Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 18:19 - کِتابِ مُقادّس

19 پِھر وہ حد وہاں سے بَیت حُجلہ کے شِمالی پہلُو تک پُہنچی اور اُس حد کا خاتِمہ دریایِ شور کی شِمالی کھاڑی پر ہُؤا جو یَردن کے جنُوبی سِرے پر ہے۔ یہ جنُوب کی حد تھی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 پھر وہ بیت حوگلہؔ کی شمالی ڈھلان سے ہوتی ہُوئی بحرمُردار کی شمالی خلیج میں جا نکلی جو جُنوب میں یردنؔ کے دہانے پر واقع ہے۔ یہ جُنوبی حَد تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 बैत-हुजलाह की शिमाली पहाड़ी ढलान से गुज़री और बहीराए-मुरदार के शिमाली किनारे पर ख़त्म हुई, वहाँ जहाँ दरियाए-यरदन उसमें बहता है। यह थी बिनयमीन की जुनूबी सरहद।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 بیت حُجلاہ کی شمالی پہاڑی ڈھلان سے گزری اور بحیرۂ مُردار کے شمالی کنارے پر ختم ہوئی، وہاں جہاں دریائے یردن اُس میں بہتا ہے۔ یہ تھی بن یمین کی جنوبی سرحد۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 18:19
10 حوالہ جات  

اور اُن کی جنُوبی حد دریایِ شور کے اِنتہائی حِصّہ کی اُس کھاڑی سے جِس کا رُخ جنُوب کی طرف ہے شرُوع ہُوئی۔


یہ سب سدّیم ؔیعنی دریائے شور کی وادی میں اِکٹّھے ہُوئے۔


تب خُداوند بحرِ مِصرؔ کی خلِیج کو بِالکُل نیست کر دے گا اور اپنی بادِ سمُوم سے دریایِ فراؔت پر ہاتھ چلائے گا اور اُس کو سات نالے کر دے گا اور اَیسا کرے گا کہ لوگ جُوتے پہنے ہُوئے پار چلے جائیں گے۔


اور مَیدان سے بحرِ کِنّرؔت تک جو مشرِق کی طرف ہے بلکہ مشرِق ہی کی طرف بَیت یسیموؔت سے ہو کر مَیدان کے دریا تک جو دریایِ شور ہے اور جنُوب میں پِسگہ کے دامن کے نِیچے نِیچے حُکُومت کرتا تھا۔


تو جو پانی اُوپر سے آتا تھا وہ خُوب دُور ادم کے پاس جو ضرتاؔن کے برابر ایک شہر ہے رُک کر ایک ڈھیر ہو گیا اور وہ پانی جو مَیدان کے دریا یعنی دریایِ شور کی طرف بہہ کر گیا تھا بِالکُل الگ ہو گیا اور لوگ عَین یرِیحوُ کے مُقابِل پار اُترے۔


اور مَیدان کو اور کِنّرتؔ سے لے کر مَیدان کے دریا یعنی دریایِ شورؔ تک جو مشرِق میں پِسگہ کے ڈھال تک پَھیلا ہُؤا ہے اور یَردن ؔاور اُس کی ساری نواحی کو بھی مَیں نے اِن ہی کو دے دِیا۔


تو تُمہاری جنُوبی سِمت دشتِ صِین سے لے کر مُلکِ ادوؔم کے کنارے کنارے ہو اور تُمہاری جنُوبی سرحد دریایِ شور کے آخِر سے شرُوع ہو کر مشرِق کو جائے۔


اور اُس نے اُن شہروں کو اور اُس ساری ترائی کو اور اُن شہروں کے سب رہنے والوں کو اور سب کُچھ جو زمِین سے اُگا تھا غارت کِیا۔


اور پِھر شِمال کو جا کر مَیدان کے مُقابِل کے رُخ سے نِکلتی ہُوئی مَیدان ہی میں جا اُتری۔


اور اُس کی مشرِقی سِمت کی حد یَردن ٹھہرا۔ بنی بِنیمِین کی مِیراث اُن کی چَوگِرد کی حدّوں کے اِعتبار سے اور اُن کے گھرانوں کے مُوافِق یہ تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات