Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 13:27 - کِتابِ مُقادّس

27 اور وادی میں بَیت ہارؔم اور بَیت نِمرؔہ اور سُکّاؔت اور صفون یعنی حسبوؔن کے بادشاہ سِیحوؔن کی اقلِیم کا باقی حِصّہ اور یَردن کے اُس پار مشرِق کی طرف کِنّرؔت کی جِھیل کے اُس سِرے تک یَردن اور اُس کی ساری نواحی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 اَور وادی میں بیت ہارمؔ، بیت نِمرہؔ، سُکّوتؔ اَور ضِفونؔ اَور حِشبونؔ کے بادشاہ سیحونؔ کی بقیّہ سلطنت (یردنؔ کے مشرقی ساحِل پر کِنّریتؔ کی جھیل تک کا علاقہ)۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 13:27
14 حوالہ جات  

اور یہ سرحد سفام سے رِبلہ تک جو عَین کے مشرِق میں ہے جائے اور وہاں سے نِیچے کو اُترتی ہُوئی کِنّرت کی جِھیل کے مشرِقی کنارے تک پُہنچے۔


اور بَیت نِمرؔہ اور بَیت ہارؔن فصِیل دار شہر اور بھیڑسالے بنائے۔


اور یعقُوبؔ سفر کرتا ہُؤا سُکّاتؔ میں آیا اور اپنے لِئے ایک گھر بنایا اور اپنے چَوپایوں کے لِئے جھونپڑے کھڑے کِئے۔ اِسی سبب سے اِس جگہ کا نام سُکّاتؔ پڑ گیا۔


اور اُن بادشاہوں کو جو شِمال کی طرف کوہِستانی مُلک اور کِنّرت کے جنُوب کے مَیدان اور نشیب کی زمِین اور مغرِب کی طرف دور کی مُرتفع زمِین میں رہتے تھے۔


اور مَیدان کو اور کِنّرتؔ سے لے کر مَیدان کے دریا یعنی دریایِ شورؔ تک جو مشرِق میں پِسگہ کے ڈھال تک پَھیلا ہُؤا ہے اور یَردن ؔاور اُس کی ساری نواحی کو بھی مَیں نے اِن ہی کو دے دِیا۔


جب بِھیڑ اُس پر گِری پڑتی تھی اور خُدا کا کلام سُنتی تھی اور وہ گنّیسرؔت کی جِھیل کے کنارے کھڑا تھا تو اَیسا ہُؤا کہ


بادشاہ نے اُن سب کو یَردن کے مَیدان میں سُکات اور ضرتاؔن کے بِیچ کی چِکنی مِٹّی والی زمِین میں ڈھالا۔


اور مَیدان سے بحرِ کِنّرؔت تک جو مشرِق کی طرف ہے بلکہ مشرِق ہی کی طرف بَیت یسیموؔت سے ہو کر مَیدان کے دریا تک جو دریایِ شور ہے اور جنُوب میں پِسگہ کے دامن کے نِیچے نِیچے حُکُومت کرتا تھا۔


عَطارات اور دِیبون اور یَعزیر اور نِمرؔہ اور حسبوؔن اور الیعا لی اور شبام اور نبُو اور بعُوؔن۔


اور حسبوؔن سے رامت المصفاہ اور بطُونیم تک اور محنایِم سے دبِیر کی سرحد تک۔


یہی شہر اور اِن کے گاؤں بنی جد کے گھرانوں کے مُطابِق اُن کی مِیراث ٹھہرے۔


خُدا نے اپنی قُدُّوسِیّت میں فرمایا ہے مَیں خُوشی کرُوں گا۔ مَیں سِکم کو تقسیم کرُوں گا اور سُکّات کی وادی کو بانٹُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات