Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 17:13 - کِتابِ مُقادّس

13 اور جب بنی اِسرائیل زورآور ہو گئے تو اُنہوں نے کنعانیوں سے بیگار کا کام لِیا اور اُن کو بِالکُل نِکال باہر نہ کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 البتّہ جَب بنی اِسرائیل زورآور ہو گئے تَب اُنہُوں نے کنعانیوں سے بیگار کا کام لینا شروع کر دیا لیکن اُنہیں وہاں سے پُوری طرح نہیں نکالا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 बाद में भी जब इसराईल की ताक़त बढ़ गई तो कनानियों को निकाला न गया बल्कि उन्हें बेगार में काम करना पड़ा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 بعد میں بھی جب اسرائیل کی طاقت بڑھ گئی تو کنعانیوں کو نکالا نہ گیا بلکہ اُنہیں بیگار میں کام کرنا پڑا۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 17:13
13 حوالہ جات  

اور اُنہوں نے کنعانیوں کو جو جزر میں رہتے تھے نہ نِکالا بلکہ وہ کنعانی آج کے دِن تک افرائِیمِیوں میں بسے ہُوئے ہیں اور خادِم بن کر بیگار کا کام کرتے ہیں۔


جو مُجھے طاقت بخشتا ہے اُس میں مَیں سب کُچھ کر سکتا ہُوں۔


بلکہ ہمارے خُداوند اور مُنّجی یِسُوعؔ مسِیح کے فضل اور عِرفان میں بڑھتے جاؤ۔ اُسی کی تمجِید اب بھی ہو اور ابد تک ہوتی رہے۔ آمِین۔


غرض خُداوند میں اور اُس کی قُدرت کے زور میں مضبُوط بنو۔


الغرض ساؤُل کے گھرانے اور داؤُد کے گھرانے میں مُدّت تک جنگ رہی اور داؤُد روز بروز زورآور ہوتا گیا اور ساؤُل کا خاندان کمزور ہوتا گیا۔


بلکہ اموری کوہِ حرِس پر اور ایّالوؔن اور سعلبِیم میں بسے ہی رہے تَو بھی بنی یُوسفؔ کا ہاتھ غالِب ہُؤا اَیسا کہ یہ مُطِیع ہو گئے۔


اور نفتالی نے بَیت شمس اور بَیت عنات کے باشِندوں کو نہ نِکالا بلکہ وہ اُن کنعانِؔیوں میں جو وہاں رہتے تھے بس گیا تَو بھی بَیت شمس اور بَیت عناؔت کے باشِندے اُن کے مُطِیع ہو گئے۔


اور زبُولُون نے قِطروؔن اور نہلاؔل کے لوگوں کو نہ نِکالا سو کنعانی اُن میں بُود و باش کرتے رہے اور اُن کے مُطِیع ہو گئے۔


پر جب اِسرائیلِیوں نے زور پکڑا تو وہ کنعانِؔیوں سے بیگار کا کام لینے لگے پر اُن کو بِالکُل نِکال نہ دِیا۔


اُس نے ایک اچھّی آرام گاہ اور خُوش نُما زمِین کو دیکھ کر اپنا کندھا بوجھ اُٹھانے کو جُھکایا اور بیگار میں غُلام کی طرح کام کرنے لگا


سو اُن کی اَولاد کو جو اُن کے بعد مُلک میں باقی رہی جِن کو بنی اِسرائیل پُورے طَور پر نابُود نہ کر سکے سُلیماؔن نے غُلام بنا کر بیگار میں لگایا جَیسا آج تک ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات