Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 19:35 - کِتابِ مُقادّس

35 اور فصِیل دار شہر یہ ہیں یعنی صِدّیم اور صیر اور حمّات اور رقّت اور کِنّرت۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

35 اِن کے فصیلدار شہر یہ تھے، صِدّیمؔ، ضِیرؔ، حمّاتؔ، رقّتؔ، کِنّریتؔ،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

35 ज़ैल के फ़सीलदार शहर नफ़ताली की मिलकियत में आए : सद्दीम, सैर, हम्मत, रक़्क़त, किन्नरत,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

35 ذیل کے فصیل دار شہر نفتالی کی ملکیت میں آئے: صدّیم، صیر، حمّت، رقّت، کِنّرت،

باب دیکھیں کاپی




یشوع 19:35
14 حوالہ جات  

اور اُن بادشاہوں کو جو شِمال کی طرف کوہِستانی مُلک اور کِنّرت کے جنُوب کے مَیدان اور نشیب کی زمِین اور مغرِب کی طرف دور کی مُرتفع زمِین میں رہتے تھے۔


سو سُلیماؔن نے اور اُس کے ساتھ سارے اِسرائیلؔ یعنی ایک بڑی جماعت نے جو حمات کے مدخل سے لے کر مِصرؔ کی نہر تک کی حدُود سے آئی تھی خُداوند ہمارے خُدا کے حضُور سات روز اور پِھر سات روز اَور یعنی چَودہ روز عِید منائی۔


اور اروادیؔ اور صماری ؔاور حماتیؔ پَیدا ہُوئے اور بعد میں کنعانی قبِیلے پَھیل گئے۔


اور وہ پار جا کر گنّیسرؔت کے عِلاقہ میں پُہنچے اور کشتی گھاٹ پر لگائی۔


اور وادی میں بَیت ہارؔم اور بَیت نِمرؔہ اور سُکّاؔت اور صفون یعنی حسبوؔن کے بادشاہ سِیحوؔن کی اقلِیم کا باقی حِصّہ اور یَردن کے اُس پار مشرِق کی طرف کِنّرؔت کی جِھیل کے اُس سِرے تک یَردن اور اُس کی ساری نواحی۔


پِھر کوہِ ہور سے حَمات کے مدخل تک تُم اِس طرح اپنی حد مُقرّر کرنا کہ وہ صِداد سے جا مِلے۔


سو وہ روانہ ہُوئے اور دشتِ صِینؔ سے رحوبؔ تک جو حَمات ؔکے راستہ میں ہے مُلک کو خُوب دیکھا بھالا۔


اور مَیدان کو اور کِنّرتؔ سے لے کر مَیدان کے دریا یعنی دریایِ شورؔ تک جو مشرِق میں پِسگہ کے ڈھال تک پَھیلا ہُؤا ہے اور یَردن ؔاور اُس کی ساری نواحی کو بھی مَیں نے اِن ہی کو دے دِیا۔


اور وہ حد مغرِب کی طرف مُڑ کر ازنُوت تبُور سے گُذرتی ہُوئی حُقّوق کو گئی اور جنُوب میں زبُولُون تک اور مغرِب میں آشر تک اور مشرِق میں یہُوداؔہ کے حِصّہ کے یَردن تک پُہنچی۔


اور ادامہ اور رامہ اور حصُور۔


پس اُنہوں نے نفتالی کے کوہِستانی مُلک میں جلِیل کے قادِس کو اور اِفرائِیم کے کوہِستانی مُلک میں سِکم کو اور یہُوداؔہ کے کوہِستانی مُلک میں قریت اؔربع کو جو حبرُوؔن ہے الگ کِیا۔


اور نفتالی کے قبِیلہ جلِیل میں قادِس اور اُس کی نواحی تو خُونی کی پناہ کے لِئے اور حمّات دور اور اُس کی نواحی اور قرتان اور اُس کی نواحی۔ یہ تِین شہر دِئے۔


اور اُس نے قادِس نفتالی سے ابی نُوعم کے بیٹے برق کو بُلا بھیجا اور اُس سے کہا کہ کیا خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا نے حُکم نہیں کِیا کہ تُو تبُور کے پہاڑ پر چڑھ جا اور بنی نفتالی اور بنی زبُولُون میں سے دس ہزار آدمی اپنے ساتھ لے لے؟


اور شاہِ اِسرائیلؔ فِقح کے ایّام میں شاہِ اسُور تِگلت پِلاسر نے آ کر ایُّوؔن اور ابِیل بَیت معکہ اور ینُوحہَ اور قادِؔس اور حصُور اور جِلعاد اور گلِیل اور نفتالی کے سارے مُلک کو لے لِیا اور لوگوں کو اسِیر کر کے اسُور میں لے گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات