Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 15:7 - کِتابِ مُقادّس

7 پِھر وہاں سے وہ حد عکُور کی وادی ہوتی ہُوئی دبِیر کو گئی اور وہاں سے شِمال کی سمت چل کر جِلجاؔل کے سامنے سے جو اُدمیّم کی چڑھائی کے مُقابِل ہے جا نِکلی۔ یہ چڑھائی ندی کے جنُوب میں ہے۔ پِھر وہ حد عین شمس کے چشموں کے پاس ہو کر عین راجِل پُہنچی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 پھر وہ حَد وادیِ عکورؔ سے ہوتی ہُوئی دبیرؔ کو گئی۔ پھر شمال کی جانِب گِلگالؔ کو مُڑ گئی جو درّہ کے جُنوب میں ادُمّیمؔ کے مقابل ہے۔ پھر وہ عینؔ شِمِشؔ کے چشموں سے ہوتی ہُوئی عینؔ روگلؔ جا پہُنچی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 वहाँ से सरहद वादीए-अकूर में उतर गई और फिर दुबारा दबीर की तरफ़ चढ़ गई। दबीर से वह शिमाल यानी जिलजाल की तरफ़ जो दर्राए-अदुम्मीम के मुक़ाबिल है मुड़ गई (यह दर्रा वादी के जुनूब में है)। यों वह चलती चलती शिमाली सरहद ऐन-शम्स और ऐन-राजिल तक पहुँच गई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 وہاں سے سرحد وادیٔ عکور میں اُتر گئی اور پھر دوبارہ دبیر کی طرف چڑھ گئی۔ دبیر سے وہ شمال یعنی جِلجال کی طرف جو درۂ ادُمیم کے مقابل ہے مُڑ گئی (یہ درہ وادی کے جنوب میں ہے)۔ یوں وہ چلتی چلتی شمالی سرحد عین شمس اور عین راجل تک پہنچ گئی۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 15:7
13 حوالہ جات  

اور ادُونیّاہ نے بھیڑیں اور بَیل اور موٹے موٹے جانور زحلت کے پتھّر کے پاس جو عَین راجِل کے برابر ہے ذبح کِئے اور اپنے سب بھائیوں یعنی بادشاہ کے بیٹوں کی اور سب یہُوداؔہ کے لوگوں کی جو بادشاہ کے مُلازِم تھے دعوت کی۔


اور یُونتن اور اخِیمعض عَین راجِل کے پاس ٹھہرے تھے اور ایک لَونڈی جاتی اور اُن کو خبر دے آتی تھی اور وہ جا کر داؤُد کو بتا دیتے تھے کیونکہ مُناسِب نہ تھا کہ وہ شہر میں آتے دِکھائی دیتے۔


اور اُنہوں نے اُس کے اُوپر پتّھروں کا ایک بڑا ڈھیر لگا دِیا جو آج تک ہے۔ تب خُداوند اپنے قہرِ شدِید سے باز آیا۔ اِس لِئے اُس جگہ کا نام آج تک وادیِ عکُور ہے۔


اُن کی ماں نے چِھنالا کِیا۔ اُن کی والِدہ نے رُوسِیاہی کی کیونکہ اُس نے کہا مَیں اپنے یاروں کے پِیچھے جاؤُں گی جو مُجھ کو روٹی پانی اور اُونی اور کتانی کپڑے اور رَوغن و شربت دیتے ہیں۔


اور شارُوؔن گلّوں کا گھر ہو گا اور عکُور کی وادی بَیلوں کے بَیٹھنے کا مقام میرے اُن لوگوں کے لِئے جو میرے طالِب ہُوئے۔


اور وہ وہاں سے دبِیر کے باشِندوں پر چڑھ گیا۔ دبِیر کا قدِیمی نام قریت سِفر تھا۔


پِھر یشُوع اور سب اِسرائیلی اُس کے ساتھ جِلجاؔل کو خَیمہ گاہ میں لَوٹے۔


تب یشُوع اور سب اِسرائیلِیوں نے زارح کے بیٹے عکن کو اور اُس چاندی اور چادر اور سونے کی اِینٹ کو اور اُس کے بیٹوں اور بیٹِیوں کو اور اُس کے بَیلوں اور گدھوں اور بھیڑ بکرِیوں اور ڈیرے کو اور جو کُچھ اُس کا تھا سب کو لِیا اور وادیِ عکُور میں اُن کو لے گئے۔


اور لوگ پہلے مہِینے کی دسوِیں تارِیخ کو یَردن میں سے نِکل کر یرِیحُو کی مشرِقی سرحد پر جِلجاؔل میں خَیمہ زن ہُوئے۔


اور یہ حد بَیت حجلہ کو جا کر اور بَیت العرا بہ کے شِمال سے گُذر کر رُوبِن کے بیٹے بوہن کے پتّھر کو پُہنچی۔


وہاں سے وہ شِمال کی طرف مُڑ کر اور عَین شمس سے گُذرتی ہُوئی جلِیلوت کو گئی جو ادُمیّم کی چڑھائی کے مُقابِل ہے اور وہاں سے رُوبِن کے بیٹے بوہَن کے پتّھر تک پُہنچی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات