Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 2:15 - کِتابِ مُقادّس

15 تب اُس عَورت نے اُن کو کِھڑکی کے راستہ رسّی سے نِیچے اُتار دِیا کیونکہ اُس کا گھر شہر کی دِیوار پر بنا تھا اور وہ دِیوار پر رہتی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 تَب اُس نے اُنہیں کھڑکی کی راہ سے رسّی کے ذریعہ نیچے اُتار دیا کیونکہ جِس گھر میں وہ رہتی تھی وہ شہرپناہ کا ہی حِصّہ تھا

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 तब राहब ने शहर से निकलने में उनकी मदद की। चूँकि उसका घर शहर की चारदीवारी से मुलहिक़ था इसलिए आदमी खिड़की से निकलकर रस्से के ज़रीए बाहर की ज़मीन पर उतर आए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 تب راحب نے شہر سے نکلنے میں اُن کی مدد کی۔ چونکہ اُس کا گھر شہر کی چاردیواری سے ملحق تھا اِس لئے آدمی کھڑکی سے نکل کر رسّے کے ذریعے باہر کی زمین پر اُتر آئے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 2:15
6 حوالہ جات  

لیکن رات کو اُس کے شاگِردوں نے اُسے لے کر ٹوکرے میں بِٹھایا اور دِیوار پر سے لٹکا کر اُتار دِیا۔


پِھر مَیں ٹوکرے میں کِھڑکی کی راہ دِیوار پر سے لٹکا دِیا گیا اور مَیں اُس کے ہاتھوں سے بچ گیا۔


پس لوگوں نے للکارا اور کاہِنوں نے نرسِنگے پُھونکے اور اَیسا ہُؤا کہ جب لوگوں نے نرسِنگے کی آواز سُنی تو اُنہوں نے بُلند آواز سے للکارا اور دِیوار بِالکُل گِر پڑی اور لوگوں میں سے ہر ایک آدمی اپنے سامنے سے چڑھ کر شہر میں گُھسا اور اُنہوں نے اُس کو لے لِیا۔


اُن مَردوں نے اُس سے کہا کہ ہماری جان تُمہاری جان کی کفِیل ہو گی بشرطیکہ تُم ہمارے اِس کام کا ذِکر نہ کر دو اور اَیسا ہو گا کہ جب خُداوند اِس مُلک کو ہمارے قبضہ میں کر دے گا تو ہم تیرے ساتھ مِہربانی اور وفاداری سے پیش آئیں گے۔


اور اُس نے اُن سے کہا کہ پہاڑ کو چل دو تا نہ ہو کہ پِیچھا کرنے والے تُم کو مِل جائیں اور تِین دِن تک وہِیں چِھپے رہنا جب تک پِیچھا کرنے والے لَوٹ نہ آئیں۔ اِس کے بعد اپنا راستہ لینا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات