Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 2:9 - کِتابِ مُقادّس

9 اور اُن سے یُوں کہنے لگی کہ مُجھے یقِین ہے کہ خُداوند نے یہ مُلک تُم کو دِیا ہے اور تُمہارا رُعب ہم لوگوں پر چھا گیا ہے اور اِس مُلک کے سب باشِندے تُمہارے آگے گُھلے جا رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 اَور اُن سے کہا، ”مَیں جانتی ہُوں کہ یَاہوِہ نے یہ مُلک تُمہیں دیا ہے اَور تمہارا شدید خوف ہم پر چھایا ہُواہے اَور اِس مُلک کے تمام باشِندے تمہارے خوف سے کانپ رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 उनसे कहा, “मैं जानती हूँ कि रब ने यह मुल्क आपको दे दिया है। आपके बारे में सुनकर हम पर दहशत छा गई है, और मुल्क के तमाम बाशिंदे हिम्मत हार गए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اُن سے کہا، ”مَیں جانتی ہوں کہ رب نے یہ ملک آپ کو دے دیا ہے۔ آپ کے بارے میں سن کر ہم پر دہشت چھا گئی ہے، اور ملک کے تمام باشندے ہمت ہار گئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 2:9
39 حوالہ جات  

مَیں اپنی ہَیبت کو تیرے آگے آگے بھیجُوں گا اور مَیں اُن سب لوگوں کو جِن کے پاس تُو جائے گا شِکست دُوں گا اور مَیں اَیسا کرُوں گا کہ تیرے سب دُشمن تیرے آگے اپنی پُشت پھیر دیں گے۔


مَیں آج ہی سے تیرا خَوف اور رُعب اُن قَوموں کے دِل میں ڈالنا شرُوع کرُوں گا جو رُویِ زمِین پر رہتی ہیں۔ وہ تیری خبر سُنیں گی اور کانپیں گی اور تیرے سبب سے بیتاب ہو جائیں گی۔


کہ مَیں نے زمِین کو اور اِنسان و حَیوان کو جو رُویِ زمِین پر ہیں اپنی بڑی قُدرت اور بُلند بازُو سے پَیدا کِیا اور اُن کو جِسے مَیں نے مُناسِب جانا بخشا۔


اگرچہ گُنہگار سَو بار بُرائی کرے اور اُس کی عُمر دراز ہو تَو بھی مَیں یقِیناً جانتا ہُوں کہ اُن ہی کا بھلا ہو گا جو خُدا ترس ہیں اور اُس کے حضُور کانپتے ہیں۔


آسمان تو خُداوند کا آسمان ہے لیکن زمِین اُس نے بنی آدمؔ کو دی ہے۔


شرِیر یہ دیکھے گا اور کُڑھے گا۔ وہ دانت پِیسے گا اور گُھلے گا۔ شرِیروں کی مُراد نابُود ہو گی۔


لیکن مَیں جانتا ہُوں کہ میرا مخلصی دینے والا زِندہ ہے۔ اور آخِر کار وہ زمِین پر کھڑا ہو گا۔


یہ سب کُچھ سُنتے ہی ہمارے دِل پِگھل گئے اور تُمہارے باعِث پِھر کِسی شخص میں جان باقی نہ رہی کیونکہ خُداوند تُمہارا خُدا ہی اُوپر آسمان کا اور نِیچے زمِین کا خُدا ہے۔


اور اُنہوں نے کُوچ کِیا اور اُن کے آس پاس کے شہروں پر اَیسا بڑا خَوف چھایا ہُؤا تھا کہ اُنہوں نے یعقُوبؔ کے بیٹوں کا پِیچھا نہ کِیا۔


کیا مُجھے روا نہیں کہ اپنے مال سے جو چاہُوں سو کرُوں؟ یا تُو اِس لِئے کہ مَیں نیک ہُوں بُری نظر سے دیکھتا ہے؟


وہ خالی سُنسان اور وِیران ہے۔ اُن کے دِل پِگھل گئے اور گُھٹنے ٹکرانے لگے۔ ہر ایک کی کمر میں شِدّت سے درد ہے اور اِن سب کے چِہرے زرد ہو گئے۔


مِصرؔ کی بابت بارِ نبُوّت۔ دیکھو خُداوند ایک تیز رَو بادل پر سوار ہو کر مِصرؔ میں آتا ہے اور مِصرؔ کے بُت اُس کے حضُور لرزان ہوں گے اور مِصرؔ کا دِل پِگھل جائے گا۔


کیونکہ خُداوند نے رتھوں کی آواز اور گھوڑوں کی آواز بلکہ ایک بڑی فَوج کی آواز ارامیوں کے لشکر کو سُنوائی۔ سو وہ آپس میں کہنے لگے کہ دیکھو شاہِ اِسرائیلؔ نے حِتّیوں کے بادشاہوں اور مِصریوں کے بادشاہوں کو ہمارے خِلاف اُجرت پر بُلایا ہے تاکہ وہ ہم پر چڑھ آئیں۔


پِھر وہ اپنی جلَو کے سب لوگوں سمیت مَردِ خُدا کے پاس لَوٹا اور اُس کے سامنے کھڑا ہُؤا اور کہنے لگا کہ دیکھ اب مَیں نے جان لِیا کہ اِسرائیلؔ کو چھوڑ اَور کہِیں رُویِ زمِین پر کوئی خُدا نہیں۔ اِس لِئے اب کرم فرما کر اپنے خادِم کا ہدیہ قبُول کر۔


تب وہ بھی جو بہادُر ہے اور جِس کا دِل شیر کے دِل کی طرح ہے بِالکُل پِگھل جائے گا کیونکہ سارا اِسرائیل جانتا ہے کہ تیرا باپ زبردست آدمی ہے اور اُس کے ساتھ کے لوگ سُورما ہیں۔


تب اُس کے ساتھی نے جواب دِیا کہ یہ یُوآؔس کے بیٹے جِدعوؔن اِسرائیلی مَرد کی تلوار کے سِوا اور کُچھ نہیں۔ خُدا نے مِدیاؔن کو اور سارے لشکر کو اُس کے ہاتھ میں کر دِیا ہے۔


جب حق تعالیٰ نے قَوموں کو مِیراث بانٹی اور بنی آدمؔ کو جُدا جُدا کِیا تو اُس نے قَوموں کی سرحدّیں بنی اِسرائیل کے شُمار کے مُطابِق ٹھہرائِیں۔


اور دُنیا کی سب قَومیں یہ دیکھ کر کہ تُو خُداوند کے نام سے کہلاتا ہے تُجھ سے ڈر جائیں گی۔


اور کوئی شخص وہاں تُمہارا مُقابلہ نہ کر سکے گا کیونکہ خُداوند تُمہارا خُدا تُمہارا رُعب اور خَوف اُس تمام مُلک میں جہاں کہِیں تُمہارے قدم پڑیں پَیدا کر دے گا جَیسا اُس نے تُم سے کہا ہے۔


اب مَیں جان گیا کہ خُداوند سب معبُودوں سے بڑا ہے کیونکہ وہ اُن کاموں میں جو اُنہوں نے غرُور سے کِئے اُن پر غالِب ہُؤا۔


اِیمان ہی سے راحب فاحِشہ نافرمانوں کے ساتھ ہلاک نہ ہُوئی کیونکہ اُس نے جاسُوسوں کو امن سے رکھّا تھا۔


اور مُوسیٰ نے قادِؔس سے ادُوم کے بادشاہ کے پاس ایلچی روانہ کِئے اور کہلا بھیجا کہ تیرا بھائی اِسرائیلؔ یہ عرض کرتا ہے کہ تُو ہماری سب مُصیبِتوں سے جو ہم پر آئِیں واقِف ہے۔


ہارُون اپنے لوگوں میں جا مِلے گا کیونکہ وہ اُس مُلک میں جو مَیں نے بنی اِسرائیل کو دِیا ہے جانے نہیں پائے گا اِس لِئے کہ مریبہ کے چشمہ پر تُم نے میرے کلام کے خِلاف عمل کِیا۔


تب راحب چھت پر اُن مَردوں کے لیٹ جانے سے پہلے اُن کے پاس گئی۔


اور اُنہوں نے یشُوع سے کہا کہ یقِیناً خُداوند نے وہ سارا مُلک ہمارے قبضہ میں کر دِیا ہے کیونکہ اُس مُلک کے سب باشِندے ہمارے آگے گُھلے جا رہے ہیں۔


اُنہوں نے اُس سے کہا تیرے خادِم ایک بُہت دُور مُلک سے خُداوند تیرے خُدا کے نام کے باعِث آئے ہیں کیونکہ ہم نے اُس کی شُہرت اور جو کُچھ اُس نے مِصرؔ میں کِیا۔


اور جو کُچھ اُس نے امورِیوں کے دونوں بادشاہوں سے جو یَردن کے اُس پار تھے یعنی حسبوؔن کے بادشاہ سیحوؔن اور بسن کے بادشاہ عوج سے جو عستاراؔت میں تھا کِیا سب سُنا ہے۔


اُنہوں نے یشُوع کو جواب دِیا کہ تیرے خادِموں کو تحقِیق یہ خبر مِلی تھی کہ خُداوند تیرے خُدا نے اپنے بندہ مُوسیٰ کو فرمایا کہ سارا مُلک تُم کو دے اور اِس مُلک کے سب باشِندوں کو تُمہارے سامنے سے نیست و نابُود کرے۔ سو ہم کو تُمہارے سبب سے اپنی جانوں کے لالے پڑ گئے اِس لِئے ہم نے یہ کام کِیا۔


جب اہلِ مِصرؔ کو یہ خبر پُہنچے گی تو وہ صُور کی خبر سے بُہت غمگِین ہوں گے۔


اور جب اُن امورِیوں کے سب بادشاہوں نے جو یَردن کے پار مغرِب کی طرف تھے اور اُن کنعانِؔیوں کے تمام بادشاہوں نے جو سمُندر کے نزدِیک تھے سُنا کہ خُداوند نے بنی اِسرائیل کے سامنے سے یَردن کے پانی کو ہٹا کر سُکھا دِیا جب تک ہم پار نہ آ گئے تو اُن کے دِل پِگھل گئے اور اُن میں بنی اِسرائیل کے سبب سے جان باقی نہ رہی۔


اور خُداوند نے یشُوع سے کہا کہ دیکھ مَیں نے یرِیحُو کو اور اُس کے بادشاہ اور زبردست سُورماؤں کو تیرے ہاتھ میں کر دِیا ہے۔


جب ہمارے سب دُشمنوں نے یہ سُنا تو ہمارے آس پاس کی سب قَومیں ڈرنے لگِیں اور اپنی ہی نظر میں خُود ذلِیل ہو گئِیں کیونکہ اُنہوں نے جان لِیا کہ یہ کام ہمارے خُدا کی طرف سے ہُؤا۔


اور ہر صُوبہ اور ہر شہر میں جہاں کہِیں بادشاہ کا حُکم اور اُس کا فرمان پُہنچا یہُودیوں کو خُرّمی اور شادمانی اور عِید اور خُوشی کا دِن نصِیب ہُؤا اور اُس مُلک کے لوگوں میں سے بُہتیرے یہُودی ہو گئے کیونکہ یہُودیوں کا خَوف اُن پر چھا گیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات