Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یونس 2:7 - کِتابِ مُقادّس

7 جب میرا دِل بیتاب ہُؤا تو مَیں نے خُداوند کو یاد کِیا اور میری دُعا تیری مُقدّس ہَیکل میں تیرے حضُور پُہنچی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 جَب میری زندگی ختم ہو رہی تھی، تَب اَے یَاہوِہ، مَیں نے آپ کو یاد کیا، اَور میری دعا آپ کے بیت المُقدّس میں آپ کے حُضُور میں پہُنچی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 जब मेरी जान निकलने लगी तो तू, ऐ रब मुझे याद आया, और मेरी दुआ तेरे मुक़द्दस घर में तेरे हुज़ूर पहुँची।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 جب میری جان نکلنے لگی تو تُو، اے رب مجھے یاد آیا، اور میری دعا تیرے مُقدّس گھر میں تیرے حضور پہنچی۔

باب دیکھیں کاپی




یونس 2:7
23 حوالہ جات  

اپنی مُصِیبت میں مَیں نے خُداوند کو پُکارا اور اپنے خُدا سے فریاد کی۔ اُس نے اپنی ہَیکل میں سے میری آواز سُنی اور میری فریاد جو اُس کے حضُور تھی اُس کے کان میں پُہنچی۔


تب لاوی کاہِنوں نے اُٹھ کر لوگوں کو برکت دی اور اُن کی سُنی گئی اور اُن کی دُعا اُس کے مُقدّس مکان آسمان تک پُہنچی۔


مَیں گُذشتہ زمانوں کو یاد کرتا ہُوں۔ مَیں تیرے سب کاموں پر غَور کرتا ہُوں اور تیری دست کاری پر دِھیان کرتا ہُوں۔


خُداوند اپنی مُقدّس ہَیکل میں ہے۔ خُداوند کا تخت آسمان پر ہے۔ اُس کی آنکھیں بنی آدمؔ کو دیکھتی اور اُس کی پلکیں اُن کو جانچتی ہیں۔


اور داؤُد بڑے شِکنجہ میں تھا کیونکہ لوگ اُسے سنگسار کرنے کو کہتے تھے اِس لِئے کہ لوگوں کے دِل اپنے بیٹوں اور بیٹِیوں کے لِئے نِہایت غمگِین تھے پر داؤُد نے خُداوند اپنے خُدا میں اپنے آپ کو مضبُوط کِیا۔


اگر مُجھے یقِین نہ ہوتا کہ زِندوں کی زمِین میں خُداوند کے اِحسان کو دیکھُوں گا تو مُجھے غش آ جاتا۔


کِسی کو رتھوں کا اور کِسی کو گھوڑوں کا بھروسا ہے پر ہم تو خُداوند اپنے خُدا ہی کا نام لیں گے۔


مُبارک ہے وہ آدمی جِسے تُو برگُزِیدہ کرتا اور اپنے پاس آنے دیتا ہے تاکہ وہ تیری بارگاہوں میں رہے۔ ہم تیرے گھر کی خُوبی سے یعنی تیری مُقدّس ہَیکل سے آسُودہ ہوں گے۔


پس اُس پر غَور کرو جِس نے اپنے حق میں بُرائی کرنے والے گُنہگاروں کی اِس قدر مُخالِفت کی برداشت کی تاکہ تُم بے دِل ہو کر ہِمّت نہ ہارو۔


مگر خُداوند اپنی مُقدّس ہَیکل میں ہے۔ ساری زمِین اُس کے حضُور خاموش رہے۔


اَے سب لوگو سُنو! اے زمِین اور اُس کی معمُوری کان لگاؤ! اور خُداوند خُدا ہاں خُداوند اپنے مُقدّس مَسکِن سے تُم پر گواہی دے۔


اور مَیں سمجھا کہ تیرے حضُور سے دُور ہو گیا ہُوں لیکن مَیں پِھر تیری مُقدّس ہَیکل کو دیکُھوں گا۔


تُمہارے درمِیان کَون ہے جو خُداوند سے ڈرتا اور اُس کے خادِم کی باتیں سُنتا ہے؟ جو اندھیرے میں چلتا اور رَوشنی نہیں پاتا۔ وہ خُداوند کے نام پر توکُّل کرے اور اپنے خُدا پر بھروسا رکھّے۔


اَے میری جان! تُو کیوں گِری جاتی ہے؟ تُو اندر ہی اندر کیوں بے چَین ہے؟ خُدا سے اُمّید رکھ! کیونکہ وہ میرے چہرے کی رَونق اور میرا خُدا ہے۔ مَیں پِھر اُس کی سِتایش کرُوں گا۔


اَے میری جان! تُو کیوں گِری جاتی ہے؟ تُو اندر ہی اندر کیوں بے چَین ہے؟ خُدا سے اُمّید رکھ کیونکہ وہ میرے چہرے کی رَونق اور میرا خُدا ہے۔ مَیں پِھر اُس کی سِتایش کرُوں گا۔


اَے میری جان! تُو کیوں گِری جاتی ہے؟ تُو اندر ہی اندر کیوں بے چَین ہے؟ خُدا سے اُمّید رکھ کیونکہ اُس کے نجات بخش دِیدار کی خاطِر مَیں پِھر اُس کی سِتایش کرُوں گا۔


مَیں پانی کی طرح بہہ گیا۔ میری سب ہڈّیاں اُکھڑ گئیِں۔ میرا دِل موم کی مانِند ہو گیا۔ وہ میرے سِینہ میں پِگھل گیا۔


جب مُجھ میں میری جان نِڈھال تھی تُو میری راہ سے واقِف تھا۔ جِس راہ پر مَیں چلتا ہُوں اُس میں اُنہوں نے میرے لِئے پھندا لگایا ہے۔


دیکھ میرا سخت رنج راحت سے تبدِیل ہُؤا۔ اور میری جان پر مِہربان ہو کر تُو نے اُسے نیستی کے گڑھے سے رہائی دی۔ کیونکہ تُو نے میرے سب گُناہوں کو اپنی پِیٹھ کے پِیچھے پھینک دِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات