Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 20:7 - کِتابِ مُقادّس

7 پس اُنہوں نے نفتالی کے کوہِستانی مُلک میں جلِیل کے قادِس کو اور اِفرائِیم کے کوہِستانی مُلک میں سِکم کو اور یہُوداؔہ کے کوہِستانی مُلک میں قریت اؔربع کو جو حبرُوؔن ہے الگ کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 چنانچہ اُنہُوں نے نفتالی کے کوہستانی مُلک میں گلِیل کے قِدِشؔ کو اِفرائیمؔ کے کوہستانی مُلک میں شِکیمؔ کو اَور یہُوداہؔ کے کوہستانی مُلک میں قِریت اربعؔ یعنی حِبرونؔ کو الگ کیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 इसराईलियों ने पनाह के यह शहर चुन लिए : नफ़ताली के पहाड़ी इलाक़े में गलील का क़ादिस, इफ़राईम के पहाड़ी इलाक़े में सिकम और यहूदाह के पहाड़ी इलाक़े में क़िरियत-अरबा यानी हबरून।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اسرائیلیوں نے پناہ کے یہ شہر چن لئے: نفتالی کے پہاڑی علاقے میں گلیل کا قادس، افرائیم کے پہاڑی علاقے میں سِکم اور یہوداہ کے پہاڑی علاقے میں قِریَت اربع یعنی حبرون۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 20:7
22 حوالہ جات  

سو اُنہوں نے یہُوداؔہ کے کوہِستانی مُلک میں عناق کے باپ اربع کا شہر قریت اؔربع جو حبرُوؔن کہلاتا ہے مع اُس کی نواحی کے اُن کو دِیا۔


اُن ہی دِنوں مریمؔ اُٹھی اور جلدی سے پہاڑی مُلک میں یہُوداؔہ کے ایک شہر کو گئی


اور نفتالی کے قبِیلہ میں سے قادِؔس اور اُس کی نواحی گلِیل میں اور حمُّوؔن اور اُس کی نواحی اور قریتائم اور اُس کی نواحی مِلی۔


اور نفتالی کے قبِیلہ جلِیل میں قادِس اور اُس کی نواحی تو خُونی کی پناہ کے لِئے اور حمّات دور اور اُس کی نواحی اور قرتان اور اُس کی نواحی۔ یہ تِین شہر دِئے۔


اور اُنہوں نے اِفرائِیم کے کوہِستانی مُلک میں اُن کو سِکم شہر اور اُس کی نواحی تو خُونی کی پناہ کے لِئے اور جزر اور اُس کی نواحی۔


سو اُنہوں نے ہارُونؔ کاہِن کی اَولاد کو حبُروؔن جو خُونی کی پناہ کا شہر تھا اور اُس کی نواحی اور لِبناہ اور اُس کی نواحی۔


اور اگلے وقت میں حبرُوؔن کا نام قریت اربع تھا اور وہ اربع عناقِیم میں سب سے بڑا آدمی تھا اور اُس مُلک کو جنگ سے فراغت مِلی۔


اور رحُبعاؔم سِکم کو گیا اِس لِئے کہ سب اِسرائیلی اُسے بادشاہ بنانے کو سِکم میں اِکٹّھے ہُوئے تھے۔


اور سارہؔ نے قریت اربعؔ میں وفات پائی۔ یہ کنعانؔ میں ہے اور حبرُونؔ بھی کہلاتا ہے اور ابرہامؔ سارہؔ کے لِئے ماتم اور نَوحہ کرنے کو وہاں گیا۔


اور لاوِیوں کے اُن شہروں میں سے جو تُم اُن کو دو چھ پناہ کے شہر ٹھہرا دینا جِن میں خُونی بھاگ جائیں۔ اِن شہروں کے علاوہ بیالِیس شہر اَور اُن کو دینا۔


پِھر مُوسیٰؔ نے یَردنؔ کے پار مشرِق کی طرف تِین شہر الگ کِئے۔


اور تُو اِن سب حُکموں پر جو آج کے دِن مَیں تُجھ کو دیتا ہُوں دِھیان کر کے عمل کرے اور خُداوند اپنے خُدا سے مُحبّت رکھّے اور ہمیشہ اُس کی راہوں پر چلے تو اِن تِین شہروں کے عِلاوہ تِین شہر اَور اپنے لِئے الگ کر دینا۔


ایک قادِؔس کا بادشاہ۔ ایک کرمِل کے یقنِعام کا بادشاہ۔


اور یرِیحُو کے پاس کے یَردن کے مشرِق کی طرف رُوبِن کے قبِیلہ کے مَیدان میں بصر کو جو بیابان میں ہے اور جدّ کے قبِیلہ کے حِصّہ میں رامہ کو جو جِلعاد میں ہے اور منسّی کے قبِیلہ کے حِصّہ میں جولاؔن کو جو بسن میں ہے مُقرّر کِیا۔


اور یشُوع نے اُس حُکم کے مُطابِق جو خُداوند نے اُسے دِیا تھا یُفنّہ کے بیٹے کالِب کو بنی یہُوداؔہ کے درمِیان عناق کے باپ اربع کا شہر قریت اربع جو حبرُوؔن ہے حِصّہ دِیا۔


اور فصِیل دار شہر یہ ہیں یعنی صِدّیم اور صیر اور حمّات اور رقّت اور کِنّرت۔


اور ادامہ اور رامہ اور حصُور۔


اور قادِؔس اور ادرعی اور عَین حصُور۔


اِس کے بعد یشُوع نے اِسرائیلؔ کے سب قبِیلوں کو سِکم میں جمع کِیا اور اِسرائیلؔ کے بزُرگوں اور سرداروں اور قاضِیوں اور منصبداروں کو بُلوایا اور وہ خُدا کے حضُور حاضِر ہُوئے۔


تب یرُبّعل کا بیٹا ابی ملِک سِکم میں اپنے مامُوؤں کے پاس گیا اور اُن سے اور اپنے سب ننہال کے لوگوں سے کہا کہ


اور رحُبعاؔم سِکم کو گیا کیونکہ سارا اِسرائیلؔ اُسے بادشاہ بنانے کو سِکم کو گیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات