Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 1:14 - کِتابِ مُقادّس

14 تُمہاری بِیویاں اور تُمہارے بال بچّے اور چَوپائے اِسی مُلک میں جِسے مُوسیٰ نے یَردن کے اِس پار تُم کو دِیا ہے رہیں پر تُم سب جِتنے بہادُر اور سُورما ہو مُسلّح ہو کر اپنے بھائِیوں کے آگے آگے پار جاؤ اور اُن کی مدد کرو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 تمہاری بیویاں تمہارے بال بچّے اَور تمہارے مویشی اِس مُلک میں رہیں جسے مَوشہ نے یردنؔ کے مشرق میں تُمہیں دیا ہے۔ لیکن تمہارے سبھی جنگجو مَرد مُسلّح ہوکر اَپنے بھائیوں سے آگے آگے پار چلے جایٔیں اَور اُس وقت تک اُن کی مدد کریں

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 अब जब हम दरियाए-यरदन को पार कर रहे हैं तो आपके बाल-बच्चे और मवेशी यहीं रह सकते हैं। लेकिन लाज़िम है कि आपके तमाम जंग करने के क़ाबिल मर्द मुसल्लह होकर अपने भाइयों के आगे आगे दरिया को पार करें। आपको उस वक़्त तक अपने भाइयों की मदद करना है

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 اب جب ہم دریائے یردن کو پار کر رہے ہیں تو آپ کے بال بچے اور مویشی یہیں رہ سکتے ہیں۔ لیکن لازم ہے کہ آپ کے تمام جنگ کرنے کے قابل مرد مسلح ہو کر اپنے بھائیوں کے آگے آگے دریا کو پار کریں۔ آپ کو اُس وقت تک اپنے بھائیوں کی مدد کرنا ہے

باب دیکھیں کاپی




یشوع 1:14
9 حوالہ جات  

یہ عَورت ارغوانی اور قِرمزی لِباس پہنے ہُوئے اور سونے اور جواہِر اور موتِیوں سے آراستہ تھی اور ایک سونے کا پِیالہ مکرُوہات یعنی اُس کی حرام کاری کی ناپاکیوں سے بھرا ہُؤا اُس کے ہاتھ میں تھا۔


اور فَوجی حُکّام لوگوں کی طرف مُخاطِب ہو کر اُن سے یہ بھی کہیں کہ جو شخص ڈرپوک اور کچّے دِل کا ہو وہ بھی اپنے گھر کو لَوٹ جائے تا نہ ہو کہ اُس کی طرح اُس کے بھائِیوں کا حَوصلہ بھی ٹُوٹ جائے۔


بلکہ خُدا اِن کو چکّر کھلا کر بحرِ قُلزؔم کے بیابان کے راستہ سے لے گیا اور بنی اِسرائیل مُلکِ مِصرؔ سے مُسلّح نِکلے تھے۔


ہمارے بال بچّے ہماری بِیویاں ہماری بھیڑ بکرِیاں اور ہمارے سب چَوپائے جِلعاد کے شہروں میں رہیں گے۔


مگر تُمہاری بِیویاں اور تُمہارے بال بچّے اور چَوپائے (کیونکہ مُجھے معلُوم ہے کہ تُمہارے پاس چَوپائے بُہت ہیں) سو یہ سب تُمہارے اُن ہی شہروں میں رہ جائیں جو مَیں نے تُم کو دِئے ہیں۔


اُس بات کو جِس کا حُکم خُداوند کے بندہ مُوسیٰ نے تُم کو دِیا یاد رکھنا کہ خُداوند تُمہارا خُدا تُم کو آرام بخشتا ہے اور وہ یہ مُلک تُم کو دے گا۔


جب تک خُداوند تُمہارے بھائِیوں کو تُمہاری طرح آرام نہ بخشے اور وہ اُس مُلک پر جِسے خُداوند تُمہارا خُدا اُن کو دیتا ہے قبضہ نہ کر لیں۔ بعد میں تُم اپنی مِلکِیّت کے مُلک میں لَوٹنا جِسے خُداوند کے بندہ مُوسیٰ نے یَردن کے اِس پار مشرِق کی طرف تُم کو دِیا ہے اور اُس کے مالِک ہونا۔


اور اُس نے پہلے حِصّہ کو اپنے لِئے چن لِیا کیونکہ شرع دینے والے کا بخرہ وہاں الگ کِیا ہُؤا تھا اور اُس نے لوگوں کے سرداروں کے ساتھ آ کر خُداوند کے اِنصاف کو اور اُس کے احکام کو جو اِسرائیلؔ کے لِئے تھے پُورا کِیا۔


اور بنی رُوبِن اور بنی جد اور منسّی کے آدھے قبِیلہ کے لوگ مُوسیٰ کے کہنے کے مُطابِق ہتھیار باندھے ہُوئے بنی اِسرائیل کے آگے پار گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات