Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 19:28 - کِتابِ مُقادّس

28 اور عبرُوؔن اور رحوب اور حمّون اور قاناہ بلکہ بڑے صَیدا تک پُہنچی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 پھر عبدونؔ، رحوبؔ، حمّونؔ اَور قاناہؔ بَلکہ بڑے صیدونؔ تک پہُنچی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 फिर वह इबरून, रहोब, हम्मून और क़ाना से होकर बड़े शहर सैदा तक पहुँची।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 پھر وہ عِبرون، رحوب، حمون اور قاناہ سے ہو کر بڑے شہر صیدا تک پہنچی۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 19:28
15 حوالہ جات  

اور آشر نے عکّو اور صَیدا اور احلاب اور اکِزیب اور حلبہ اور افیق اور رحوب کے باشِندوں کو نہ نِکالا۔


اور خُداوند نے اُن کو اِسرائیلیوں کے قبضہ میں کر دِیا سو اُنہوں نے اُن کو مارا اور بڑے صَیدا اور مِسرفات المائِم اور مشرِق میں مِصفاہ کی وادی تک اُن کو رگیدا اور قتل کِیا یہاں تک کہ اُن میں سے ایک بھی باقی نہ چھوڑا۔


پس وہ پِھر قانایِ گلِیل میں آیا جہاں اُس نے پانی کو مَے بنایا تھا اور بادشاہ کا ایک مُلازِم تھا جِس کا بیٹا کَفرؔنحُوم میں بِیمار تھا۔


یہ پہلا مُعجِزہ یِسُوعؔ نے قانایِ گلِیل میں دِکھا کر اپنا جلال ظاہِر کِیا اور اُس کے شاگِرد اُس پر اِیمان لائے۔


پِھر تِیسرے دِن قانایِ گلِیل میں ایک شادی ہُوئی اور یِسُوعؔ کی ماں وہاں تھی۔


اور اُس نے کہا اَے مظلُوم کُنواری دُخترِ صَیدا! تُو پِھر کبھی فخر نہ کرے گی۔ اُٹھ کِتّیِم میں چلی جا۔ تُجھے وہاں بھی چَین نہ مِلے گا۔


اَے صَیدا تُو شرما کیونکہ سمُندر نے کہا ہے سمُندر کی گڑھی نے کہا مُجھے دردِ زِہ نہیں لگا اور مَیں نے بچّے نہیں جنے۔ مَیں جوانوں کو نہیں پالتی اور کُنواریوں کی پرورِش نہیں کرتی ہُوں۔


اَے ساحِل کے باشِندو جِن کو صَیدانی سَوداگروں نے جو سمُندر کے پار آتے جاتے ہیں مالا مال کر دِیا ہے خاموش رہو۔


اور کنعانِیوں کی حد یہ ہے۔ صَیدا ؔسے غَزّہ ؔتک جو جرار ؔکے راستے پر ہے۔ پِھر وہاں سے لسعؔ تک جو سدُوؔم اور عمُورہؔ اور ادمہؔ اور ضِبیان ؔکی راہ پر ہے۔


دُوسرے دِن صَیدا میں جہاز ٹھہرا اور یُولِیُس نے پَولُس پر مِہربانی کر کے دوستوں کے پاس جانے کی اِجازت دی تاکہ اُس کی خاطِر داری ہو۔


پِھر وہ جِلعاؔد اور تَحتیم حدسی کے عِلاقہ میں گئے اور دان یعن کو گئے اور گُھوم کر صَیدا تک پُہنچے۔


خِلقت اور اُس کی نواحی اور رحوب اور اُس کی نواحی۔ یہ چار شہر دِئے۔


اور بچانے والا کوئی نہ تھا کیونکہ وہ صَیدا سے دُور تھا اور یہ لوگ کِسی آدمی سے سروکار نہیں رکھتے تھے اور وہ شہر بَیت رحوب کے پاس کی وادی میں تھا۔ پِھر اُنہوں نے وہ شہر بنایا اور اُس میں رہنے لگے۔


اور وہاں سے صُور کے قلعہ کو اور حوّیوں اور کنعانِؔیوں کے سب شہروں کو گئے اور یہُوداؔہ کے جنُوب میں بیرسبع تک نِکل گئے۔


کہ اَے آدمؔ زاد صَیدا کا رُخ کر کے اُس کے خِلاف نبُوّت کر۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات