Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 10:12 - کِتابِ مُقادّس

12 اور اُس دِن جب خُداوند نے امورِیوں کو بنی اِسرائیل کے قابُو میں کر دِیا یشُوع نے خُداوند کے حضُور بنی اِسرائیل کے سامنے یہ کہا۔ اَے سُورج! تُو جِبعوؔن پر اور اَے چاند! تو وادیِ ایالوؔن میں ٹھہرا رہ

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 جِس دِن یَاہوِہ نے امُوریوں کو اِسرائیلیوں کے قابُو میں کیا اُس دِن یہوشُعؔ نے یَاہوِہ کے حُضُور بنی اِسرائیل کے سامنے یہ کہا: ”اَے سُورج تُو گِبعونؔ پر، اَے چاند تُو وادی ایّالونؔ میں رُک جا۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 उस दिन जब रब ने अमोरियों को इसराईल के हाथ में कर दिया तो यशुअ ने इसराईलियों की मौजूदगी में रब से कहा, “ऐ सूरज, जिबऊन के ऊपर रुक जा! ऐ चाँद, वादीए-ऐयालोन पर ठहर जा!”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 اُس دن جب رب نے اموریوں کو اسرائیل کے ہاتھ میں کر دیا تو یشوع نے اسرائیلیوں کی موجودگی میں رب سے کہا، ”اے سورج، جِبعون کے اوپر رُک جا! اے چاند، وادیٔ ایالون پر ٹھہر جا!“

باب دیکھیں کاپی




یشوع 10:12
29 حوالہ جات  

تیرے اُڑنے والے تِیروں کی رَوشنی سے تیرے چمکِیلے بھالے کی جھلک سے آفتاب و مہتاب اپنے بُرجوں میں ٹھہر گئے۔


دیکھ مَیں آفتاب کے ڈھلے ہُوئے سایہ کے درجوں میں سے آخز کی دُھوپ گھڑی کے مُطابِق دس درجہ پِیچھے کو لَوٹا دُوں گا۔ چُنانچہ آفتاب جِن درجوں سے ڈھل گیا تھا اُن میں کے دس درجے پِھر لَوٹ گیا۔


تیرا سُورج پِھر کبھی نہ ڈھلے گا اور تیرے چاند کو زوال نہ ہو گا کیونکہ خُداوند تیرا ابدی نُور ہو گا اور تیرے ماتم کے دِن ختم ہو جائیں گے۔


کیونکہ خُداوند اُٹھے گا جَیسا کوہِ پراضِیم میں اور وہ غضب ناک ہو گا جَیسا جِبعُوؔن کی وادی میں تاکہ اپنا کام بلکہ اپنا عجِیب کام کرے اور اپنا کام ہاں اپنا انوکھا کام پُورا کرے۔


اُن کا سُر ساری زمِین پر اور اُن کا کلام دُنیا کی اِنتہا تک پُہنچا ہے۔ اُس نے آفتاب کے لِئے اُن میں خَیمہ لگایا ہے


اور سُورج ٹھہر گیا اور چاند تھما رہا جب تک قَوم نے اپنے دُشمنوں سے اپنا اِنتِقام نہ لے لِیا۔ کیا یہ آشر کی کِتاب میں نہیں لِکھا ہے؟ اور سُورج آسمان کے بِیچوں بِیچ ٹھہرا رہا اور تقرِیباً سارے دِن ڈُوبنے میں جلدی نہ کی۔


اَے سُورج! اَے چاند! اُس کی حمد کرو۔ اَے نُورانی سِتارو! سب اُس کی حمد کرو۔


وہ آفتاب کو حُکم کرتا ہے اور وہ طلُوع نہیں ہوتا اور سِتاروں پر مُہر لگا دیتا ہے۔


یا جب تُو آسمان کی طرف نظر کرے اور تمام اجرامِ فلک یعنی سُورج اور چاند اور تاروں کو دیکھے تو گُمراہ ہو کر اُن ہی کو سِجدہ اور اُن کی عِبادت کرنے لگے جِن کو خُداوند تیرے خُدا نے رُویِ زمِین کی سب قَوموں کے لِئے رکھّا ہے۔


اَے بنی آدمؔ خُداوند کے حضُور خاموش رہو کیونکہ وہ اپنے مُقدّس مسکن سے اُٹھا ہے۔


مگر خُداوند اپنی مُقدّس ہَیکل میں ہے۔ ساری زمِین اُس کے حضُور خاموش رہے۔


دِن تیرا ہے۔ رات بھی تیری ہی ہے۔ نُور اور آفتاب کو تُو ہی نے تیّار کِیا۔


اور شعلبِین اور ایّالوؔن اور اِتلاؔہ۔


اور جا کر اَور معبُودوں کی یا سُورج یا چاند یا اجرامِ فلک میں سے کِسی کی جِس کا حُکم مَیں نے تُجھ کو نہیں دِیا پُوجا اور پرستِش کی ہو۔


اور خُداوند خُدا فرماتا ہے اُس روز آفتاب دوپہر ہی کو غرُوب ہو جائے گا اور مَیں روزِ روشن ہی میں زمِین کو تارِیک کر دُوں گا۔


اور زبُولُونی ایلوؔن مَر گیا اور ایّالوؔن میں جو زبُولُون کے مُلک میں ہے دفن ہُؤا۔


آسمان کی طرف سے بھی لڑائی ہوئی بلکہ ستارے بھی اپنی اپنی منزِل میں سِیسرا سے لڑے۔


اور اُنہوں نے اُس دِن مِکماؔس سے ایالوؔن تک فلِستِیوں کو مارا اور لوگ بُہت ہی بے دَم ہو گئے۔


پِھر نیر کا بیٹا ابنیر اور ساؤُل کے بیٹے اِشبوؔست کے خادِم محنایم سے جِبعُوؔن میں آئے۔


تب یسعیاہ نبی نے خُداوند سے دُعا کی۔ سو اُس نے سایہ کو آخز کی دُھوپ گھڑی میں دس درجے یعنی جِتنا وہ ڈھل چُکا تھا اُتنا ہی پِیچھے کو لَوٹا دِیا۔


اور اُسی سال شاہِ یہُوداؔہ صِدقیاہ کی سلطنت کے شرُوع میں چَوتھے برس کے پانچویں مہِینے میں یُوں ہُؤا کہ جبعُونی عزّور کے بیٹے حننیاؔہ نبی نے خُداوند کے گھر میں کاہِنوں اور سب لوگوں کے سامنے مُجھ سے مُخاطِب ہو کر کہا۔


حالانکہ مَیں ہی نے اُن کے سامنے سے اموریوں کو نیست کِیا جو دیوداروں کی مانِند بُلند اور بلُوطوں کی مانِند مضبُوط تھے۔ ہاں مَیں ہی نے اُوپر سے اُن کا پَھل برباد کِیا اور نِیچے سے اُن کی جڑیں کاٹِیں۔


اور ایّالوؔن اور اُس کی نواحی اور جات رِمّون اور اُس کی نواحی۔ یہ چار شہر دِئے۔


چُنانچہ سموئیل نے خُداوند سے عرض کی اور خُداوند کی طرف سے اُسی دِن بادل گرجا اور پانی برسا۔ تب سب لوگ خُداوند اور سموئیل سے نِہایت ڈر گئے۔


یسعیاہ نے جواب دِیا کہ اِس بات کا کہ خُداوند نے جِس کام کو کہا ہے اُسے وہ کرے گا خُداوند کی طرف سے تیرے لِئے نِشان یہ ہو گا کہ سایہ یا دس درجے آگے کو جائے یا دس درجے پِیچھے کو لَوٹے؟


اور حِزقیاہ نے جواب دِیا یہ تو چھوٹی بات ہے کہ سایہ دس درجے آگے کو جائے۔ سو یُوں نہیں بلکہ سایہ دس درجے پِیچھے کو لَوٹے۔


اور برِیعہ اور سمعہ بھی جو ایّلُوؔن کے باشِندوں کے درمِیان آبائی خاندانوں کے سردار تھے اور جِنہوں نے جات کے باشِندوں کو بھگا دِیا۔


اور صُرؔعہ اور ایّالوؔن اور حبرُوؔن کو جو یہُوداؔہ اور بِنیمِین میں ہیں بنا کر قلعہ بند کر دِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات