Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 11:22 - کِتابِ مُقادّس

22 سو عناقِیم میں سے کوئی بنی اِسرائیل کے مُلک میں باقی نہ رہا۔ فقط غزّہ اور جات اور اشدُود میں تھوڑے سے باقی رہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 اِسرائیل کے مُلک میں کویٔی عناقی باقی نہ رہا۔ صِرف غزّہؔ گاتؔھ اَور اشدُودؔ میں چند ایک باقی بچے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 इसराईल के पूरे इलाक़े में अनाक़ियों में से एक भी न बचा। सिर्फ़ ग़ज़्ज़ा, जात और अशदूद में कुछ ज़िंदा रहे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 اسرائیل کے پورے علاقے میں عناقیوں میں سے ایک بھی نہ بچا۔ صرف غزہ، جات اور اشدود میں کچھ زندہ رہے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 11:22
19 حوالہ جات  

اور فِلستِیوں کے لشکر سے ایک پہلوان نِکلا جِس کا نام جاتی جولیت تھا۔ اُس کا قد چھ ہاتھ اور ایک بالِشت تھا۔


عقرُوؔن سے سمُندر تک اشدُود کے پاس کے سب شہر اور اُن کے گاؤں۔


جِس سال سرجُوؔن شاہِ اسُور نے ترتان کو اشدُود کی طرف بھیجا اور اُس نے آ کر اشدُوؔد سے لڑائی کی اور اُسے فتح کر لِیا۔


اور وہ نِکلا اور فِلستیوں سے لڑا اور جات کی دِیوار کو اور یبنہ کی دِیوار کو اور اشدُود کی دِیوار کوڈھا دِیا اور اشدُود کے مُلک میں اور فِلستیوں کے درمِیان شہر تعمِیر کِئے۔


اِس کے بعد یُوں ہُؤا کہ داؤُد نے فِلستیوں کو مارا اور اُن کو مغلُوب کِیا اور جات کو اُس کے قصبوں سمیت فِلستیوں کے ہاتھ سے لے لِیا۔


اور برِیعہ اور سمعہ بھی جو ایّلُوؔن کے باشِندوں کے درمِیان آبائی خاندانوں کے سردار تھے اور جِنہوں نے جات کے باشِندوں کو بھگا دِیا۔


اور تِین برس کے آخِر میں اَیسا ہُؤا کہ سِمعی کے نَوکروں میں سے دو آدمی جات کے بادشاہ اکِیس بِن معکاہ کے ہاں بھاگ گئے اور اُنہوں نے سِمعی کو بتایا کہ دیکھ تیرے نَوکر جات میں ہیں۔


اور فِلستِیوں نے خُدا کا صندُوق چِھین لِیا اور وہ اُسے ابن عزر سے اشدُود کو لے گئے۔


یعنی فِلستِیوں کے پانچوں سردار اور سب کنعانی اور صَیدانی اور کوہِ بعل حرمُوؔن سے حماؔت کے مدخل تک کے سب حوّی جو کوہِ لُبنان میں بستے تھے۔


اور فِلِپُّس اشدُود میں آ نِکلا اور قَیصرؔیہ میں پُہنچنے تک سب شہروں میں خُوشخبری سُناتا گیا۔


وہاں عناقِیمؔ کی اَولاد ہیں جو بڑے بڑے اور قدآور لوگ ہیں۔ تُجھے اُن کا حال معلُوم ہے اور تُو نے اُن کی بابت یہ کہتے سُنا ہے کہ بنی عناقؔ کا مقابلہ کَون کر سکتا ہے؟


سو کالِب نے وہاں سے عناؔق کے تِینوں بیٹوں یعنی سیسی اور اخِیماؔن اور تلمی کو جو بنی عناق ہیں نِکال دِیا۔


اور یہُوداؔہ نے غزّہ اور اُس کی نواحی اور اسقلوؔن اور اُس کی نواحی اور عقرُون اور اُس کی نواحی کو بھی لے لِیا۔


اَیسے ہی عَوّیوں کو جو اپنی بستیوں میں غَزّہ ؔتک بسے ہُوئے تھے کَفتورِیوں نے جو کَفتورہؔ سے نِکلے تھے ہلاک کِیا اور اُن کی جگہ آپ بس گئے)۔


اور یشُوع نے اُن کو قادِس برنِیع سے لے کر غزّہ تک اور جشن کے سارے مُلک کے لوگوں کو جِبعوؔن تک مارا۔


اشدُود اپنے شہروں اور گاؤں سمیت اور غَزّہ اپنے شہروں اور گاؤں سمیت مِصرؔ کی ندی اور بڑے سمُندر اور اُس کے ساحِل تک۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات