Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یونس 2:10 - کِتابِ مُقادّس

10 اور خُداوند نے مچھلی کو حُکم دِیا اور اُس نے یُوناؔہ کو خُشکی پر اُگل دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اَور یَاہوِہ نے اُس بڑی مچھلی کو حُکم دیا اَور اُس نے یُوناہؔ کو خشک زمین پر اُگل دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 तब रब ने मछली को हुक्म दिया कि वह यूनुस को ख़ुश्की पर उगल दे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 تب رب نے مچھلی کو حکم دیا کہ وہ یونس کو خشکی پر اُگل دے۔

باب دیکھیں کاپی




یونس 2:10
18 حوالہ جات  

کیونکہ اُس نے فرمایا اور ہو گیا۔ اُس نے حُکم دِیا اور واقِع ہُؤا۔


لیکن خُداوند نے ایک بڑی مچھلی مُقرّر کر رکھّی تھی کہ یُوناؔہ کو نِگل جائے اور یُوناؔہ تِین دِن رات مچھلی کے پیٹ میں رہا۔


پس کِس لِئے جب مَیں آیا تو کوئی آدمی نہ تھا؟ اور جب مَیں نے پُکارا تو کوئی جواب دینے والا نہ ہُؤا؟ کیا میرا ہاتھ اَیسا کوتاہ ہو گیا ہے کہ چُھڑا نہیں سکتا؟ اور کیا مُجھ میں نجات دینے کی قُدرت نہیں؟ دیکھو مَیں اپنی ایک دھمکی سے سمُندر کو سُکھا دیتا ہُوں اور نہروں کو صحرا کر ڈالتا ہُوں۔ اُن میں کی مچھلِیاں پانی کے نہ ہونے سے بدبُو ہو جاتی ہیں اور پِیاس سے مَر جاتی ہیں۔


اور خُدا نے کہا کہ رَوشنی ہو جا اور رَوشنی ہو گئی۔


اُس نے حُکم دِیا تو بے شُمار ٹِڈّیاں اور کیڑے آ گئے


اُس نے حُکم دِیا اور مچھّروں کے غول آئے اور اُن کی سب حدُود میں جُوئیں آ گئِیں۔


اور خُدا نے کہا کہ فلک پر نیّر ہوں کہ دِن کو رات سے الگ کریں اور وہ نِشانوں اور زمانوں اور دِنوں اور برسوں کے اِمتیاز کے لِئے ہوں۔


اور خُدا نے کہا کہ زمِین گھاس اور بیِج دار بوٹِیوں کو اور پَھل دار درختوں کو جو اپنی اپنی جِنس کے مُوافِق پَھلیں اور جو زمِین پر اپنے آپ ہی میں بیِج رکھّیں اُگائے اور اَیسا ہی ہُؤا۔


اور خُدا نے کہا کہ آسمان کے نِیچے کا پانی ایک جگہ جمع ہو کہ خُشکی نظر آئے اور اَیسا ہی ہُؤا۔


پس خُدا نے فضا کو بنایا اور فضا کے نِیچے کے پانی کو فضا کے اُوپر کے پانی سے جُدا کِیا اور اَیسا ہی ہُؤا۔


اور خُداوند کا کلام دُوسری بار یُوناؔہ پر نازِل ہُؤا۔


حلِیم کھائیں گے اور سیر ہوں گے۔ خُداوند کے طالِب اُس کی سِتایش کریں گے۔ تُمہارا دِل ابد تک زِندہ رہے!


خُداوند مُجھے بچانے کو تیّار ہے۔ اِس لِئے ہم اپنے تاردار سازوں کے ساتھ عُمر بھر خُداوند کے گھر میں سرُود خوانی کرتے رہیں گے۔


مَیں ہی یہوواؔہ ہُوں اور میرے سِوا کوئی بچانے والا نہیں۔


لیکن مَیں مُلکِ مِصرؔ ہی سے خُداوند تیرا خُدا ہُوں اور میرے سِوا تُو کِسی معبُود کو نہیں جانتا تھا کیونکہ میرے سِوا کوئی اَور نجات دینے والا نہیں ہے۔


اسُور ہم کو نہیں بچائے گا۔ ہم گھوڑوں پر سوار نہیں ہوں گے اور اپنی دست کاری کو خُدا نہ کہیں گے کیونکہ یتِیموں پر رحم کرنے والا تُو ہی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات