Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 13:31 - کِتابِ مُقادّس

31 اور آدھا جِلعاؔد اور عستاراؔت اور ادرؔعی جو بسن کے بادشاہ عوج کے شہر تھے یہ منسّی کے بیٹے مکِیر کی اَولاد کو مِلے یعنی مکِیر کی اَولاد کے آدھے آدمِیوں کو اُن کے گھرانوں کے مُطابِق یہ مِلے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

31 آدھا گِلعادؔ اَور عستاراتؔ اَور ادرعیؔ (جو باشانؔ میں عوگؔ کے شاہی شہر)۔ یہ منشّہ کے بیٹے مکیرؔ کی اَولاد کے لیٔے تھے تاکہ مکیرؔ کے آدھوں کو اُن کی برادریوں کے مُطابق ملے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

31 जिलियाद का आधा हिस्सा ओज की हुकूमत के दो मराकिज़ अस्तारात और इदरई समेत मकीर बिन मनस्सी की औलाद को उसके कुंबों के मुताबिक़ दिया गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

31 جِلعاد کا آدھا حصہ عوج کی حکومت کے دو مراکز عستارات اور اِدرعی سمیت مکیر بن منسّی کی اولاد کو اُس کے کنبوں کے مطابق دیا گیا۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 13:31
14 حوالہ جات  

اور بسن کے بادشاہ عوج کی سرحد جو رفائِیم کی بقِیّہ نسل سے تھا اور عستاراؔت اور ادرعی میں رہتا تھا۔


اور جو کُچھ اُس نے امورِیوں کے دونوں بادشاہوں سے جو یَردن کے اُس پار تھے یعنی حسبوؔن کے بادشاہ سیحوؔن اور بسن کے بادشاہ عوج سے جو عستاراؔت میں تھا کِیا سب سُنا ہے۔


اور عوج جو رفائِیم کی بقِیّہ نسل سے تھا اور عستاراؔت اور ادرؔعی میں حُکمران تھا اُس کا سارا عِلاقہ جو بسن میں تھا کیونکہ مُوسیٰ نے اُن کو مار کر خارِج کر دِیا تھا۔


یِہی وہ حِصّے ہیں جِن کو مُوسیٰ نے یرِیحُو کے پاس موآؔب کے مَیدانوں میں یَردن کے اُس پار مشرِق کی طرف مِیراث کے طَور پر تقسِیم کِیا۔


کیونکہ منسّی کی بیٹِیوں نے بھی بیٹوں کے ساتھ مِیراث پائی اور منسّی کے باقی بیٹوں کو جِلعاد کا مُلک مِلا۔


اور بنی اِسرائیل خُداوند کے حضُور پِھر بدی کرنے اور بعلیم اور عِستاراؔت اور ارام کے دیوتاؤں اور صَیدا کے دیوتاؤں اور موآب کے دیوتاؤں اور بنی عمُّون کے دیوتاؤں اور فِلستیوں کے دیوتاؤں کی پرستِش کرنے لگے اور خُداوند کو چھوڑ دِیا اور اُس کی پرستِش نہ کی۔


اور سموئیل نے اِسرائیلؔ کے سارے گھرانے سے کہا کہ اگر تُم اپنے سارے دِل سے خُداوند کی طرف رجُوع لاتے ہو تو اجنبی دیوتاؤں اور عستاراؔت کو اپنے بِیچ سے دُور کرو اور خُداوند کے لِئے اپنے دِلوں کو مُستعِد کر کے فقط اُسی کی عِبادت کرو اور وہ فِلستِیوں کے ہاتھ سے تُم کو رہائی دے گا۔


پِھر اُنہوں نے خُداوند سے فریاد کی اور کہا کہ ہم نے گُناہ کِیا۔ اِس لِئے کہ ہم نے خُداوند کو چھوڑا اور بعلِیم اور عستار ات کی پرستِش کی پر اب تُو ہم کو ہمارے دُشمنوں کے ہاتھ سے چُھڑا تو ہم تیری پرستِش کریں گے۔


بنی جیرسوم کو منسّی کے آدھے قبِیلہ کے خاندان میں سے جولاؔن اور اُس کی نواحی بسن میں اور عستاراؔت اور اُس کی نواحی۔


جِلعاد میرا ہے منَسّی بھی میرا ہے۔ اِفرائِیم میرے سر کا خود ہے۔ یہُوداؔہ میرا عصا ہے۔


سو منسّی کو جِلعاد اور بسن کے مُلک کو چھوڑ کر جو یَردن کے اُس پار ہے دس حِصّے اَور مِلے۔


جِلعاد یَردؔن کے پار رہا اور دان کشتِیوں میں کیوں رہ گیا؟ آشر سمُندر کے بندر کے پاس بَیٹھا ہی رہا اور اپنی کھاڑیوں کے آس پاس جم گیا۔


اور نفتالی کی سرحد سے مُتّصِل مشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک منسّی کے لِئے ایک حِصّہ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات