Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 14:6 - کِتابِ مُقادّس

6 تب بنی یہُوداؔہ جِلجاؔل میں یشُوع کے پاس آئے اور قنِزی یُفنّہ کے بیٹے کالِب نے اُس سے کہا تُجھے معلُوم ہے کہ خُداوند نے مَردِ خُدا مُوسیٰ سے میری اور تیری بابت قادِس برنِیع میں کیا کہا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 تَب یہُوداہؔ گِلگالؔ میں یہوشُعؔ سے مِلنے آئے اَور قِنزّی یفُنّہؔ کے بیٹے کالبؔ نے اُن سے کہا، ”تُم جانتے ہوگے، یَاہوِہ نے قادِسؔ برنیع میں مَرد خُدا مَوشہ سے تمہارے اَور میرے بارے میں کیا فرمایا تھا؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 जिलजाल में यहूदाह के क़बीले के मर्द यशुअ के पास आए। यफ़ुन्ना क़निज़्ज़ी का बेटा कालिब भी उनके साथ था। उसने यशुअ से कहा, “आपको याद है कि रब ने मर्दे-ख़ुदा मूसा से आपके और मेरे बारे में क्या कुछ कहा जब हम क़ादिस-बरनीअ में थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 جِلجال میں یہوداہ کے قبیلے کے مرد یشوع کے پاس آئے۔ یفُنّہ قنِزّی کا بیٹا کالب بھی اُن کے ساتھ تھا۔ اُس نے یشوع سے کہا، ”آپ کو یاد ہے کہ رب نے مردِ خدا موسیٰ سے آپ کے اور میرے بارے میں کیا کچھ کہا جب ہم قادس برنیع میں تھے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 14:6
30 حوالہ جات  

اِن میں سے کوئی اُس مُلک میں جِس کی بابت مَیں نے قَسم کھائی تھی کہ تُم کو وہاں بساؤُں گا جانے نہ پائے گا سِوا یفُنّہؔ کے بیٹے کالِبؔ اور نُونؔ کے بیٹے یشُوعؔ کے۔


پر اِس لِئے کہ میرے بندہ کالِب کی کُچھ اَور ہی طبِیعت تھی اور اُس نے میری پُوری پَیروی کی ہے مَیں اُس کو اُس مُلک میں جہاں وہ ہو آیا ہے پُہنچاؤُں گا اور اُس کی اَولاد اُس کی وارِث ہو گی۔


اور یہُوداؔہ کے قبِیلہ سے یفُنّہؔ کا بیٹا کالِبؔ۔


سو حبرُوؔن اُس وقت سے آج تک قنِزی یُفنّہ کے بیٹے کالِب کی مِیراث ہے اِس لِئے کہ اُس نے خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کی پُوری پَیروی کی۔


اور نُونؔ کا بیٹا یشُوعؔ اور یفُنّہؔ کا بیٹا کالِبؔ جو اُس مُلک کا حال دریافت کرنے والوں میں سے تھے اپنے اپنے کپڑے پھاڑ کر۔


تب کالِب کے بھائی قنز کے بیٹے غتنی ایل نے اُس کو سر کر لِیا۔ سو اُس نے اپنی بیٹی عکسہ اُسے بیاہ دی۔


مگر یفُنّہ قنِزّی کا بیٹا کالِب اور نُون کا بیٹا یشُوع اُسے دیکھیں گے کیونکہ اُنہوں نے خُداوند کی پُوری پَیروی کی ہے۔


اور وہ چلے اور مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ اور بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کے پاس دشتِ فارانؔ کے قادِسؔ میں آئے اور اُن کو اور ساری جماعت کو سب کَیفِیّت سُنائی اور اُس مُلک کا پَھل اُن کو دِکھایا۔


یا رب! پُشت در پُشت تُو ہی ہماری پناہ گاہ رہا ہے۔


تاکہ مردِ خُدا کامِل بنے اور ہر ایک نیک کام کے لِئے بِالکُل تیّار ہو جائے۔


مگر اَے مردِ خُدا! تُو اِن باتوں سے بھاگ اور راست بازی۔ دِین داری۔ اِیمان۔ مُحبّت۔ صبر اور حِلم کا طالِب ہو۔


اور وہ اُس کی طرف ٹِکٹِکی باندھ کر دیکھتا رہا یہاں تک کہ وہ شرما گیا۔ پِھر مَردِ خُدا رونے لگا۔


اور الِیشع دؔمشق میں آیا اور شاہِ اراؔم بِن ہدد بِیمار تھا اور اُس کو خبر ہُوئی کہ وہ مَردِ خُدا اِدھر آیا ہے۔


اور بعل سلِیسہ سے ایک شخص آیا اور پہلے پَھلوں کی روٹِیاں یعنی جَو کے بِیس گِردے اور اناج کی ہری ہری بالیں مَردِ خُدا کے پاس لایا۔ اُس نے کہا اِن لوگوں کو دیدے تاکہ وہ کھائیں۔


تب اُس نے کہا مَوسم بہار میں وقت پُورا ہونے پر تیری گود میں بیٹا ہو گا۔ اُس نے کہا نہیں اَے میرے مالِک اَے مَردِ خُدا اپنی لَونڈی سے جُھوٹ نہ کہہ۔


سو اُس نے اپنے شَوہر سے کہا دیکھ مُجھے معلُوم ہوتا ہے کہ یہ مَردِ خُدا جو اکثر ہماری طرف آتا ہے مُقدّس ہے۔


اور اُس مَردِ خُدا کے پِیچھے چلا اور اُسے بلُوط کے ایک درخت کے نِیچے بَیٹھے پایا۔ تب اُس نے اُس سے کہا کیا تُو وُہی مَردِ خُدا ہے جو یہُوداؔہ سے آیا تھا؟ اُس نے کہا ہاں۔


اور دیکھو خُداوند کے حُکم سے ایک مَردِ خُدا یہُوداؔہ سے بَیت اؔیل میں آیا اور یرُبعاؔم بخُور جلانے کو مذبح کے پاس کھڑا تھا۔


پِھر یشُوع اور سب اِسرائیلی اُس کے ساتھ جِلجاؔل کو خَیمہ گاہ میں لَوٹے۔


اور لوگ پہلے مہِینے کی دسوِیں تارِیخ کو یَردن میں سے نِکل کر یرِیحُو کی مشرِقی سرحد پر جِلجاؔل میں خَیمہ زن ہُوئے۔


اور اُس وقت سے اب تک بنی اِسرائیل میں کوئی نبی مُوسیٰ کی مانِند جِس سے خُداوند نے رُوبرُو باتیں کِیں نہیں اُٹھا۔


پس خُداوند کے بندہ مُوسیٰ نے خُداوند کے کہے کے مُوافِق وہِیں موآب کے مُلک میں وفات پائی۔


اور مَردِ خُدا مُوسیٰ نے جو دُعایِ خَیر دے کر اپنی وفات سے پہلے بنی اِسرائیل کو برکت دی وہ یہ ہے۔


تب کالِبؔ نے مُوسیٰؔ کے سامنے لوگوں کو چُپ کرایا اور کہا کہ چلو ہم ایک دَم جا کر اُس پر قبضہ کریں کیونکہ ہم اِس قابِل ہیں کہ اُس پر تصرُّف کر لیں۔


کیونکہ خُداوند نے اُن کے حق میں کہہ دِیا تھا کہ وہ یقیناً بیابان میں مَر جائیں گے۔ چُنانچہ اُن میں سے سِوا یفُنّہ کے بیٹے کالِب اور نُون کے بیٹے یشُوع کے ایک بھی باقی نہیں بچا تھا۔


اور مَیں اُن کو خُداوند کے گھر میں بنی حنان بِن یِجدؔلیاہ مردِ خُدا کی کوٹھری میں لایا جو اُمرا کی کوٹھری کے نزدِیک معسیاؔہ بِن سلُوؔم دربان کی کوٹھری کے اُوپر تھی۔


رہا مَردِ خُدا مُوسیٰ سو اُس کے بیٹے لاوؔی کے قبِیلہ میں گِنے گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات