Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 13:25 - کِتابِ مُقادّس

25 اور اُن کی سرحد یہ تھی۔ یعزؔیر اور جِلعاد کے سب شہر اور بنی عمُّون کا آدھا مُلک عروعیر تک جو ربّہ کے سامنے ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 یعزیرؔ کا علاقہ، گِلعادؔ کے سَب شہر، ربّہؔ کے نزدیک عروعؔر تک عمُّونیوں کے مُلک کا نِصف حِصّہ؛

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 याज़ेर का इलाक़ा, जिलियाद के तमाम शहर, अम्मोनियों का आधा हिस्सा रब्बा के क़रीब शहर अरोईर तक

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 یعزیر کا علاقہ، جِلعاد کے تمام شہر، عمونیوں کا آدھا حصہ ربّہ کے قریب شہر عروعیر تک

باب دیکھیں کاپی




یشوع 13:25
21 حوالہ جات  

اور یوآب بنی عمُّون کے ربّہ سے لڑا اور اُس نے دارُالسّلطنت کو لے لِیا۔


اور اَیسا ہُؤا کہ دُوسرے سال جِس وقت بادشاہ جنگ کے لِئے نِکلتے ہیں داؤُد نے یوآؔب اور اُس کے ساتھ اپنے خادِموں اور سب اِسرائیلِیوں کو بھیجا اور اُنہوں نے بنی عمُّون کو قتل کِیا اور ربّہ کو جا گھیرا پر داؤُد یروشلِیم ہی میں رہا۔


(کیونکہ رفائِیمؔ کی نسل میں سے فقط بسنؔ کا بادشاہ عوجؔ باقی رہا تھا۔ اُس کا پلنگ لوہے کا بنا ہُؤا تھا اور وہ بنی عَمّون کے شہر رَبّہؔ میں مَوجُود ہے اور آدمی کے ہاتھ کے ناپ کے مُطابِق نَو ہاتھ لمبا اور چار ہاتھ چَوڑا ہے)۔


اور عَطرات شوفان اور یَعزیر اور یُگبِہا۔


پس مَیں ربّہ کی شہر پناہ پر آگ بھڑکاؤُں گا جو اُس کے قصروں کو لڑائی کے دِن للکار اور آندھی کے دِن گِردباد کے ساتھ کھا جائے گی۔


ایک راہ نِکال جِس سے تلوار بنی عمُّون کی ربّہ پر اور پِھر ایک اَور جِس سے یہُوداؔہ کے محصُور شہر یروشلیِم پر آئے۔


حسبوؔن اور اُس کی نواحی۔ یعزؔیر اور اُس کی نواحی۔ کُل چار شہر دِئے۔


اور جب تُو بنی عَمّون کے قرِیب جا پُہنچے تو اُن کو مت ستانا اور نہ اُن کو چھیڑنا کیونکہ مَیں بنی عَمّون کی زمِین کا کوئی حِصّہ تُجھے مِیراث کے طَور پر نہیں دُوں گا اِس لِئے کہ اُسے مَیں نے بنی لُوط کو مِیراث میں دِیا ہے۔


اور مُوسیٰ نے یَعزیر کی جاسُوسی کرائی۔ پِھر اُنہوں نے اُس کے گاؤں لے لِئے اور امورِیوں کو جو وہاں تھے نِکال دِیا۔


اور جِلعاد اور جسُوریوں اور معکاتیوں کی نواحی اور سارا کوہِ حرموؔن اور سارا بسن سلکہ تک۔


اور مُوسیٰ نے جد کے قبِیلہ یعنی بنی جد کو اُن کے گھرانوں کے مُطابِق مِیراث دی۔


اور حسبوؔن سے رامت المصفاہ اور بطُونیم تک اور محنایِم سے دبِیر کی سرحد تک۔


اور وہ یَردن پار اُترے اور اُس شہر کی دہنی طرف عروعیر میں خَیمہ زن ہُوئے جو جد کی وادی میں یعزؔیر کی جانِب ہے۔


اور حسبوؔن اور اُس کی نواحی اور یعزؔیر اور اُس کی نواحی مِلی۔


حبرُونیوں میں یریاؔہ حبرُونیوں کا اُن کے آبائی خاندانوں کے نسبوں کے مُوافِق سردار تھا۔ داؤُد کی سلطنت کے چالِیسویں برس میں وہ ڈُھونڈ نِکالے گئے اور جِلعاد کے یعزؔیر میں اُن کے درمِیان زبردست سُورما مِلے۔


کیونکہ حسبوؔن کے کھیت سُوکھ گئے۔ قَوموں کے سرداروں نے سِبماؔہ کی تاک کی بِہترِین شاخوں کو توڑ ڈالا۔ وہ یعزؔیر تک بڑھِیں۔ وہ جنگل میں بھی پَھیلِیں۔ اُس کی شاخیں دُور تک پَھیل گئِیں۔ وہ دریا پار گُذرِیں۔


اَے سِبماؔہ کی تاک مَیں یعزؔیر کے رونے سے زِیادہ تیرے لِئے روؤُں گا۔ تیری شاخیں سمُندر تک پَھیل گئِیں۔ وہ یعزؔیر کے سمُندر تک پُہنچ گئِیں۔ غارت گر تیرے تابِستانی میوئوں پر اور تیرے انگُوروں پر آ پڑا ہے۔


جِلعاد یَردؔن کے پار رہا اور دان کشتِیوں میں کیوں رہ گیا؟ آشر سمُندر کے بندر کے پاس بَیٹھا ہی رہا اور اپنی کھاڑیوں کے آس پاس جم گیا۔


عروعیر کی بستِیاں وِیران ہیں اور گلّوں کی چراگاہیں ہوں گی۔ وہ وہاں بَیٹھیں گے اور کوئی اُن کے ڈرانے کو بھی وہاں نہ ہو گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات