Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 15:8 - کِتابِ مُقادّس

8 پِھر وُہی حد ہِنُّوم کے بیٹے کی وادی میں سے ہو کر یبوسیوں کی بستی کے جنُوب کو گئی۔ یروشلِیم وُہی ہے اور وہاں سے اُس پہاڑ کی چوٹی کو جا نِکلی جو وادیِ ہِنُّوم کے مُقابِل مغرِب کی طرف اور رفائِیم کی وادی کے شِمالی اِنتہائی حِصّہ میں واقِع ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 پھر وہ بین ہِنَّومؔ کی وادی سے ہوکر یبُوسیوں کے شہر (یعنی یروشلیمؔ) کے جُنوبی ڈھلان سے گزرتی ہے۔ وہاں سے وہ اُس پہاڑ کی چوٹی کو جا نکلی جو ہِنَّومؔ کی وادی کے مغرب میں اَور رفائیمؔ کی وادی کے شمالی سِرے پر ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 वहाँ से वह वादीए-बिन-हिन्नूम में से गुज़रती हुई यबूसियों के शहर यरूशलम के जुनूब में से आगे निकल गई और फिर उस पहाड़ पर चढ़ गई जो वादीए-बिन-हिन्नूम के मग़रिब और मैदाने-रफ़ाईम के शिमाली किनारे पर है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 وہاں سے وہ وادیٔ بن ہنوم میں سے گزرتی ہوئی یبوسیوں کے شہر یروشلم کے جنوب میں سے آگے نکل گئی اور پھر اُس پہاڑ پر چڑھ گئی جو وادیٔ بن ہنوم کے مغرب اور میدانِ رفائیم کے شمالی کنارے پر ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 15:8
17 حوالہ جات  

اور وہاں سے وہ حد اُس پہاڑ کے سِرے تک جو ہِنّوم کے بیٹے کی وادی کے سامنے ہے گئی۔ یہ رفائِیم کی وادی کے شِمال میں ہے اور پِھر وہاں سے جنُوب کی طرف ہِنّوم کی وادی اور یبُوسِیوں کے برابر سے گُذرتی ہُوئی عین راجِل پُہنچی۔


اور یبوسیوں کو جو یروشلِیم کے باشِندے تھے بنی یہُوداؔہ نِکال نہ سکے۔ سو یبوسی بنی یہُوداؔہ کے ساتھ آج کے دِن تک یروشلِیم میں بسے ہُوئے ہیں۔


پر وہ شخص اُس رات رہنے پر راضی نہ ہُؤا بلکہ اُٹھ کر روانہ ہُؤا اور یبُوس کے سامنے پُہنچا۔ (یروشلِیم یِہی ہے) اور دو گدھے زِین کَسے ہُوئے اُس کے ساتھ تھے اور اُس کی حَرم بھی ساتھ تھی۔


اور ضِلع الف اور یبُوسِیوں کا شہر جو یرُوشلِیم ہے اور جِبعت اور قرؔیت۔ یہ چَودہ شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں۔ بنی بِنیمِین کی مِیراث اُن کے گھرانوں کے مُوافِق یہ ہے۔


اور اُس نے تُوفت میں جو بنی ہِنُّوم کی وادی میں ہے نجاست پِھنکوائی تاکہ کوئی شخص مولک کے لِئے اپنے بیٹے یا بیٹی کو آگ میں نہ چلوا سکے۔


اور بنی بِنیمِین نے اُن یبُوسِیوں کو جو یروشلِیم رہتے تھے نہ نِکالا۔ سو یبُوؔسی بنی بِنیمِین کے ساتھ آج تک یروشلِیم میں رہتے ہیں۔


تب یَرمِیاؔہ تُوفت سے جہاں خُداوند نے اُسے نبُوّت کرنے کو بھیجا تھا واپس آیا اور خُداوند کے گھر کے صحن میں کھڑا ہو کر تمام لوگوں سے کہنے لگا۔


اِس لِئے دیکھ وہ دِن آتے ہیں خُداوند فرماتا ہے کہ یہ جگہ نہ تُوفت کہلائے گی اور نہ بِن ہِنُّوؔم کی وادی بلکہ وادیِ قتل۔


اور بِن ہِنّوؔم کی وادی میں کُمہاروں کے پھاٹک کے مدخل پر نِکل جا اور جو باتیں مَیں تُجھ سے کہُوں وہاں اُن کا اِعلان کر۔


یہ اَیسا ہو گا جَیسا کوئی کھڑے کھیت کاٹ کر غلّہ جمع کرے اور اپنے ہاتھ سے بالیں توڑے بلکہ اَیسا ہو گا جَیسا کوئی رفائِیم کی وادی میں خوشہ چِینی کرے۔


اِس کے سِوا اُس نے ہِنُّوؔم کے بیٹے کی وادی میں بخُور جلایا اور اُن قَوموں کے نفرتی دستُوروں کے مُطابِق جِن کو خُداوند نے بنی اِسرائیل کے سامنے سے خارِج کِیا تھا اپنے ہی بیٹوں کو آگ میں جھونکا۔


اور فِلستی پِھر چڑھ آئے اور رفائِیم کی وادی میں پَھیل گئے۔


اور فِلستی آ کر رفائِیم کی وادی میں پَھیل گئے۔


اور بنی یہُوداؔہ نے یروشلِیم سے لڑ کر اُسے لے لِیا اور اُسے تہِ تیغ کر کے شہر کو آگ سے پُھونک دِیا۔


اور داؤُؔد اور تمام اِسرائیلی یروشلیِم کو گئے (یبُوس یِہی ہے) اور اُس مُلک کے باشِندے یبُوسی وہاں تھے۔


زانواح عدُلاّؔم اور اُن کے گاؤں میں۔ لکِیس اور اُس کے کھیتوں میں عزیقہ اور اُس کے قصبوں میں یُوں وہ بیرسبع سے ہِنّوؔم کی وادی تک ڈیروں میں رہتے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات