Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 10:20 - کِتابِ مُقادّس

20 اور جب یشُوع اور بنی اِسرائیل بڑی خُون ریزی کے ساتھ اُن کو قتل کر چُکے یہاں تک کہ وہ نیست و نابُود ہو گئے اور وہ جو اُن میں سے باقی بچے فصِیل دار شہروں میں داخِل ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 اِس طرح یہوشُعؔ اَور اِسرائیلیوں نے اُنہیں نِیست و نابود کر دیا۔ تقریباً ہر آدمی مارا گیا لیکن چند ایک جو بچ گیٔے اَپنے اَپنے فصیلدار شہر میں پہُنچ گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 चुनाँचे यशुअ और बाक़ी इसराईली उन्हें हलाक करते रहे, और कम ही अपने शहरों की फ़सील में दाख़िल हो सके।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 چنانچہ یشوع اور باقی اسرائیلی اُنہیں ہلاک کرتے رہے، اور کم ہی اپنے شہروں کی فصیل میں داخل ہو سکے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 10:20
12 حوالہ جات  

اور جب اِسرائیلی عی کے سب باشِندوں کو مَیدان میں اُس بیابان کے درمِیان جہاں اُنہوں نے اِن کا پِیچھا کِیا تھا قتل کر چُکے اور وہ سب تلوار سے مارے گئے یہاں تک کہ بِالکُل فنا ہو گئے تو سب اِسرائیلی عی کو پِھرے اور اُسے ‌تہِ تَیغ کر دِیا۔


ہم کیوں چُپ چاپ بَیٹھے ہیں؟ آؤ اِکٹّھے ہو کر مُحکم شہروں میں بھاگ چلیں اور وہاں چُپ ہو رہیں کیونکہ خُداوند ہمارے خُدا نے ہم کو چُپ کرایا اور ہم کو اِندراین کا پانی پِینے کو دِیا ہے۔ اِس لِئے کہ ہم خُداوند کے گُنہگار ہیں۔


اور ابیاؔہ اور اُس کے لوگوں نے اُن کو بڑی خُون ریزی کے ساتھ قتل کِیا سو اِسرائیل کے پانچ لاکھ چُنے ہُوئے مَرد کھیت آئے۔


تب داؤُد نے ابِیشے سے کہا کہ سبع بِن بِکرؔی تو ہم کو ابی سلوؔم سے زِیادہ نُقصان پُہنچائے گا سو تُو اپنے مالِک کے خادِموں کو لے کر اُس کا پِیچھا کر تا نہ ہو کہ وہ فصِیل دار شہروں کو لے کر ہماری نظر سے بچ نِکلے۔


اور خُداوند نے اُن کو بنی اِسرائیل کے سامنے شِکست دی اور اُس نے اُن کو جِبعوؔن میں بڑی خُون ریزی کے ساتھ قتل کِیا اور بَیت حَورُوؔن کی چڑھائی کے راستہ پر اُن کو رگیدا اور عزیقاؔہ اور مقّیدہ تک اُن کو مارتا گیا۔


پر اِن قَوموں کے شہروں میں جِن کو خُداوند تیرا خُدا مِیراث کے طَور پر تُجھ کو دیتا ہے کِسی ذی نفس کو جِیتا نہ بچا رکھنا۔


پر تُم نہ رُکو۔ تُم اپنے دُشمنوں کا پِیچھا کرو اور اُن میں کے جو جو پِچھڑ گئے ہیں اُن کو مار ڈالو۔ اُن کو مُہلت نہ دو کہ وہ اپنے اپنے شہر میں داخِل ہوں۔ اِس لِئے کہ خُداوند تُمہارے خُدا نے اُن کو تُمہارے قبضہ میں کر دِیا ہے۔


تو سب لوگ مقّیدہ میں یشُوع کے پاس لشکر گاہ کو سلامت لَوٹے اور کِسی نے بنی اِسرائیل میں سے کِسی کے برخِلاف زُبان نہ ہِلائی۔


یہُوداؔہ میں اِشتہار دو اور یروشلیِم میں اِس کی مُنادی کرو اور کہو کہ تُم مُلک میں نرسِنگا پُھونکو۔ بُلند آواز سے پُکارو اور کہو کہ جمع ہو کہ حصِین شہروں میں چلیں۔


اور خُداوند نے اُن کو اِسرائیلیوں کے قبضہ میں کر دِیا سو اُنہوں نے اُن کو مارا اور بڑے صَیدا اور مِسرفات المائِم اور مشرِق میں مِصفاہ کی وادی تک اُن کو رگیدا اور قتل کِیا یہاں تک کہ اُن میں سے ایک بھی باقی نہ چھوڑا۔


اور یشُوؔع نے اُن بادشاہوں کے سب شہروں کو اور اُن شہروں کے سب بادشاہوں کو لے کر اور اُن کو تہِ‌تیغ کر کے بِالکُل ہلاک کر دِیا جَیسا خُداوند کے بندہ مُوسیٰ نے حُکم کِیا تھا۔


اور شاہِ اِسرائیلؔ نے نِکل کر گھوڑوں اور رتھوں کو مارا اور ارامِیوں کو بڑی خُون ریزی کے ساتھ قتل کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات