Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 17:11 - کِتابِ مُقادّس

11 اور اِشکار اور آشر کی حد میں بَیت شان اور اُس کے قصبے اور اِبلیعامؔ اور اُس کے قصبے اور اہلِ دور اور اُس کے قصبے اور اہلِ عین دؔور اور اُس کے قصبے اور اہلِ تعناک اور اُس کے قصبے اور اہلِ مجِدّو اور اُس کے قصبے بلکہ تِینوں مُرتفع مقامات منسّی کو مِلے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 یِسَّکاؔر اَور آشیر کی حُدوُد میں منشّہ کو بیت شانؔ، اِبلیعامؔ اَور دورؔ، عینؔ دورؔ، تعناکؔ اَور مگِدّوؔ اَور اُن کے باشِندے اُن کے گِردونواح کے قصبوں کے ساتھ ملے۔ (یہ تیسرا شہر نافوت تھا۔)

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 आशर और इशकार के इलाक़ों के दर्जे-ज़ैल शहर मनस्सी की मिलकियत थे : बैत-शान, इबलियाम, दोर यानी नाफ़त-दोर, ऐन-दोर, तानक और मजिद्दो उनके गिर्दो-नवाह की आबादियों समेत।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 آشر اور اِشکار کے علاقوں کے درجِ ذیل شہر منسّی کی ملکیت تھے: بیت شان، اِبلیعام، دور یعنی نافت دور، عین دور، تعنک اور مجِدّو اُن کے گرد و نواح کی آبادیوں سمیت۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 17:11
22 حوالہ جات  

اور بنی منسّی کی حدُود کے پاس بَیت شاؔن اور اُس کے دیہات۔ تعناک اور اُس کے دیہات۔ مجِدّو اور اُس کے دیہات۔ دور اور اُس کے دیہات تھے۔ اِن میں یُوسفؔ بِن اِسرائیلؔ کے بیٹے رہتے تھے۔


لیکن جب شاہِ یہُوداؔہ اخزیاؔہ نے یہ دیکھا تو وہ باغ کی بارہ دری کی راہ سے نِکل بھاگا اور یاہُو نے اُس کا پِیچھا کِیا اور کہا کہ اُسے بھی رتھ ہی میں مار دو چُنانچہ اُنہوں نے اُسے جُور کی چڑھائی پر جو اِبلعاؔم کے مُتّصِل ہے مارا اور وہ مجِدّو کو بھاگا اور وہِیں مَر گیا۔


بادشاہ آ کر لڑے۔ تب کنعاؔن کے بادشاہ تعناک میں مجِدّو کے چشموں کے پاس لڑے پر اُن کو کُچھ رُوپے حاصِل نہ ہُوئے۔


اور منسّی نے بھی بَیت شان اور اُس کے قصبوں اور تعناک اور اُس کے قصبوں اور دور اور اُس کے قصبوں کے باشِندوں اور اِبلیعامؔ اور اُس کے قصبوں کے باشِندوں اور مِجدّو اور اُس کے قصبوں کے باشِندوں کو نہ نِکالا بلکہ کنعانی اُس مُلک میں بسے ہی رہے۔


ایک دور کی مُرتفع زمِین کے دور کا بادشاہ۔ ایک گوئِیم کا بادشاہ جو جِلجاؔل میں تھا۔


جو عَین دور میں ہلاک ہُوئے۔ وہ گویا زمِین کی کھاد ہو گئے۔


اور سُلیماؔن بادشاہ نے جو بیگاری لگائے تو اِسی لِئے کہ وہ خُداوند کے گھر اور اپنے محلّ کو اور مِلّو اور یروشلیِم کی شہر پناہ اور حصُور اور مجِدّو اور جزر کو بنائے۔


سو اُنہوں نے اُس کے ہتھیاروں کو عستار ات کے مندِر میں رکھّا اور اُس کی لاش کو بَیت شان کی دِیوار پر جڑ دِیا۔


تب ساؤُل نے اپنے مُلازِموں سے کہا کوئی اَیسی عَورت میرے لِئے تلاش کرو جِس کا آشنا جِنّ ہو تاکہ مَیں اُس کے پاس جا کر اُس سے پُوچُھوں۔ اُس کے مُلازِموں نے اُس سے کہا دیکھ عَین دور میں ایک عَورت ہے جِس کا آشنا جِنّ ہے۔


اور اُن بادشاہوں کو جو شِمال کی طرف کوہِستانی مُلک اور کِنّرت کے جنُوب کے مَیدان اور نشیب کی زمِین اور مغرِب کی طرف دور کی مُرتفع زمِین میں رہتے تھے۔


اور اُس روز یروشلیِم میں بڑا ماتم ہو گا۔ ہددرِؔمُّون کے ماتم کی مانِند جو مجِدّون کی وادی میں ہُؤا۔


لیکن یُوسیاؔہ نے اُس سے مُنہ نہ موڑا بلکہ اُس نے لڑنے کے لِئے اپنا بھیس بدلا اور نِکوہ کی بات جو خُدا کے مُنہ سے نِکلی تھی نہ مانی اور مجِدّو کی وادی میں لڑنے کو گیا۔


اور منسّی کے آدھے قبِیلہ میں سے عانیر اور اُس کی نواحی اور بِلعاؔم اور اُس کی نواحی بنی قِہات کے باقی خاندان کو مِلی۔


تو سب بہادُر اُٹھے اور راتوں رات جا کر ساؤُل اور اُس کے بیٹوں کی لاشیں بَیت شان کی دِیوار پر سے لے آئے اور یبِیس میں پُہنچ کر وہاں اُن کو جِلا دِیا۔


اور اِس کے ساتھ بنی اِفرائِیم کے لِئے بنی منسّی کی مِیراث میں بھی شہر الگ کِئے گئے اور اُن سب شہروں کے ساتھ اُن کے گاؤں بھی تھے۔


ایک تعنک کا بادشاہ۔ ایک مجِدّو کا بادشاہ۔


سو جنُوب کی طرف اِفرائِیم کی اور شِمال کی طرف منسّی کی مِیراث پڑی اور اُس کی سرحد سمُندر تھی۔ یُوں وہ دونوں شِمال کی طرف آشر سے اور مشرِق کی طرف اِشکار سے جا مِلیں۔


بنی یُوسفؔ نے کہا کہ یہ کوہِستانی مُلک ہمارے لِئے کافی نہیں ہے اور سب کنعانیوں کے پاس جو نشیب کے مُلک میں رہتے ہیں یعنی وہ جو بَیت شاؔن اور اُس کے قصبوں میں اور وہ جو یِزرعیل کی وادی میں رہتے ہیں دونوں کے پاس لوہے کے رتھ ہیں۔


تب داؤُد نے جا کر ساؤُل کی ہڈِّیوں اور اُس کے بیٹے یُونتن کی ہڈِّیوں کو یبِیس جِلعاد کے لوگوں سے لِیا جو اُن کو بَیت شان کے چَوک میں سے چُرا لائے تھے جہاں فِلستِیوں نے اُن کو جِس دِن کہ اُنہوں نے ساؤُل کو جِلبوؔعہ میں قتل کِیا ٹانگ دِیا تھا۔


اِس لِئے دیکھ وہ دِن آتے ہیں خُداوند فرماتا ہے کہ مَیں بنی عمُّون کے ربّہ میں لڑائی کا ہُلڑ برپا کرُوں گا اور وہ کھنڈر ہو جائے گا اور اُس کی بیٹِیاں آگ سے جلائی جائیں گی۔ تب اِسرائیل اُن کا جو اُس کے وارِث بن بَیٹھے تھے وارِث ہو گا خُداوند فرماتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات