Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 16:7 - کِتابِ مُقادّس

7 اور ینُوحاؔہ سے عطاراؔت اور نعراتہ ہوتی ہُوئی یرِیحُو پُہنچی اور پِھر یَردؔن کو جا نِکلی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 پھر وہ ینوحاہؔ سے اُتر کر عطاروتؔ اَور نعراہؔ کو پہُنچی اَور یریحوؔ کو چھُوتی ہُوئی یردنؔ تک نکل گئی۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 16:7
6 حوالہ جات  

اور اُن کی مِلکِیّت اور بستیاں یہ تِھیں۔ بیت اؔیل اور اُس کے دیہات اور مشرِق کی طرف نعراؔن اور مغرِب کی طرف جزر اور اُس کے دیہات اور سِکم بھی اور اُس کے دیہات عزّہ اور اُس کے دیہات تک۔


اور یشُوع نے اُس وقت اُن کو قَسم دے کر تاکِید کی اور کہا کہ جو شخص اُٹھ کر اِس یرِیحُو شہر کو پِھر بنائے وہ خُداوند کے حضُور ملعُون ہو وہ اپنے پہلوٹھے کو اُس کی نیو ڈالتے وقت اور اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کو اُس کے پھاٹک لگواتے وقت کھو بَیٹھے گا۔


(اور یرِیحُو بنی اِسرائیل کے سبب سے نِہایت مضبُوطی سے بند تھا اور نہ تو کوئی باہر جاتا اور نہ کوئی اندر آتا تھا)۔


تو جو پانی اُوپر سے آتا تھا وہ خُوب دُور ادم کے پاس جو ضرتاؔن کے برابر ایک شہر ہے رُک کر ایک ڈھیر ہو گیا اور وہ پانی جو مَیدان کے دریا یعنی دریایِ شور کی طرف بہہ کر گیا تھا بِالکُل الگ ہو گیا اور لوگ عَین یرِیحوُ کے مُقابِل پار اُترے۔


اور عبارِیم کے کوہِستان سے چل کر موآب کے مَیدانوں میں جو یرِیحُو کے مُقابِل یَردن کے کنارے واقِع ہیں خَیمہ زن ہُوئے۔


اور شِمال کی طرف وہ حد مغرِب کے مکمتاہ ہوتی ہُوئی مشرِق کی طرف تانت سَیلا کو مُڑی اور وہاں سے ینُوحاؔہ کے مشرِق کو گئی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات