Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 11:17 - کِتابِ مُقادّس

17 کوہِ خلق سے لے کر جو سِعِیر کی طرف جاتا ہے بعل جد تک جو وادیِ لُبناؔن میں کوہِ حرموؔن کے نِیچے ہے سب کو لے لِیا اور اُن کے سب بادشاہوں پر فتح حاصِل کر کے اُس نے اُن کو مارا اور قتل کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 اَور کوہِ خلقؔ جو سِعِیؔر کی چڑھائی پر ہے اَور بَعل گادؔ جو لبانونؔ کی وادی میں کوہِ حرمُونؔ کے نیچے ہے۔ اُس نے اُن کے سَب بادشاہوں کو پکڑکر مارا اَور قتل کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 अब यशुअ की पहुँच जुनूब में सईर की तरफ़ बढ़नेवाले पहाड़ ख़लक़ से लेकर लुबनान के मैदानी इलाक़े के शहर बाल-जद तक थी जो हरमून पहाड़ के दामन में था। यशुअ ने इन इलाक़ों के तमाम बादशाहों को पकड़कर मार डाला।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 اب یشوع کی پہنچ جنوب میں سعیر کی طرف بڑھنے والے پہاڑ خلق سے لے کر لبنان کے میدانی علاقے کے شہر بعل جد تک تھی جو حرمون پہاڑ کے دامن میں تھا۔ یشوع نے اِن علاقوں کے تمام بادشاہوں کو پکڑ کر مار ڈالا۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 11:17
12 حوالہ جات  

اور وہ اُن کے بادشاہوں کو تیرے قابُو میں کر دے گا اور تُو اُن کا نام صفحۂِ روزگار سے مِٹا ڈالے گا اور کوئی مَرد تیرا سامنا نہ کر سکے گا یہاں تک کہ تُو اُن کو نابُود کر دے گا۔


اور جبلیوں کا مُلک اور مشرِق کی طرف سے بعل جد سے جو کوہِ حرموؔن کے نِیچے ہے حمات کے مدخل تک سارا لُبناؔن۔


اور مشرِق اور مغرِب کے کنعانِؔیوں اور امورِیوں اور حتِّیوں اور فرزِّیوں اور کوہِستانی مُلک کے یبُوسیوں اور حوِیّوں کو جو حرمُوؔن کے نِیچے مِصفاہ کے مُلک میں رہتے تھے بُلوا بھیجا۔


بیابان اور اُس لُبناؔن سے لے کر بڑے دریا یعنی دریایِ فرات تک حِتّیوں کا سارا مُلک اور مغرِب کی طرف بڑے سمُندر تک تُمہاری حد ہو گی۔


اور اُس نے کہا:- خُداوند سِینا سے آیا اور شعِیر سے اُن پر آشکارا ہُؤا۔ وہ کوہِ فاران سے جلوہ گر ہُؤا اور لاکھوں قُدسِیوں میں سے آیا۔ اُس کے دہنے ہاتھ پر اُن کے لِئے آتشی شرِیعت تھی۔


اور جَیسا خُداوند نے مُجھے حُکم دِیا تھا اُس کے مُطابِق ہم لَوٹے اور بحرِ قُلزؔم کی راہ سے بیابان میں آئے اور بُہت دِنوں تک کوہِ شعِیرؔ کے باہر باہر چلتے رہے۔


اور یعقُوبؔ نے اپنے آگے آگے قاصدوں کو ادُوؔم کے مُلک کو جو شعیر کی سرزمِین میں ہے اپنے بھائی عیسوؔ کے پاس بھیجا۔


(اِس حرمُونؔ کو صَیدانی سِریُونؔ اور اموری ؔسنِیر کہتے ہیں)۔


اور یشُوع مُدّت تک اُن سب بادشاہوں سے لڑتا رہا۔


شِمال اور جنُوب کا پَیدا کرنے والا تُو ہی ہے۔ تبُور اور حرمُوؔن تیرے نام سے خُوشی مناتے ہیں۔


سو اب پِھرو اور کُوچ کرو اور امورِیوں کے کوہستانی مُلک اور اُس کے آس پاس کے مَیدان اور پہاڑی قطعہ اور نشیب کی زمِین اور جنُوبی اطراف میں اور سمُندر کے ساحِل تک جو کنعانیوں کا مُلک ہے بلکہ کوہِ لُبنانؔ اور دریایِ فراتؔ تک جو ایک بڑا دریا ہے چلے جاؤ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات