Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 13:3 - کِتابِ مُقادّس

3 سیحور سے جو مِصرؔ کے سامنے ہے شِمال کی طرف عقروُؔن کی حد تک جو کنعانیوں کا گِنا جاتا ہے۔ فلِستیوں کے پانچ سردار یعنی غزی اور اشدُودی اور اسقلونی اور جاتی اور عقرُونی اور عوّیم بھی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 مِصر کے مشرق میں واقع دریائے شیحُورؔ سے لے کر شمال کی جانِب عقرونؔ کی حَد تک جو کہ کنعانیوں کا علاقہ گِنا جاتا ہے، (یعنی فلسطینیوں کے پانچ حُکمرانوں کی سرزمین جو غزّہؔ، اشدُودؔ، اشقلونؔ، گاتؔھ اَور عقرونؔ پر مُشتمل ہے؛ اَور عوّیؔ کا علاقہ)۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 13:3
18 حوالہ جات  

اور اب سِیحور کا پانی پِینے کو مِصرؔ کی راہ میں تُجھے کیا کام؟ اور دریایِ فراؔت کا پانی پِینے کو اسُور کی راہ میں تیرا کیا مطلب؟


یعنی فِلستِیوں کے پانچوں سردار اور سب کنعانی اور صَیدانی اور کوہِ بعل حرمُوؔن سے حماؔت کے مدخل تک کے سب حوّی جو کوہِ لُبنان میں بستے تھے۔


اَیسے ہی عَوّیوں کو جو اپنی بستیوں میں غَزّہ ؔتک بسے ہُوئے تھے کَفتورِیوں نے جو کَفتورہؔ سے نِکلے تھے ہلاک کِیا اور اُن کی جگہ آپ بس گئے)۔


اُنہوں نے پُوچھا کہ وہ جُرم کی قُربانی جو ہم اُس کو دیں کیا ہو؟ اُنہوں نے جواب دِیا کہ فِلستی سرداروں کے شُمار کے مُطابِق سونے کی پانچ گِلٹِیاں اور سونے ہی کی پانچ چُہیاں کیونکہ تُم سب اور تُمہارے سردار دونوں ایک ہی آزار میں مُبتلا ہُوئے۔


تَو بھی بنی اِسرائیل نے جسُوریوں اور معکاتیوں کو نہیں نِکالا چُنانچہ جسُوری اور معکاتی آج تک اِسرائیلیوں کے درمِیان بسے ہُوئے ہیں۔


اور بنی حام یہ ہیں۔ کُوؔش اور مِصرؔ اور فوؔط اور کنعاؔن۔


اور فِلستِیوں کے سرداروں نے اُس عَورت کے پاس جا کر اُس سے کہا کہ تُو اُسے پُھسلا کر دریافت کر لے کہ اُس کی شہزوری کا بھید کیا ہے اور ہم کیوں کر اُس پر غالِب آئیں تاکہ ہم اُسے باندھ کر اُس کو اذِیّت پُہنچائیں اور ہم میں سے ہر ایک گیارہ سَو چاندی کے سِکّے تُجھے دے گا۔


اور فِلستِیوں نے خُدا کا صندُوق چِھین لِیا اور وہ اُسے ابن عزر سے اشدُود کو لے گئے۔


سو سُلیماؔن نے اور اُس کے ساتھ سارے اِسرائیلؔ یعنی ایک بڑی جماعت نے جو حمات کے مدخل سے لے کر مِصرؔ کی نہر تک کی حدُود سے آئی تھی خُداوند ہمارے خُدا کے حضُور سات روز اور پِھر سات روز اَور یعنی چَودہ روز عِید منائی۔


سمُندر کے پار سے سِیحور کا غلّہ اور وادیِ نِیل کی فصل اُس کی آمدنی تھی۔ سو وہ قَوموں کی تِجارت گاہ بنا۔


اُسی روز خُداوند نے ابرامؔ سے عہد کِیا اور فرمایا کہ یہ مُلک دریائے مِصرؔ سے لے کر اُس بڑے دریا یعنی دریائے فراتؔ تک۔


سو اُنہوں نے فِلستِیوں کے سب سرداروں کو بُلوا کر اپنے ہاں جمع کِیا اور کہنے لگے ہم اِسرائیلؔ کے خُدا کے صندُوق کو کیا کریں؟ اُنہوں نے جواب دِیا کہ اِسرائیلؔ کے خُدا کا صندُوق جات کو پُہنچایا جائے۔ سو وہ اِسرائیلؔ کے خُدا کے صندُوق کو وہاں لے گئے۔


پس اُنہوں نے خُدا کا صندُوق عقرُوؔن کو بھیج دِیا اور جُوں ہی خُدا کا صندُوق عقرُوؔن میں پُہنچا عقرُونی چِلاّنے لگے کہ وہ اِسرائیلؔ کے خُدا کا صندُوق ہم میں اِس لِئے لائے ہیں کہ ہم کو اور ہمارے لوگوں کو مَروا ڈالیں۔


تب داؤُد نے مِصرؔ کی ندی سِیحُور سے حمات کے مدخل تک کے سارے اِسرائیلؔ کو جمع کِیا تاکہ خُدا کے صندُوق کو قریت یعرِؔیم سے لے آئیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات