یَردؔن کی مشرِق کی طرف رُوؔبِن کے قبِیلہ میں سے بیابان میں بصر اور اُس کی نواحی اور یہصہ اور اُس کی نواحی۔


اور رُوبِن کے قبِیلہ سے بصر اور اُس کی نواحی۔ یہصہ اور اُس کی نواحی۔


اور جد کے قبِیلہ سے جِلعاد میں رامہ اور اُس کی نواحی تو خُونی کی پناہ کے لِئے اور محنایم اور اُس کی نواحی۔


اور بنی جَیرسون کو جو لاویوں کے گھرانوں میں سے ہیں منسّی کے دُوسرے آدھے قبِیلہ میں سے اُنہوں نے بسن میں جولان اور اُس کی نواحی تو خُونی کی پناہ کے لِئے اور بعِستراؔہ اور اُس کی نواحی یہ دو شہر دِئے۔


اور جد کے قبِیلہ میں سے راماؔت اور اُس کی نواحی جِلعاد میں اور محنایم اور اُس کی نواحی۔


تب شاہِ اِسرائیلؔ نے نبِیوں کو جو قرِیب چار سَو آدمی تھے اِکٹّھا کِیا اور اُن سے پُوچھا مَیں راماؔت جِلعاد سے لڑنے جاؤُں یا باز رہُوں؟ اُنہوں نے کہا جا کیونکہ خُداوند اُسے بادشاہ کے قبضہ میں کر دے گا۔


یعنی رُوبِینِیوں کے لِئے تو شہر بصر ہو جو ترائی میں بیابان کے بِیچ واقع ہے اور جدّیوں کے لِئے شہر رامات جو جِلعاد ؔمیں ہے اور منسِّیوں کے لِئے بسنؔ کا شہر جولانؔ۔


اور سلکہؔ اور ادرؔعی تک مَیدان کے سب شہر اور سارا جِلعادؔ اور سارا بسنؔ یعنی عوجؔ کی سلطنت کے سب شہر جو بسنؔ میں شامِل تھے ہم نے لے لِئے۔


پس اُنہوں نے نفتالی کے کوہِستانی مُلک میں جلِیل کے قادِس کو اور اِفرائِیم کے کوہِستانی مُلک میں سِکم کو اور یہُوداؔہ کے کوہِستانی مُلک میں قریت اؔربع کو جو حبرُوؔن ہے الگ کِیا۔


یِہی وہ شہر ہیں جو سب بنی اِسرائیل اور اُن مُسافِروں کے لِئے جو اُن کے درمِیان بستے ہیں اِس لِئے ٹھہرائے گئے کہ جو کوئی نادانِستہ کِسی کو قتل کرے وہ وہاں بھاگ جائے اور جب تک وہ جماعت کے آگے کھڑا نہ ہو تب تک خُون کے اِنتِقام لینے والے کے ہاتھ سے مارا نہ جائے۔


اور وہ اخیاؔب کے بیٹے یُوراؔم کے ساتھ راماؔت جِلعاؔد میں شاہِ اراؔم حزائیل سے لڑنے کو گیا اور ارامیوں نے یُوراؔم کو زخمی کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات