Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یونس 2:6 - کِتابِ مُقادّس

6 مَیں پہاڑوں کی تہ تک غرق ہو گیا۔ زمِین کے اڑبنگے ہمیشہ کے لِئے مُجھ پر بند ہو گئے۔ تَو بھی اَے خُداوند میرے خُدا تُو نے میری جان پاتال سے بچائی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 میں پہاڑوں کی گہرائی تک ڈُوب گیا تھا؛ زمین کے راستے ہمیشہ کے لئے مجھ پر بندہو گئے تھے۔ لیکن آپ نے اَے یَاہوِہ، میرے خُدا، میری جان کو پاتال سے باہر نکالا۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 पानी में उतरते उतरते मैं पहाड़ों की बुनियादों तक पहुँच गया। मैं ज़मीन में धँसकर एक ऐसे मुल्क में आ गया जिसके दरवाज़े हमेशा के लिए मेरे पीछे बंद हो गए। लेकिन ऐ रब, मेरे ख़ुदा, तू ही मेरी जान को गढ़े से निकाल लाया!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 پانی میں اُترتے اُترتے مَیں پہاڑوں کی بنیادوں تک پہنچ گیا۔ مَیں زمین میں دھنس کر ایک ایسے ملک میں آ گیا جس کے دروازے ہمیشہ کے لئے میرے پیچھے بند ہو گئے۔ لیکن اے رب، میرے خدا، تُو ہی میری جان کو گڑھے سے نکال لایا!

باب دیکھیں کاپی




یونس 2:6
25 حوالہ جات  

اَے خُداوند! تُو میری جان کو پاتال سے نِکال لایا ہے۔ تُو نے مُجھے زِندہ رکھّا ہے کہ گور میں نہ جاؤُں۔


کیونکہ تُو نہ میری جان کو پاتال میں رہنے دے گا نہ اپنے مُقدّس کو سڑنے دے گا۔


دیکھ میرا سخت رنج راحت سے تبدِیل ہُؤا۔ اور میری جان پر مِہربان ہو کر تُو نے اُسے نیستی کے گڑھے سے رہائی دی۔ کیونکہ تُو نے میرے سب گُناہوں کو اپنی پِیٹھ کے پِیچھے پھینک دِیا۔


پہاڑ تُجھے دیکھ کر کانپ گئے۔ سَیلاب گُذر گئے۔ سمُندر سے شور اُٹھا اور مَوجیں بُلند ہُوئِیں۔


وہ کھڑا ہُؤا اور زمِین تھرّا گئی۔ اُس نے نِگاہ کی اور قَومیں پراگندہ ہو گئِیں۔ ازلی پہاڑ پارہ پارہ ہو گئے۔ قدِیم ٹِیلے جُھک گئے۔ اُس کی راہیں ازلی ہیں۔


کِس نے سمُندر کو چُلّو سے ناپا اور آسمان کی پَیمایش بالِشت سے کی اور زمِین کی گرد کو پَیمانہ میں بھرا اور پہاڑوں کو پلڑوں میں وزن کِیا اور ٹِیلوں کو ترازُو میں تولا؟


اَے خُداوند! جلد مُجھے جواب دے۔ میری رُوح گُداز ہو چلی۔ اپنا چہرہ مُجھ سے نہ چِھپا۔ اَیسا نہ ہو کہ مَیں قبر میں اُترنے والوں کی مانِند ہو جاؤُں۔


اُس جگہ پُہنچ گیا جو تُو نے اُس کے لِئے تیّار کی تھی۔ پہاڑ اُبھر آئے۔ وادِیاں بَیٹھ گئیں۔


تُو نے اُس کو سمُندر سے چِھپایا جَیسے لِباس سے۔ پانی پہاڑوں سے بھی بُلند تھا۔


تُو قُدرت سے کمربستہ ہو کر اپنی قُوّت سے پہاڑوں کو اِستحکام بخشتا ہے۔


لیکن اَے خُدا! تُو اُن کو ہلاکت کے گڑھے میں اُتارے گا۔ خُونی اور دغاباز اپنی آدھی عُمر تک بھی جِیتے نہ رہیں گے پر مَیں تُجھ پر توکُّل کرُوں گا۔


جب مَیں گور میں جاؤُں تو میری مَوت سے کیا فائِدہ؟ کیا خاک تیری سِتایش کرے گی؟ کیا وہ تیری سچّائی کو بیان کرے گی؟


اُس نے میری جان کو گڑھے میں جانے سے بچایا اور میری زِندگی روشنی کو دیکھے گی۔


تو وہ اُس پر رحم کرتا اور کہتا ہے کہ اُسے گڑھے میں جانے سے بچا لے۔ مُجھے فِدیہ مِل گیا ہے۔


اِس لِئے کہ میرے غُصّہ کے مارے آگ بھڑک اُٹھی ہے جو پاتال کی تَہ تک جلتی جائے گی اور زمِین کو اُس کی پَیداوار سمیت بھسم کر دے گی اور پہاڑوں کی بُنیادوں میں آگ لگا دے گی۔


اور مَیں بھی تُجھ سے کہتا ہُوں کہ تُو پطرسؔ ہے اور مَیں اِس پتّھر پر اپنی کلِیسیا بناؤں گا اور عالمِ ارواح کے دروازے اُس پر غالِب نہ آئیں گے۔


پاتال کی رسِّیاں میرے چَوگِرد تِھیں مَوت کے پھندے مُجھ پر آ پڑے تھے۔


مَوت کی رسِیّوں نے مُجھے جکڑ لِیا اور پاتال کے درد مُجھ پر آ پڑے۔ مَیں دُکھ اور غم میں گرِفتار ہُؤا۔


مَیں نے کہا مَیں اپنی آدھی عُمر میں پاتال کے پھاٹکوں میں داخِل ہُوں گا۔ میری زِندگی کے باقی برس مُجھ سے چِھین لِئے گئے۔


تب مَیں تُجھے اُن کے ساتھ جو پاتال میں اُتر جاتے ہیں پُرانے وقت کے لوگوں کے درمِیان نِیچے اُتارُوں گا اور زمِین کے اسفل میں اور اُن اُجاڑ مکانوں میں جو قدِیم سے ہیں اُن کے ساتھ جو پاتال میں اُتر جاتے ہیں تُجھے بساؤُں گا تاکہ تُو پِھر آباد نہ ہو پر مَیں زِندوں کے مُلک کو جلال بخشُوں گا۔


تاکہ لبِ آب کے سب درختوں میں سے کوئی اپنی بُلندی پر مغرُور نہ ہو اور اپنی چوٹی گھنی شاخوں کے درمِیان اُونچی نہ کرے اور اُن میں سے بڑے بڑے اور پانی جذب کرنے والے سِیدھے کھڑے نہ ہوں کیونکہ وہ سب کے سب مَوت کے حوالہ کِئے جائیں گے یعنی زمِین کے اسفل میں بنی آدمؔ کے درمِیان جو پاتال میں اُترتے ہیں۔


مَیں گہری دلدل میں دھسا جاتا ہُوں جہاں کھڑا نہیں رہا جاتا۔ مَیں گہرے پانی میں آ پڑا ہُوں جہاں سَیلاب میرے سر پر سے گُذرتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات