اور ایک عرصہ کے بعد اَیسا ہُؤا کہ سُوعؔ کی بیٹی جو یہُوداؔہ کی بِیوی تھی مَر گئی اور جب یہُوداؔہ کو اُس کا غم بُھولا تو وہ اپنے عدُلّامی دوست حِیرہؔ کے ساتھ اپنی بھیڑوں کی پشم کے کترنے والوں کے پاس تِمنَتؔ کو گیا۔
اور اشدُود کے باشِندوں اور اسقلُوؔن کے فرمانروا کو کاٹ ڈالُوں گا اور عقرُوؔن پر ہاتھ چلاؤُں گا اور فلِستِیوں کے باقی لوگ نیست ہو جائیں گے خُداوند خُدا فرماتا ہے۔
پس اُنہوں نے خُدا کا صندُوق عقرُوؔن کو بھیج دِیا اور جُوں ہی خُدا کا صندُوق عقرُوؔن میں پُہنچا عقرُونی چِلاّنے لگے کہ وہ اِسرائیلؔ کے خُدا کا صندُوق ہم میں اِس لِئے لائے ہیں کہ ہم کو اور ہمارے لوگوں کو مَروا ڈالیں۔