Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 14:15 - کِتابِ مُقادّس

15 اور اگلے وقت میں حبرُوؔن کا نام قریت اربع تھا اور وہ اربع عناقِیم میں سب سے بڑا آدمی تھا اور اُس مُلک کو جنگ سے فراغت مِلی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 (پہلے حِبرونؔ کا نام قِریت اربعؔ تھا اِس لیٔے کہ اربعؔ عناقیوں میں سَب سے بڑا آدمی سمجھا جاتا تھا۔) تَب اُس مُلک کو جنگ سے فراغت نصیب ہُوئی۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 14:15
16 حوالہ جات  

پس جَیسا خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا تھا اُس کے مُطابِق یشُوع نے سارے مُلک کو لے لِیا اور یشُوع نے اُسے اِسرائیلیوں کو اُن کے قبِیلوں کی تقسِیم کے مُوافِق مِیراث کے طَور پر دے دِیا اور مُلک کو جنگ سے فراغت مِلی۔


اور سارہؔ نے قریت اربعؔ میں وفات پائی۔ یہ کنعانؔ میں ہے اور حبرُونؔ بھی کہلاتا ہے اور ابرہامؔ سارہؔ کے لِئے ماتم اور نَوحہ کرنے کو وہاں گیا۔


اور اُس مُلک میں چالِیس برس تک چَین رہا اور قنز کے بیٹے غُتنی ایل نے وفات پائی۔


اور یشُوع نے اُس حُکم کے مُطابِق جو خُداوند نے اُسے دِیا تھا یُفنّہ کے بیٹے کالِب کو بنی یہُوداؔہ کے درمِیان عناق کے باپ اربع کا شہر قریت اربع جو حبرُوؔن ہے حِصّہ دِیا۔


یُوں مِدیانی بنی اِسرائیل کے آگے مغلُوب ہُوئے اور اُنہوں نے پِھر کبھی سر نہ اُٹھایا اور جِدعوؔن کے دِنوں میں چالِیس برس تک اُس مُلک میں امن رہا۔


اَے خُداوند! تیرے سب دُشمن اَیسے ہی ہلاک ہو جائیں۔ لیکن اُس کے پِیار کرنے والے آفتاب کی مانِند ہوں جب وہ آب و تاب کے ساتھ طلُوع ہوتا ہے۔ اور مُلک میں چالِیس برس امن رہا۔


سو موآب اُس دِن اِسرائیلِیوں کے ہاتھ کے نِیچے دب گیا اور اُس مُلک میں اسّی برس چَین رہا۔


اور یعقُوبؔ مَمرے میں جو قریت اربع یعنی حبرُونؔ ہے جہاں ابرہامؔ اور اِضحاقؔ نے ڈیرا کِیا تھا اپنے باپ اِضحاقؔ کے پاس آیا۔


تب اُس نے کہا تُو جا کر دیکھ کہ تیرے بھائِیوں کا اور بھیڑ بکریوں کا کیا حال ہے اور آ کر مُجھے خبر دے۔ سو اُس نے اُسے حبرُونؔ کی وادی سے بھیجا اور وہ سِکمؔ میں آیا۔


سو حبرُوؔن اُس وقت سے آج تک قنِزی یُفنّہ کے بیٹے کالِب کی مِیراث ہے اِس لِئے کہ اُس نے خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کی پُوری پَیروی کی۔


سو اُنہوں نے یہُوداؔہ کے کوہِستانی مُلک میں عناق کے باپ اربع کا شہر قریت اؔربع جو حبرُوؔن کہلاتا ہے مع اُس کی نواحی کے اُن کو دِیا۔


رہے گاؤں اور اُن کے کھیت سو بنی یہُوداؔہ میں سے کُچھ لوگ قریت اربع اور اُس کے قصبوں میں اور دِیبوؔن اور اُس کے قصبوں میں اور یقبضی ایل اور اُس کے گاؤں میں رہتے تھے۔


لیکن اُس شہر کے کھیتوں اور گاؤں کو اُنہوں نے یُفنّہ کے بیٹے کالِب کو مِیراث کے طَور پر دِیا۔


تب اُنہوں نے مُوسیٰ کے کہنے کے مُطابِق حبرُوؔن کالِب کو دِیا اور اُس نے وہاں سے عناؔق کے تِینوں بیٹوں کو نِکال دِیا۔


اور اُن کے پاس جو حبرُوؔن میں تھے اور اُن سب جگہوں میں جہاں جہاں داؤُد اور اُس کے لوگ پِھرا کرتے تھے بھیجا۔


الِیعزر سے فِینحاؔس پَیدا ہُؤا اور فِینحاؔس سے ابِیسُوؔع پَیدا ہُؤا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات