Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 2:3 - کِتابِ مُقادّس

3 اور یرِیحوُ کے بادشاہ نے راحب کو کہلا بھیجا کہ اُن لوگوں کو جو تیرے پاس آئے اور تیرے گھر میں داخِل ہُوئے ہیں نِکال لا اِس لِئے کہ وہ اِس سارے مُلک کی جاسُوسی کرنے کو آئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 تَب یریحوؔ کے بادشاہ نے راحبؔ کے پاس یہ کہلا بھیجا: ”جو لوگ تیرے پاس آئے اَور تیرے گھر میں داخل ہُوئے ہیں اُنہیں نکال اَور یہاں لے آ کیونکہ وہ سارے مُلک کی جاسُوسی کرنے کے لیٔے آئے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 यह सुनकर बादशाह ने राहब को ख़बर भेजी, “उन आदमियों को निकाल दो जो तुम्हारे पास आकर ठहरे हुए हैं, क्योंकि यह पूरे मुल्क की जासूसी करने के लिए आए हैं।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 یہ سن کر بادشاہ نے راحب کو خبر بھیجی، ”اُن آدمیوں کو نکال دو جو تمہارے پاس آ کر ٹھہرے ہوئے ہیں، کیونکہ یہ پورے ملک کی جاسوسی کرنے کے لئے آئے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی




یشوع 2:3
15 حوالہ جات  

اور بنی عمُّون کے سرداروں نے اپنے مالِک حنُون سے کہا تُجھے کیا یہ گُمان ہے کہ داؤُد تیرے باپ کی تعظِیم کرتا ہے کہ اُس نے تسلّی دینے والے تیرے پاس بھیجے ہیں؟ کیا داؤُد نے اپنے خادِم تیرے پاس اِس لِئے نہیں بھیجے ہیں کہ شہر کا حال دریافت کر کے اور اِس کا بھید لے کر وہ اِس کو غارت کرے؟


اور جب ہیرودؔیس اُسے پیش کرنے کو تھا تو اُسی رات پطرؔس دو زنجِیروں سے بندھا ہُؤا دو سِپاہِیوں کے درمِیان سوتا تھا اور پہرے والے دروازہ پر قَید خانہ کی نِگہبانی کر رہے تھے۔


اور اُس کو پکڑ کر قَید کِیا اور نِگہبانی کے لِئے چار چار سِپاہِیوں کے چار پہروں میں رکھّا اِس اِرادہ سے کہ فَسح کے بعد اُس کو لوگوں کے سامنے پیش کرے۔


پِیلاطُسؔ نے پِھر باہر جا کر لوگوں سے کہا کہ دیکھو مَیں اُسے تُمہارے پاس باہر لے آتا ہُوں تاکہ تُم جانو کہ مَیں اُس کا کُچھ جُرم نہیں پاتا۔


کہ شرِیر آفت کے دِن کے لِئے رکھّا جاتا ہے اور غضب کے دِن تک پُہنچایا جاتا ہے؟


پر بنی عمُّون کے امِیروں نے حنُوؔن سے کہا کیا تیرا خیال ہے کہ داؤُد تیرے باپ کی عِزّت کرتا ہے جو اُس نے تیرے پاس تسلّی دینے والے بھیجے ہیں؟ کیا اُس کے خادِم تیرے مُلک کا حال دریافت کرنے اور اُسے تباہ کرنے اور بھید لینے نہیں آئے ہیں؟


اُنہوں نے اَیسا ہی کِیا اور وہ اُن پانچوں بادشاہوں کو یعنی شاہِ یروشلِیم اور شاہِ حبروؔن اور شاہِ یرموؔت اور شاہِ لکِیس اور شاہِ عجلُوؔن کو غار سے نِکال کر اُس کے پاس لائے۔


اُس لَعنت کرنے والے کو لشکر گاہ کے باہر نِکال کر لے جا اور جِتنوں نے اُسے لَعنت کرتے سُنا وہ سب اپنے اپنے ہاتھ اُس کے سر پر رکھّیں اور ساری جماعت اُسے سنگسار کرے۔


ہم نے اُس سے کہا کہ ہم سچّے آدمی ہیں۔ ہم جاسُوس نہیں۔


اور قرِیباً تِین مہِینے کے بعد یہُوداؔہ کو یہ خبر مِلی کہ تیری بہُو تمرؔ نے زِنا کِیا اور اُسے چِھنالے کا حمل بھی ہے۔ یہُوداؔہ نے کہا کہ اُسے باہر نِکال لاؤ کہ وہ جلائی جائے۔


اور یرِیحوُ کے بادشاہ کو خبر مِلی کہ دیکھ آج کی رات بنی اِسرائیل میں سے چند آدمی اِس مُلک کی جاسُوسی کرنے کو یہاں آئے ہیں۔


تب اُس عَورت نے اُن دونوں مَردوں کو لے کر اور اُن کو چِھپا کر یُوں کہہ دِیا کہ وہ مَرد میرے پاس آئے تو تھے پر مُجھے معلُوم نہ ہُؤا کہ وہ کہاں کے تھے۔


اور ابی سلوؔم کے خادِم اُس گھر پر اُس عَورت کے پاس آئے اور پُوچھا کہ اخِیمعض اور یُونتن کہاں ہیں؟ اُس عَورت نے اُن سے کہا وہ نالہ کے پار گئے اور جب اُنہوں نے اُن کو ڈُھونڈا اور نہ پایا تو یروشلیِم کو لَوٹ گئے۔


تب اُس نے اُس سے کہا کہ تُو ڈیرے کے دروازہ پر کھڑی رہنا اور اگر کوئی شخص آ کر تُجھ سے پُوچھے کہ یہاں کوئی مَرد ہے؟ تو تُو کہہ دینا کہ نہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات