Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 14:4 - کِتابِ مُقادّس

4 کیونکہ بنی یُوسفؔ کے دو قبِیلے تھے منسّی اور اِفراؔئِیم۔ سو لاویوں کو اُس مُلک میں کُچھ حِصّہ نہ مِلا سِوا شہروں کے جو اُن کے رہنے کے لِئے تھے اور اُن کی نواحی کے جو اُن کے چَوپایوں اور مال کے لِئے تھی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 کیونکہ یُوسیفؔ کی نَسل سے دو قبیلے وُجُود میں آ چُکے تھے منشّہ اَور اِفرائیمؔ۔ لیویوں کو مُلک کا کویٔی حِصّہ نہ مِلا سِوائے اُن شہروں کے جو اُن کے رہنے کے لیٔے تھے اَور بعض چراگاہیں جو اُن کے گلّوں اَور ریوڑوں کے لیٔے تھیں اُن کے حِصّے میں آئیں۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 14:4
13 حوالہ جات  

سو تیرے دونوں بیٹے جو مُلکِ مِصرؔ میں میرے آنے سے پہلے پَیدا ہُوئے میرے ہیں یعنی رُوبنؔ اور شمعوؔن کی طرح اِفرائِیمؔ اور مُنّسیؔ بھی میرے ہی ہوں گے۔


اور یُوسفؔ نے پہلوٹھے کا نام منسّیؔ یہ کہہ کر رکھّا کہ خُدا نے میری اور میرے باپ کے گھر کی سب مشقّت مُجھ سے بُھلا دی۔


اور یُوسفؔ سے مُلکِ مِصرؔ میں اون کے پُجاری فوطِیفرعؔ کی بیٹی آسِناتھؔ کے مُنّسیؔ اور اِفرائِیمؔ پَیدا ہُوئے۔


اِن باتوں کے بعد یُوں ہُؤا کہ کِسی نے یُوسفؔ سے کہا تیرا باپ بِیمار ہے۔ سو وہ اپنے دونوں بیٹوں مُنّسیؔ اور اِفرائِیمؔ کو ساتھ لے کر چلا۔


اور یُوسفؔ کے بیٹے جِن سے اُن کے خاندان چلے یہ ہیں یعنی منَسّی اور اِفرائِیم۔


اور حِزقیاہ نے سارے اِسرائیل اور یہُوداؔہ کو کہلا بھیجا اور اِفرائِیم اور منسّی کے پاس بھی خط لِکھ بھیجے کہ وہ خُداوند کے گھر میں یروشلیِم کو خُداوند اِسرائیل کے خُدا کے لِئے عِیدِ فَسح کرنے کو آئیں۔


اور دُوسرے کا نام اِفرائِیمؔ یہ کہہ کر رکھّا کہ خُدا نے مُجھے میری مُصِیبت کے مُلک میں پَھل دار کِیا۔


اور جو اَولاد اب اُن کے بعد تُجھ سے ہو گی وہ تیری ٹھہرے گی پر اپنی میراث میں اپنے بھائِیوں کے نام سے وہ لوگ نامزد ہوں گے۔


پس بنی یُوسفؔ یعنی منسّی اور اِفرائِیم نے اپنی اپنی مِیراث پر قبضہ کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات