Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 12:3 - کِتابِ مُقادّس

3 اور مَیدان سے بحرِ کِنّرؔت تک جو مشرِق کی طرف ہے بلکہ مشرِق ہی کی طرف بَیت یسیموؔت سے ہو کر مَیدان کے دریا تک جو دریایِ شور ہے اور جنُوب میں پِسگہ کے دامن کے نِیچے نِیچے حُکُومت کرتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَور وہ عراباہؔ کے مشرقی علاقہ پر بحرِ کِنّریتؔ سے لے کر عراباہؔ کے سمُندر یعنی بحرمُردار تک اَور بیت یسیموتؔ تک اَور پھر جُنوب کی جانِب پِسگہؔ کی ڈھلانوں کے نِچلے حِصّہ پر حُکومت کرتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 इसके अलावा सीहोन का क़ब्ज़ा दरियाए-यरदन के पूरे मशरिक़ी किनारे पर किन्नरत यानी गलील की झील से लेकर बहीराए-मुरदार के पास शहर बैत-यसीमोत तक बल्कि उसके जुनूब में पहाड़ी सिलसिले पिसगा के दामन तक था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 اِس کے علاوہ سیحون کا قبضہ دریائے یردن کے پورے مشرقی کنارے پر کِنّرت یعنی گلیل کی جھیل سے لے کر بحیرۂ مُردار کے پاس شہر بیت یسیموت تک بلکہ اُس کے جنوب میں پہاڑی سلسلے پِسگہ کے دامن تک تھا۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 12:3
15 حوالہ جات  

اور مَیدان کو اور کِنّرتؔ سے لے کر مَیدان کے دریا یعنی دریایِ شورؔ تک جو مشرِق میں پِسگہ کے ڈھال تک پَھیلا ہُؤا ہے اور یَردن ؔاور اُس کی ساری نواحی کو بھی مَیں نے اِن ہی کو دے دِیا۔


اور بَیت فغوؔر اور پِسگہ کے دامن کی زمِین اور بَیت یسیموؔت۔


اور اُن بادشاہوں کو جو شِمال کی طرف کوہِستانی مُلک اور کِنّرت کے جنُوب کے مَیدان اور نشیب کی زمِین اور مغرِب کی طرف دور کی مُرتفع زمِین میں رہتے تھے۔


اِسی میں یَردنؔ پار مشرِق کی طرف مَیدان کے دریا تک جو پِسگہ ؔکے ڈھال کے نِیچے بہتا ہے وہاں کا سارا مَیدان شامل ہے۔


اِن باتوں کے بعد یِسُوعؔ گلِیل کی جِھیل یعنی تِبرؔیاس کی جِھیل کے پار گیا۔


اور مشرِقی سرحد یَردن کے دہانہ تک دریایِ شور ہی ٹھہرا اور اُس کی شِمالی حد اُس دریا کی اُس کھاڑی سے جو یَردن کے دہانہ پر ہے شرُوع ہُوئی۔


اور اُن کی جنُوبی حد دریایِ شور کے اِنتہائی حِصّہ کی اُس کھاڑی سے جِس کا رُخ جنُوب کی طرف ہے شرُوع ہُوئی۔


تو جو پانی اُوپر سے آتا تھا وہ خُوب دُور ادم کے پاس جو ضرتاؔن کے برابر ایک شہر ہے رُک کر ایک ڈھیر ہو گیا اور وہ پانی جو مَیدان کے دریا یعنی دریایِ شور کی طرف بہہ کر گیا تھا بِالکُل الگ ہو گیا اور لوگ عَین یرِیحوُ کے مُقابِل پار اُترے۔


اور بامات سے اُس وادی میں پُہنچ کر جو موآب کے مَیدان میں ہے پِسگہ کی اُس چوٹی تک نِکل گئے جہاں سے یشِیموؔن نظر آتا ہے۔


اور اُس نے اُن شہروں کو اور اُس ساری ترائی کو اور اُن شہروں کے سب رہنے والوں کو اور سب کُچھ جو زمِین سے اُگا تھا غارت کِیا۔


یہ سب سدّیم ؔیعنی دریائے شور کی وادی میں اِکٹّھے ہُوئے۔


جب بِھیڑ اُس پر گِری پڑتی تھی اور خُدا کا کلام سُنتی تھی اور وہ گنّیسرؔت کی جِھیل کے کنارے کھڑا تھا تو اَیسا ہُؤا کہ


اور بِن ہدد نے آسا بادشاہ کی بات مانی اور اپنے لشکر کے سرداروں کو اِسرائیلی شہروں پر چڑھائی کرنے کو بھیجا اور عیُّوؔن اور دان اور ابیل بَیت معکہ اور سارے کِنّرت اور نفتالی کے سارے مُلک کو مارا۔


اِس لِئے دیکھ مَیں موآؔب کے پہلُو کو اُس کے شہروں سے اُس کی سرحد کے شہروں سے جو زمِین کی شَوکت ہیں بَیت یسِیموؔت اور بعل معُون اور قریتاؔئِم سے کھول دُوں گا۔


اور یہ سرحد سفام سے رِبلہ تک جو عَین کے مشرِق میں ہے جائے اور وہاں سے نِیچے کو اُترتی ہُوئی کِنّرت کی جِھیل کے مشرِقی کنارے تک پُہنچے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات