Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 11:16 - کِتابِ مُقادّس

16 سو یشُوع نے اُس سارے مُلک کو یعنی کوہِستانی مُلک اور سارے جنُوبی قطعہ اور جشن کے سارے مُلک اور نشیب کی زمِین اور مَیدان اور اِسرائیلیوں کے کوہِستانی مُلک اور اُسی کے نشیب کی زمِین۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 چنانچہ یہوشُعؔ نے سارا علاقہ لے لیا یعنی وہ کوہستانی مُلک سارا جُنوبی قَطعہ گوشینؔ کا سارا علاقہ مغربی پہاڑوں کے دامن کا علاقہ عراباہؔ اَور اِسرائیل کے پہاڑوں اَور اُن کے دامن کا علاقہ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 यों यशुअ ने पूरे कनान पर क़ब्ज़ा कर लिया। इसमें पहाड़ी इलाक़ा, पूरा दश्ते-नजब, जुशन का पूरा इलाक़ा, मग़रिब का नशेबी पहाड़ी इलाक़ा, वादीए-यरदन और इसराईल के पहाड़ उनके दामन की पहाड़ियों समेत शामिल थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 یوں یشوع نے پورے کنعان پر قبضہ کر لیا۔ اِس میں پہاڑی علاقہ، پورا دشتِ نجب، جشن کا پورا علاقہ، مغرب کا نشیبی پہاڑی علاقہ، وادیٔ یردن اور اسرائیل کے پہاڑ اُن کے دامن کی پہاڑیوں سمیت شامل تھے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 11:16
16 حوالہ جات  

اور یشُوع نے اُن کو قادِس برنِیع سے لے کر غزّہ تک اور جشن کے سارے مُلک کے لوگوں کو جِبعوؔن تک مارا۔


کوہِستانی مُلک اور نشیب کی زمِین اور مَیدان اور ڈھلانوں میں اور بیابان اور جنُوبی قطعہ میں حِتّی اور اموری اور کنعانی اور فرزّی اور حّوی اور یبوسی قَوموں میں سے۔


پِھر اُس وقت یشُوع نے آ کر عناقِیم کو کوہِستانی مُلک یعنی حبرُوؔن اور دبِیر اور عناب سے بلکہ یہُوداؔہ کے سارے کوہِستانی مُلک اور اِسرائیلؔ کے سارے کوہِستانی مُلک سے کاٹ ڈالا۔ یشُوع نے اُن کو اُن کے شہروں سمیت بِالکُل ہلاک کر دِیا۔


پر تُم اَے اِسرائیل کے پہاڑو اپنی شاخیں نِکالو گے اور میری اُمّت اِسرائیل کے لِئے پَھل لاؤ گے کیونکہ وہ جلد آنے والے ہیں۔


مَیں اُسے اِسرائیل کے اُونچے پہاڑ پر لگاؤُں گا اور وہ شاخیں نِکالے گا اور پَھل لائے گا اور عالِیشان دیودار ہو گا اور ہر قِسم کے پرِندے اُس کے نِیچے بسیں گے۔ وہ اُس کی ڈالِیوں کے سایہ میں بسیرا کریں گے۔


اور اُن بادشاہوں کو جو شِمال کی طرف کوہِستانی مُلک اور کِنّرت کے جنُوب کے مَیدان اور نشیب کی زمِین اور مغرِب کی طرف دور کی مُرتفع زمِین میں رہتے تھے۔


اور جب اُن سب حِتّی۔ اموری۔ کنعانؔی۔ فرزّی۔ حّوی اور یبوسی بادشاہوں نے جو یَردن کے اُس پار کوہستانی مُلک اور نشیب کی زمِین اور بڑے سمُندر کے اُس ساحِل پر جو لُبنان کے سامنے ہے رہتے تھے یہ سُنا۔


سو یشُوع نے سارے مُلک کو یعنی کوہستانی مُلک اور جنُوبی قطعہ اور نشیب کی زمِین اور ڈھلانوں اور وہاں کے سب بادشاہوں کو مارا۔ اُس نے ایک کو بھی جِیتا نہ چھوڑا بلکہ وہاں کے ہر مُتنِفّس کو جَیسا خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا نے حُکم کِیا تھا بِالکُل ہلاک کر ڈالا۔


جَیسا خُداوند نے اپنے بندہ مُوسیٰ کو حُکم دِیا تھا وَیسا ہی مُوسیٰ نے یشُوع کو حُکم دِیا اور یشُوع نے وَیسا ہی کِیا اور جو جو حُکم خُداوند نے مُوسیٰ کو دِیا تھا اُن میں سے کِسی کو اُس نے بغَیر پُورا کِئے نہ چھوڑا۔


اُس نے اَور قَوموں کو اُن کے سامنے سے نِکال دِیا جِن کی مِیراث جرِیب ڈال کر اُن کو بانٹ دی اور جِن کے خَیموں میں اِسرائیل کے قبِیلوں کو بسایا۔


اور اُس نے اُن کو قَوموں کے مُلک دِئیے اور اُنہوں نے اُمّتوں کی مِحنت کے پَھل پر قبضہ کِیا


سو اب پِھرو اور کُوچ کرو اور امورِیوں کے کوہستانی مُلک اور اُس کے آس پاس کے مَیدان اور پہاڑی قطعہ اور نشیب کی زمِین اور جنُوبی اطراف میں اور سمُندر کے ساحِل تک جو کنعانیوں کا مُلک ہے بلکہ کوہِ لُبنانؔ اور دریایِ فراتؔ تک جو ایک بڑا دریا ہے چلے جاؤ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات