Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 13:17 - کِتابِ مُقادّس

17 حسبوؔن اور اُس کے سب شہر جو مَیدان میں ہیں۔ دِیبوؔن اور بامات بعل اور بَیت بعل معون۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 حِشبونؔ تک اَور میدان کے سبھی شہر جِن میں دیبونؔ، باموت بَعل، بیت بَعل مِعُون،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 और हसबोन तक। वहाँ के मैदाने-मुरतफ़ा पर वाक़े तमाम शहर भी रूबिन के सुपुर्द किए गए यानी दीबोन, बामात-बाल, बैत-बाल-मऊन,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 اور حسبون تک۔ وہاں کے میدانِ مرتفع پر واقع تمام شہر بھی روبن کے سپرد کئے گئے یعنی دیبون، بامات بعل، بیت بعل معون،

باب دیکھیں کاپی




یشوع 13:17
17 حوالہ جات  

اور نبُو اور بعل معُون کے نام بدل کر اُن کو اور شِبماہ کو بنایا اور اُنہوں نے اپنے بنائے ہُوئے شہروں کے دُوسرے نام رکھّے۔


دُوسرے دِن صُبح کو بلق بلعاؔم کو ساتھ لے کر اُسے بعل کے بُلند مقاموں پر لے گیا۔ وہاں سے اُس نے دُور دُور کے اِسرائیلِیوں کو دیکھا۔


اور متّنہ سے نحلی ایل کو اور نحلی ایل سے بامات کو۔


اور اُن کی سرحد یہ تھی یعنی عروعیر سے جو وادیِ ارنوؔن کے کنارے واقِع ہے اور وہ شہر جو وادی کے بِیچ میں ہے اور مِیدبا کے پاس کا سارا مَیدان۔


اور یہصاؔہ اور قدیماؔت اور مفعت۔


رہے گاؤں اور اُن کے کھیت سو بنی یہُوداؔہ میں سے کُچھ لوگ قریت اربع اور اُس کے قصبوں میں اور دِیبوؔن اور اُس کے قصبوں میں اور یقبضی ایل اور اُس کے گاؤں میں رہتے تھے۔


اور غارت گر ہر ایک شہر پر آئے گا اور کوئی شہر نہ بچے گا۔ وادی بھی وِیران ہو گی اور مَیدان اُجاڑ ہو جائے گا جَیسا خُداوند نے فرمایا ہے۔


اَے بیٹی جو دِیبوؔن میں بستی ہے اپنی شَوکت سے نِیچے اُتر اور پِیاسی بَیٹھ کیونکہ موآؔب کا غارت گر تُجھ پر چڑھ آیا ہے اور اُس نے تیرے قلعوں کو توڑ ڈالا۔


اور قریتایم پر اور بَیت جمُوؔل پر اور بَیت معُوؔن پر۔


اِس لِئے دیکھ مَیں موآؔب کے پہلُو کو اُس کے شہروں سے اُس کی سرحد کے شہروں سے جو زمِین کی شَوکت ہیں بَیت یسِیموؔت اور بعل معُون اور قریتاؔئِم سے کھول دُوں گا۔


حسبون امورِیوں کے بادشاہ سِیحوؔن کا شہر تھا۔ اِس نے موآب کے اگلے بادشاہ سے لڑ کر اُس کے سارے مُلک کو اَرنوؔن تک اُس سے چِھین لِیا تھا۔


ہم نے اُن پر تِیر چلائے سو حسبوؔن دِیبوؔن تک تباہ ہو گیا بلکہ ہم نے نفَح تک سب کُچھ اُجاڑ دِیا۔ وہ نفَح جو مِیدؔبا سے مُتّصِل ہے۔


کیونکہ مُوسیٰ نے یَردن کے اُس پار ڈھائی قبِیلوں کی مِیراث اُن کو دے دی تھی پر اُس نے لاویوں کو اُن کے درمِیان کُچھ مِیراث نہیں دی۔


کیونکہ تُمہارے درمِیان لاویوں کا کوئی حِصّہ نہیں اِس لِئے کہ خُداوند کی کہانت اُن کی مِیراث ہے اور جدّ اور رُوبِن اور منسّی کے آدھے قبِیلہ کو یَردن کے اُس پار مشرِق کی طرف مِیراث مِل چُکی ہے جِسے خُداوند کے بندہ مُوسیٰ نے اُن کو دِیا۔


جب اِسرائیلی حسبوؔن اور اُس کے قصبوں اور عروؔعیر اور اُس کے قصبوں اور اُن سب شہروں میں جو ارنُوؔن کے کنارے کنارے ہیں تِین سَو برس سے بسے ہیں تو اِس عرصہ میں تُم نے اُن کو کیوں نہ چُھڑا لِیا؟


اور بالع بِن عزز بِن سمع بِن یُوایل۔ وہ عروعیر میں نبُو اور بعل معُون تک۔


اور کہ صحرا کی اَطراف پر حولُوؔن پر اور یہصاؔہ پر اور مفِعت پر۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات