کیونکہ یہ خُداوند ہی کی طرف سے تھا کہ وہ اُن کے دِلوں کو اَیسا سخت کر دے کہ وہ جنگ میں اِسرائیلؔ کا مُقابلہ کریں تاکہ وہ اُن کو بِالکُل ہلاک کر ڈالے اور اُن پر کُچھ مِہربانی نہ ہو بلکہ وہ اُن کو نیست و نابُود کر دے جَیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم دِیا تھا۔
اور سُلیماؔن بادشاہ نے جو بیگاری لگائے تو اِسی لِئے کہ وہ خُداوند کے گھر اور اپنے محلّ کو اور مِلّو اور یروشلیِم کی شہر پناہ اور حصُور اور مجِدّو اور جزر کو بنائے۔
پس اُنہوں نے نفتالی کے کوہِستانی مُلک میں جلِیل کے قادِس کو اور اِفرائِیم کے کوہِستانی مُلک میں سِکم کو اور یہُوداؔہ کے کوہِستانی مُلک میں قریت اؔربع کو جو حبرُوؔن ہے الگ کِیا۔