Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 10:8 - کِتابِ مُقادّس

8 اور خُداوند نے یشُوع سے کہا اُن سے نہ ڈر۔ اِس لِئے کہ مَیں نے اُن کو تیرے ہاتھ میں کر دِیا ہے۔ اُن میں سے ایک مَرد بھی تیرے سامنے کھڑا نہ رہ سکے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اَور یَاہوِہ نے یہوشُعؔ سے کہا، ”اُن سے نہ ڈرو۔ مَیں نے اُنہیں تمہارے ہاتھ میں کر دیا ہے۔ اُن میں سے کویٔی بھی تمہارا مُقابلہ نہیں کر سکےگا۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 रब ने यशुअ से कहा, “उनसे मत डरना, क्योंकि मैं उन्हें तेरे हाथ में कर चुका हूँ। उनमें से एक भी तेरा मुक़ाबला नहीं करने पाएगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 رب نے یشوع سے کہا، ”اُن سے مت ڈرنا، کیونکہ مَیں اُنہیں تیرے ہاتھ میں کر چکا ہوں۔ اُن میں سے ایک بھی تیرا مقابلہ نہیں کرنے پائے گا۔“

باب دیکھیں کاپی




یشوع 10:8
16 حوالہ جات  

پس ہم اِن باتوں کی بابت کیا کہیں؟ اگر خُدا ہماری طرف ہے تو کَون ہمارا مُخالِف ہے؟


اور خُداوند نے مُجھ سے کہا اُس سے مت ڈر کیونکہ مَیں نے اُس کو اور اُس کے سب آدمِیوں اور مُلک کو تیرے قبضہ میں کر دِیا ہے۔ جَیسا تُو نے امورِیوں کے بادشاہ سِیحوؔن سے جو حسبوؔن میں رہتا تھا کِیا وَیسا ہی تُو اِس سے بھی کرے گا۔


تب خُداوند نے یشُوع سے کہا اُن سے نہ ڈر کیونکہ کل اِس وقت مَیں اُن سب کو اِسرائیلیوں کے سامنے مار کر ڈال دُوں گا۔ تُو اُن کے گھوڑوں کی کُونچیں کاٹ ڈالنا اور اُن کے رتھ آگ سے جلا دینا۔


اور خُداوند نے یشُوؔع سے کہا خَوف نہ کھا اور نہ ہِراسان ہو۔ سب جنگی مَردوں کو ساتھ لے اور اُٹھ کر عی پر چڑھائی کر۔ دیکھ مَیں نے عی کے بادشاہ اور اُس کی رعیّت اور اُس کے شہر اور اُس کے عِلاقہ کو تیرے قبضہ میں کر دِیا ہے۔


اور وہ اُن کے بادشاہوں کو تیرے قابُو میں کر دے گا اور تُو اُن کا نام صفحۂِ روزگار سے مِٹا ڈالے گا اور کوئی مَرد تیرا سامنا نہ کر سکے گا یہاں تک کہ تُو اُن کو نابُود کر دے گا۔


پس یشُوع راتوں رات جِلجاؔل سے چل کر ناگہاں اُن پر آ پڑا۔


اور یشُوع نے اُن سے کہا خَوف نہ کرو اور ہِراساں مت ہو۔ مضبُوط ہو جاؤ اور حَوصلہ رکھّو اِس لِئے کہ خُداوند تُمہارے سب دُشمنوں سے جِن کا مُقابلہ تُم کرو گے اَیسا ہی کرے گا۔


اور اُسی رات خُداوند نے اُس سے کہا کہ اُٹھ اور نِیچے لشکر گاہ میں اُتر جا کیونکہ مَیں نے اُسے تیرے ہاتھ میں کر دِیا ہے۔


خُداوند نے اُس سے کہا مَیں ضرُور تیرے ساتھ ہُوں گا اور تُو مِدیانیوں کو اَیسا مار لے گا جَیسے ایک آدمی کو۔


اور یہ ساری جماعت جان لے کہ خُداوند تلوار اور بھالے کے ذرِیعہ سے نہیں بچاتا اِس لِئے کہ جنگ تو خُداوند کی ہے اور وُہی تُم کو ہمارے ہاتھ میں کر دے گا۔


اور دیکھو ایک نبی نے شاہِ اِسرائیلؔ اخیاؔب کے پاس آ کر کہا خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ کیا تُو نے اِس بڑے ہجُوم کو دیکھ لِیا؟ مَیں آج ہی اُسے تیرے ہاتھ میں کر دُوں گا اور تُو جان لے گا کہ خُداوند مَیں ہی ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات