یشوع 2:11 - کِتابِ مُقادّس11 یہ سب کُچھ سُنتے ہی ہمارے دِل پِگھل گئے اور تُمہارے باعِث پِھر کِسی شخص میں جان باقی نہ رہی کیونکہ خُداوند تُمہارا خُدا ہی اُوپر آسمان کا اور نِیچے زمِین کا خُدا ہے۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ11 جَب ہم نے یہ ماجرا سُنا تو ہمارے دِل پگھل گیٔے اَور تمہارے سبب ہر شخص کا حوصلہ پست ہو گیا کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا ہی اُوپر آسمان کے اَور نیچے زمین کے خُدا ہیں۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस11 यह सुनकर हमारी हिम्मत टूट गई। आपके सामने हम सब हौसला हार गए हैं, क्योंकि रब आपका ख़ुदा आसमानो-ज़मीन का ख़ुदा है। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن11 یہ سن کر ہماری ہمت ٹوٹ گئی۔ آپ کے سامنے ہم سب حوصلہ ہار گئے ہیں، کیونکہ رب آپ کا خدا آسمان و زمین کا خدا ہے۔ باب دیکھیں |
اور جب اُن امورِیوں کے سب بادشاہوں نے جو یَردن کے پار مغرِب کی طرف تھے اور اُن کنعانِؔیوں کے تمام بادشاہوں نے جو سمُندر کے نزدِیک تھے سُنا کہ خُداوند نے بنی اِسرائیل کے سامنے سے یَردن کے پانی کو ہٹا کر سُکھا دِیا جب تک ہم پار نہ آ گئے تو اُن کے دِل پِگھل گئے اور اُن میں بنی اِسرائیل کے سبب سے جان باقی نہ رہی۔