اُس نے کہا نہیں بلکہ مَیں اِس وقت خُداوند کے لشکر کا سردار ہو کر آیا ہُوں۔ تب یشُوع نے زمِین پر سرنِگُوں ہو کر سِجدہ کِیا اور اُس سے کہا کہ میرے مالِک کا اپنے خادِم سے کیا اِرشاد ہے؟
یہ وہ مِیراثی حِصّے ہیں جِن کو الِیعزر کاہِن اور نُون کے بیٹے یشُوع اور بنی اِسرائیل کے قبِیلوں کے آبائی خاندانوں کے سرداروں نے سَیلا میں خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر خُداوند کے حضُور قُرعہ ڈال کر مِیراث کے لِئے تقسِیم کِیا۔ یُوں وہ اُس مُلک کی تقسِیم سے فارِغ ہُوئے۔