Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 10:36 - کِتابِ مُقادّس

36 پِھر عجلُوؔن سے یشُوع اور اُس کے ساتھ سب اِسرائیلی حبروؔن کو گئے اور اُس سے لڑے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

36 پھر یہوشُعؔ تمام بنی اِسرائیل سمیت عِگلونؔ سے حِبرونؔ کو گئے اَور اُس پر حملہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

36 इसके बाद यशुअ ने तमाम इसराईलियों के साथ इजलून से आगे बढ़कर हबरून पर हमला किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

36 اِس کے بعد یشوع نے تمام اسرائیلیوں کے ساتھ عجلون سے آگے بڑھ کر حبرون پر حملہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 10:36
17 حوالہ جات  

اور یہُوداؔہ نے اُن کنعانِؔیوں پر جو حبرُوؔن میں رہتے تھے چڑھائی کی اور حبرُوؔن کا نام پہلے قریت اربع تھا۔ وہاں اُنہوں نے سِیسی اور اخِیمان اور تلمی کو مارا۔


اور یشُوع نے اُس حُکم کے مُطابِق جو خُداوند نے اُسے دِیا تھا یُفنّہ کے بیٹے کالِب کو بنی یہُوداؔہ کے درمِیان عناق کے باپ اربع کا شہر قریت اربع جو حبرُوؔن ہے حِصّہ دِیا۔


اور وہ جنُوب کی طرف سے ہوتے ہُوئے حبُرونؔ تک گئے جہاں عناقؔ کے بیٹے اخیمانؔ اور سِیسیؔ اور تلمَیؔ رہتے تھے (اور حبُرونؔ ضُعنؔ سے جو مِصرؔ میں ہے سات برس آگے بسا تھا)۔


اور صدوؔق ایک جوان سُورما اور اُس کے آبائی گھرانے کے بائِیس سردار۔


اور جو لوگ جنگ کے لِئے ہتھیار باندھ کر حبرُوؔن میں داؤُد کے پاس آئے تاکہ خُداوند کی بات کے مُوافِق ساؤُل کی مُملکت کو اُس کی طرف مُنتقِل کریں اُن کا شُمار یہ ہے۔


سو اُنہوں نے ہارُونؔ کاہِن کی اَولاد کو حبُروؔن جو خُونی کی پناہ کا شہر تھا اور اُس کی نواحی اور لِبناہ اور اُس کی نواحی۔


اور حُمطہ اور قریت اربع جو حبرُوؔن ہے اور صیعُور۔ یہ نَو شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں۔


اِس لِئے امورِیوں کے پانچ بادشاہ یعنی یروشلِیم کا بادشاہ اور حبروؔن کا بادشاہ اور یرموؔت کا بادشاہ اور لکِیس کا بادشاہ اور عجلُوؔن کا بادشاہ اِکٹّھے ہُوئے اور اُنہوں نے اپنی سب فَوجوں کے ساتھ چڑھائی کی اور جِبعوؔن کے مُقابِل ڈیرے ڈال کر اُس سے جنگ شرُوع کی۔


اِس لِئے یروشلِیم کے بادشاہ ادُونی صدق نے حبروؔن کے بادشاہ ہُوہاؔم اور یرموؔت کے بادشاہ پِیرام اور لکِیس کے بادشاہ یافیع اور عجلُوؔن کے بادشاہ دبِیر کو یُوں کہلا بھیجا کہ


اور ابرامؔ نے اپنا ڈیرا اُٹھایا اور مَمرؔے کے بلُوطوں میں جو حبرونؔ میں ہیں جا کر رہنے لگا اور وہاں خُداوند کے لِئے ایک قُربان گاہ بنائی۔


اور اُسی دِن اُسے سر کر لِیا اور اُسے ‌تہِ تَیغ کِیا اور اُن سب لوگوں کو جو اُس میں تھے اُس نے اُسی دِن بِالکُل ہلاک کر ڈالا جَیسا اُس نے لکِیس سے کِیا تھا۔


اور اُنہوں نے اُسے سر کر کے اُسے اور اُس کے بادشاہ اور اُس کی سب بستِیوں اور وہاں کے سب لوگوں کو ‌تہِ تَیغ کِیا اور جَیسا اُس نے عجلُوؔن سے کِیا تھا ایک کو بھی جِیتا نہ چھوڑا بلکہ اُسے اور وہاں کے سب لوگوں کو بِالکُل ہلاک کر ڈالا۔


تب اُنہوں نے مُوسیٰ کے کہنے کے مُطابِق حبرُوؔن کالِب کو دِیا اور اُس نے وہاں سے عناؔق کے تِینوں بیٹوں کو نِکال دِیا۔


اور صُرؔعہ اور ایّالوؔن اور حبرُوؔن کو جو یہُوداؔہ اور بِنیمِین میں ہیں بنا کر قلعہ بند کر دِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات