Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 17:14 - کِتابِ مُقادّس

14 اور بنی یُوسفؔ نے یشُوع سے کہا کہ تُو نے کیوں قُرعہ ڈال کر ہم کو فقط ایک ہی حِصّہ مِیراث کے لِئے دِیا اگرچہ ہم بڑی قَوم ہیں کیونکہ خُداوند نے ہم کو برکت دی ہے؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 بنی یُوسیفؔ نے یہوشُعؔ سے کہا، ”ہم تعداد میں بہت زِیادہ ہیں اَور یَاہوِہ نے ہمیں بڑی برکت دی ہے تُم نے ہمیں صرف ایک ہی حِصّہ مِیراث میں کیوں دیا؟“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 यूसुफ़ के क़बीले इफ़राईम और मनस्सी दरियाए-यरदन के मग़रिब में ज़मीन पाने के बाद यशुअ के पास आए और कहने लगे, “आपने हमारे लिए क़ुरा डालकर ज़मीन का सिर्फ़ एक हिस्सा क्यों मुक़र्रर किया? हम तो बहुत ज़्यादा लोग हैं, क्योंकि रब ने हमें बरकत देकर बड़ी क़ौम बनाया है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 یوسف کے قبیلے افرائیم اور منسّی دریائے یردن کے مغرب میں زمین پانے کے بعد یشوع کے پاس آئے اور کہنے لگے، ”آپ نے ہمارے لئے قرعہ ڈال کر زمین کا صرف ایک حصہ کیوں مقرر کیا؟ ہم تو بہت زیادہ لوگ ہیں، کیونکہ رب نے ہمیں برکت دے کر بڑی قوم بنایا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




یشوع 17:14
12 حوالہ جات  

اور مَیں تُجھے تیرے بھائِیوں سے زِیادہ ایک حِصّہ جو مَیں نے امورِیوں کے ہاتھ سے اپنی تلوار اور کمان سے لِیا دیتا ہُوں۔


اُس کے باپ نے نہ مانا اور کہا اَے میرے بیٹے! مُجھے خُوب معلُوم ہے۔ اِس سے بھی ایک گُروہ پَیدا ہو گی اور یہ بھی بزُرگ ہو گا۔ پر اِس کا چھوٹا بھائی اِس سے بُہت بڑا ہو گا اور اُس کی نسل سے بُہت سی قَومیں ہوں گی۔


اور اِشکارؔ کے قبِیلہ سے یُوسفؔ کا بیٹا اِجالؔ۔


پس بنی یُوسفؔ یعنی منسّی اور اِفرائِیم نے اپنی اپنی مِیراث پر قبضہ کِیا۔


یشُوع نے اُن کو جواب دِیا کہ اگر تُم بڑی قَوم ہو تو جنگل میں جاؤ اور وہاں فرزّیوں اور رفائِیم کے مُلک کو اپنے لِئے کاٹ کر صاف کر لو کیونکہ اِفرائِیم کا کوہِستانی مُلک تُمہارے لِئے بُہت تنگ ہے۔


اور منسّی کی سرحد سے مُتّصِل مشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک اِفراؔئِیم کے لِئے ایک حِصّہ۔


اور اُس نے اُن کو اُس دِن برکت بخشی اور کہا کہ اِسرائیلی تیرا نام لے لے کر یُوں دُعا دِیا کریں گے کہ خُدا تُجھ کو اِفرائِیمؔ اور مُنسیؔ کی مانِند اِقبال مند کرے! سو اُس نے اِفرائِیمؔ کو مُنّسیؔ پر فضِیلت دی۔


جِس قبِیلہ میں زِیادہ آدمی ہوں اُسے زِیادہ حِصّہ مِلے اور جِس میں کم ہوں اُسے کم حِصّہ مِلے۔ ہر قبِیلہ کی مِیراث اُس کے گِنے ہُوئے آدمِیوں کے شُمار پر موقُوف ہو۔


یعنی وہ یُوسفؔ کے بیٹے منَسّی کی نسل کے خاندانوں میں بیاہی گئِیں اور اُن کی مِیراث اُن کے آبائی خاندان کے قبِیلہ میں قائِم رہی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات