Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 10:3 - کِتابِ مُقادّس

3 اِس لِئے یروشلِیم کے بادشاہ ادُونی صدق نے حبروؔن کے بادشاہ ہُوہاؔم اور یرموؔت کے بادشاہ پِیرام اور لکِیس کے بادشاہ یافیع اور عجلُوؔن کے بادشاہ دبِیر کو یُوں کہلا بھیجا کہ

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اِس لیٔے یروشلیمؔ کے بادشاہ ادونی صِدقؔ نے حِبرونؔ کے بادشاہ ہوہامؔ اَور یرموتؔ کے بادشاہ پیرامؔ اَور لاکیشؔ کے بادشاہ یافیعؔ اَور عِگلونؔ کے بادشاہ دبیرؔ کو یُوں کہلا بھیجا کہ

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 चुनाँचे यरूशलम के बादशाह अदूनी-सिद्क़ ने अपने क़ासिद हबरून के बादशाह हूहाम, यरमूत के बादशाह पीराम, लकीस के बादशाह यफ़ीअ और इजलून के बादशाह दबीर के पास भेज दिए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 چنانچہ یروشلم کے بادشاہ ادونی صدق نے اپنے قاصد حبرون کے بادشاہ ہوہام، یرموت کے بادشاہ پیرام، لکیس کے بادشاہ یفیع اور عجلون کے بادشاہ دبیر کے پاس بھیج دیئے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 10:3
19 حوالہ جات  

اَے لکِیسں کی رہنے والی بادِپا گھوڑوں کو رتھ میں جوت۔ تُو بِنتِ صِیُّون کے گُناہ کا آغاز ہُوئی کیونکہ اِسرائیل کی خطائیں بھی تُجھ میں پائی گئِیں۔


اور ادورؔیم اور لکِیس اور عزِیقہ۔


پِھر بھی شاہِ اسُور نے ترتان اور رب سارِس اور ربشاقی کو لکِیس سے بڑے لشکر کے ساتھ حِزقیاہ بادشاہ کے پاس یروشلِیم کو بھیجا۔ سو وہ چلے اور یروشلِیم کو آئے اور جب وہاں پُہنچے تو جا کر اُوپر کے تالاب کی نالی کے پاس جو دھوبِیوں کے مَیدان کے راستہ پر ہے کھڑے ہو گئے۔


اور شاہِ یہُوداؔہ حِزقیاہ نے شاہِ اسُور کو لکِیس میں کہلا بھیجا کہ مُجھ سے خطا ہُوئی۔ میرے پاس سے لَوٹ جا۔ جو کُچھ تُو میرے سر کرے مَیں اُسے اُٹھاؤُں گا۔ سو شاہِ اسُور نے تِین سَو قِنطار چاندی اور تِیس قِنطار سونا شاہِ یہُوداؔہ حِزقیاہ کے ذِمّہ لگایا۔


اور داؤُد حبرُوؔن میں بنی یہُوداؔہ پر سات برس چھ مہِینے تک حُکمران رہا۔


اور ضِلع الف اور یبُوسِیوں کا شہر جو یرُوشلِیم ہے اور جِبعت اور قرؔیت۔ یہ چَودہ شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں۔ بنی بِنیمِین کی مِیراث اُن کے گھرانوں کے مُوافِق یہ ہے۔


اور یبوسیوں کو جو یروشلِیم کے باشِندے تھے بنی یہُوداؔہ نِکال نہ سکے۔ سو یبوسی بنی یہُوداؔہ کے ساتھ آج کے دِن تک یروشلِیم میں بسے ہُوئے ہیں۔


اور حُمطہ اور قریت اربع جو حبرُوؔن ہے اور صیعُور۔ یہ نَو شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں۔


اور اگلے وقت میں حبرُوؔن کا نام قریت اربع تھا اور وہ اربع عناقِیم میں سب سے بڑا آدمی تھا اور اُس مُلک کو جنگ سے فراغت مِلی۔


اِس لِئے امورِیوں کے پانچ بادشاہ یعنی یروشلِیم کا بادشاہ اور حبروؔن کا بادشاہ اور یرموؔت کا بادشاہ اور لکِیس کا بادشاہ اور عجلُوؔن کا بادشاہ اِکٹّھے ہُوئے اور اُنہوں نے اپنی سب فَوجوں کے ساتھ چڑھائی کی اور جِبعوؔن کے مُقابِل ڈیرے ڈال کر اُس سے جنگ شرُوع کی۔


اور جب یروشلِیم کے بادشاہ ادُونی صدق نے سُنا کہ یشُوع نے عی کو سر کر کے اُسے نیست و نابُود کر دِیا اور جَیسا اُس نے یرِیحُو اور وہاں کے بادشاہ سے کِیا وَیسا ہی عی اور اُس کے بادشاہ سے کِیا اور جِبعوؔن کے باشِندوں نے بنی اِسرائیل سے صُلح کر لی اور اُن کے درمِیان رہنے لگے ہیں۔


اور وہ جنُوب کی طرف سے ہوتے ہُوئے حبُرونؔ تک گئے جہاں عناقؔ کے بیٹے اخیمانؔ اور سِیسیؔ اور تلمَیؔ رہتے تھے (اور حبُرونؔ ضُعنؔ سے جو مِصرؔ میں ہے سات برس آگے بسا تھا)۔


تب اُس نے کہا تُو جا کر دیکھ کہ تیرے بھائِیوں کا اور بھیڑ بکریوں کا کیا حال ہے اور آ کر مُجھے خبر دے۔ سو اُس نے اُسے حبرُونؔ کی وادی سے بھیجا اور وہ سِکمؔ میں آیا۔


اور سارہؔ نے قریت اربعؔ میں وفات پائی۔ یہ کنعانؔ میں ہے اور حبرُونؔ بھی کہلاتا ہے اور ابرہامؔ سارہؔ کے لِئے ماتم اور نَوحہ کرنے کو وہاں گیا۔


اُنہوں نے اَیسا ہی کِیا اور وہ اُن پانچوں بادشاہوں کو یعنی شاہِ یروشلِیم اور شاہِ حبروؔن اور شاہِ یرموؔت اور شاہِ لکِیس اور شاہِ عجلُوؔن کو غار سے نِکال کر اُس کے پاس لائے۔


جب کہ شاہِ بابل کی فَوج یروشلیِم اور یہُوداؔہ کے شہروں سے جو بچ رہے تھے یعنی لکِیس اور عِزیقہ سے لڑ رہی تھی کیونکہ یہُوداؔہ کے شہروں میں سے یِہی حصِین شہر باقی تھے۔


اور یشُوع اور اُس کے ساتھ سب اِسرائیلی لکِیس سے عجلُوؔن کو گئے اور اُس کے مُقابِل ڈیرے ڈال کر اُس سے جنگ شرُوع کی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات