Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 11:14 - کِتابِ مُقادّس

14 اور اُن شہروں کے تمام مالِ غنِیمت اور چَوپایوں کو بنی اِسرائیل نے اپنے واسطے لُوٹ میں لے لِیا لیکن ہر ایک آدمی کو تلوار کی دھار سے قتل کِیا یہاں تک کہ اُن کو نابُود کر دِیا اور ایک مُتنِفّس کو بھی باقی نہ چھوڑا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 بنی اِسرائیل نے اِن شہروں کا تمام مالِ غنیمت اَور مویشی اَپنے قبضہ میں لے لیٔے لیکن تمام لوگوں کو اُنہُوں نے تلوار سے قتل کرکے بالکُل نِیست و نابود کر دیا اَور کسی مُتنفِّس کو زندہ نہ چھوڑا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 लूट का जो भी माल जानवरों समेत उनमें पाया गया उसे इसराईलियों ने अपने पास रख लिया। लेकिन तमाम बाशिंदों को उन्होंने मार डाला और एक भी न बचने दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 لُوٹ کا جو بھی مال جانوروں سمیت اُن میں پایا گیا اُسے اسرائیلیوں نے اپنے پاس رکھ لیا۔ لیکن تمام باشندوں کو اُنہوں نے مار ڈالا اور ایک بھی نہ بچنے دیا۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 11:14
12 حوالہ جات  

اور اُنہوں نے اُن سب لوگوں کو جو وہاں تھے تہِ‌تیغ کر کے اُن کو بِالکُل ہلاک کر دِیا۔ وہاں کوئی مُتنِفّس باقی نہ رہا۔ پِھر اُس نے حصُور کو آگ سے جلا دِیا۔


سو یشُوع نے سارے مُلک کو یعنی کوہستانی مُلک اور جنُوبی قطعہ اور نشیب کی زمِین اور ڈھلانوں اور وہاں کے سب بادشاہوں کو مارا۔ اُس نے ایک کو بھی جِیتا نہ چھوڑا بلکہ وہاں کے ہر مُتنِفّس کو جَیسا خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا نے حُکم کِیا تھا بِالکُل ہلاک کر ڈالا۔


اور اِسرائیلِیوں نے خُداوند کے حُکم کے مُطابِق جو اُس نے یشُوع کو دِیا تھا اپنے لِئے فقط شہر کے چَوپایوں اور مالِ غنِیمت کو لُوٹ میں لِیا۔


لیکن عَورتوں اور بال بچّوں اور چَوپایوں اور اُس شہر کے سب مال اور لُوٹ کو اپنے لِئے رکھ لینا اور تُو اپنے دُشمنوں کی اُس لُوٹ کو جو خُداوند تیرے خُدا نے تُجھ کو دی ہو کھانا۔


اور بنی اِسرائیل نے مِدیاؔن کی عَورتوں اور اُن کے بچّوں کو اسِیر کِیا اور اُن کے چَوپائے اور بھیڑ بکرِیاں اور مال و اسباب سب کُچھ لُوٹ لِیا۔


پر اِن قَوموں کے شہروں میں جِن کو خُداوند تیرا خُدا مِیراث کے طَور پر تُجھ کو دیتا ہے کِسی ذی نفس کو جِیتا نہ بچا رکھنا۔


لیکن جو شہر اپنے ٹِیلوں پر بنے ہُوئے تھے اُن میں سے کِسی کو اِسرائیلیوں نے نہیں جلایا سِوا حصُور کے جِسے یشُوع نے پُھونک دِیا تھا۔


جَیسا خُداوند نے اپنے بندہ مُوسیٰ کو حُکم دِیا تھا وَیسا ہی مُوسیٰ نے یشُوع کو حُکم دِیا اور یشُوع نے وَیسا ہی کِیا اور جو جو حُکم خُداوند نے مُوسیٰ کو دِیا تھا اُن میں سے کِسی کو اُس نے بغَیر پُورا کِئے نہ چھوڑا۔


اور تُو عی اور اُس کے بادشاہ سے وُہی کرنا جو تُو نے یرِیحُو اور اُس کے بادشاہ سے کِیا۔ فقط وہاں کے مالِ غنِیمت اور چَوپایوں کو تُم اپنے لِئے لُوٹ کے طَور پر لے لینا۔ سو تُو اُس شہر کے لِئے اُسی کے پِیچھے اپنے آدمی گھات میں لگا دے۔


جب یہُوسفط اور اُس کے لوگ اُن کا مال لُوٹنے آئے تو اُن کو اِس کثرت سے دَولت اور لاشیں اور قِیمتی جواہِر جِن کو اُنہوں نے اپنے لِئے اُتار لِیا مِلے کہ وہ اِن کو لے جا بھی نہ سکے اور مالِ غنِیمت اِتنا تھا کہ وہ تِین دِن تک اُس کے بٹورنے میں لگے رہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات