Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 15:9 - کِتابِ مُقادّس

9 پِھر وُہی حد پہاڑ کی چوٹی سے آبِ نفتوؔح کے چشمہ کو گئی اور وہاں سے کوہِ عفروؔن کے شہروں کے پاس جا نِکلی اور اُدھر سے بعلہ تک جو قریت یعرِیم ہے پُہنچی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 پھر وُہی حَد اُس پہاڑ کی چوٹی سے آبِ نفتوحؔ کے چشمے کو گئی۔ وہاں سے وہ کوہِ عِفرونؔ کے شہروں کے پاس نکلی اَور نیچے بعلہؔ کی طرف گئی جو قِریت یعریمؔ بھی کہلاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 वहाँ सरहद मुड़कर चश्मा बनाम निफ़तूह की तरफ़ बढ़ गई और फिर पहाड़ी इलाक़े इफ़रोन के शहरों के पास से गुज़रकर बाला यानी क़िरियत-यारीम तक पहुँच गई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 وہاں سرحد مُڑ کر چشمہ بنام نفتوح کی طرف بڑھ گئی اور پھر پہاڑی علاقے عِفرون کے شہروں کے پاس سے گزر کر بعلہ یعنی قِریَت یعریم تک پہنچ گئی۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 15:9
8 حوالہ جات  

اور داؤُد اور سارا اِسرائیلؔ بعلہ کو یعنی قریت یعرِؔیم کو جو یہُوداؔہ میں ہے گئے تاکہ خُدا کے صندُوق کو وہاں سے لے آئیں جو کرُّوبیوں پر بَیٹھنے والا خُداوند ہے اور اِس نام سے پُکارا جاتا ہے۔


اور جنُوبی حد قریت یعرِؔیم کی اِنتِہا سے شرُوع ہُوئی اور وہ حد مغرِب کی طرف آبِ نفتوح کے چشمہ تک چلی گئی۔


اور جا کر یہُوداؔہ کے قریت یعرِؔیم میں خَیمہ زن ہُوئے۔ اِسی لِئے آج کے دِن تک اُس جگہ کو محنے داؔن کہتے ہیں اور یہ قِریت یعرِیم کے پِیچھے ہے۔


اور داؤُد اُٹھا اور سب لوگوں کو جو اُس کے ساتھ تھے لے کر بعلہ یہُوداؔہ سے چلا تاکہ خُدا کے صندُوق کو اُدھر سے لے آئے جو اُس نام کا یعنی ربُّ الافواج کے نام کا کہلاتا ہے جو کرُّوبِیوں پر بَیٹھتا ہے۔


اور بنی اِسرائیل کُوچ کر کے تِیسرے دِن اُن کے شہروں میں پُہنچے۔ جِبعوؔن اور کفِیرؔہ اور بیروؔت اور قریَت یعرِؔیم اُن کے شہر تھے۔


اور اُنہوں نے قریت یعرِؔیم کے باشِندوں کے پاس قاصِد بھیجے اور کہلا بھیجا کہ فِلستی خُداوند کے صندُوق کو واپس لے آئے ہیں۔ سو تُم آؤ اور اُسے اپنے ہاں لے جاؤ۔


بعلہ اور عِیِّیم اور عضم۔


قریت بعل جو قریت یعرِؔیم ہے اور رؔبّہ یہ دو شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات