پر سِیحوؔن نے اِسرائیلِیوں کو اپنی حد میں سے گُذرنے نہ دِیا بلکہ سِیحوؔن اپنے سب لوگوں کو اِکٹّھا کر کے اِسرائیلِیوں کے مُقابلہ کے لِئے بیابان میں پُہنچا اور اُس نے یَہض میں آ کر اِسرائیلِیوں سے جنگ کی۔
پر سِیحوؔن نے اِسرائیلِیوں کا اِتنا اِعتبار نہ کِیا کہ اُن کو اپنی سرحد سے گُذرنے دے بلکہ سِیحوؔن اپنے سب لوگوں کو جمع کر کے یہص میں خَیمہ زن ہُؤا اور اِسرائیلِیوں سے لڑا۔
حسبوؔن اور الیعالہ واوَیلا کرتے ہیں۔ اُن کی آواز یہض تک سُنائی دیتی ہے۔ اِس پر موآؔب کے مُسلّح سِپاہی چِلاّ چِلاّ کر روتے ہیں۔ اُس کی جان اُس میں تھرتھراتی ہے۔
حسبوؔن کے رونے سے وہ اپنی آواز کو الِیعاؔلہ اور یہض تک اور ضُغر سے حوروناؔیم تک۔ عجلت شلیشیاؔہ تک بُلند کرتے ہیں کیونکہ نمرِیم کے چشمے بھی خراب ہو گئے ہیں۔