Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یونس 1:3 - کِتابِ مُقادّس

3 لیکن یُوناؔہ خُداوند کے حضُور سے ترسِیس کو بھاگا اور یافا میں پُہنچا اور وہاں اُسے ترسِیس کو جانے والا جہاز مِلا اور وہ کِرایہ دے کر اُس میں سوار ہُؤا تاکہ خُداوند کے حضُور سے ترسِیس کو اہلِ جہاز کے ساتھ جائے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 لیکن یُوناہؔ یَاہوِہ کے حُضُور سے ترشیشؔ کی طرف جانے کو بھاگے اَور یافؔا جا پہُنچے۔ وہاں اُنہیں ترشیشؔ کو جانے والا ایک پانی کا جہاز مِلا۔ اَور وہ کرایہ دے کر اُس میں سوار ہُوئے تاکہ اُن کے ساتھ یَاہوِہ کی حُضُوری سے ترشیشؔ کو چلے جائیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 यूनुस रवाना हुआ, लेकिन मशरिक़ी शहर नीनवा के लिए नहीं बल्कि मग़रिबी शहर तरसीस के लिए। रब के हुज़ूर से फ़रार होने के लिए वह याफ़ा शहर पहुँच गया जहाँ एक बहरी जहाज़ तरसीस को जानेवाला था। सफ़र का किराया अदा करके यूनुस जहाज़ में बैठ गया ताकि रब के हुज़ूर से भाग निकले।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 یونس روانہ ہوا، لیکن مشرقی شہر نینوہ کے لئے نہیں بلکہ مغربی شہر ترسیس کے لئے۔ رب کے حضور سے فرار ہونے کے لئے وہ یافا شہر پہنچ گیا جہاں ایک بحری جہاز ترسیس کو جانے والا تھا۔ سفر کا کرایہ ادا کر کے یونس جہاز میں بیٹھ گیا تاکہ رب کے حضور سے بھاگ نکلے۔

باب دیکھیں کاپی




یونس 1:3
35 حوالہ جات  

اور مے یرقُوؔن اور رِقُّون مع اُس سرحد کے جو یافہ کے مُقابِل ہے۔


سو قائِنؔ خُداوند کے حضُور سے نِکل گیا اور عدن کے مشرِق کی طرف نُود کے عِلاقہ میں جا بسا۔


اور یافا میں ایک شاگِرد تھی تبِیتا نام جِس کا تَرجُمہ ہرنی ہے وہ بُہت ہی نیک کام اور خَیرات کِیا کرتی تھی۔


اور اَیسا ہُؤا کہ وہ بُہت دِن یاؔفا میں شمعُوؔن نام دبّاغ کے ہاں رہا۔


اور اُس نے خُداوند سے یُوں دُعا کی کہ اَے خُداوند جب مَیں اپنے وطن ہی میں تھا اور ترسِیس کو بھاگنے والا تھا تو کیا مَیں نے یِہی نہ کہا تھا؟ مَیں جانتا تھا کہ تُو رحِیم و کرِیم خُدا ہے جو قہر کرنے میں دھِیما اور شفقت میں غنی ہے اور عذاب نازِل کرنے سے باز رہتا ہے۔


اَے ساحِل کے باشِندو تُم زار زار روتے ہُوئے ترسِیس کو چلے جاؤ۔


صُور کی بابت بارِ نبُوّت۔ اَے ترسِیس کے جہازو! واوَیلا کرو کیونکہ وہ اُجڑ گیا وہاں کوئی گھر اور کوئی داخِل ہونے کی جگہ نہیں۔ کِتّیم کی زمِین سے اُن کو یہ خبر پُہنچی ہے۔


جب اُس نے یہ دیکھا تو اُٹھ کر اپنی جان بچانے کو بھاگا اور بیرسبع میں جو یہُوداؔہ کا ہے آیا اور اپنے خادِم کو وہِیں چھوڑا۔


وہ خُداوند کے چِہرہ اور اُس کی قُدرت کے جلال سے دُور ہو کر ابدی ہلاکت کی سزا پائیں گے۔


اگر خُوشخبری سُناؤں تو میرا کُچھ فخر نہیں کیونکہ یہ تو میرے لِئے ضرُوری بات ہے بلکہ مُجھ پر افسوس ہے اگر خُوشخبری نہ سُناؤں۔


اِس لِئے اَے اگرپّا بادشاہ! مَیں اُس آسمانی رویا کا نافرمان نہ ہُؤا۔


ترسِیس نے ہر طرح کے مال کی کثرت کے سبب سے تیرے ساتھ تِجارت کی۔ وہ چاندی اور لوہا اور رانگا اور سِیسا لا کر تیرے بازاروں میں سَوداگری کرتے تھے۔


اَے دُخترِ ترسِیس! دریایِ نِیل کی طرح اپنی سرزمِین پر پَھیل جا۔ اب کوئی بند باقی نہیں رہا۔


خُداوند نے شَیطان سے کہا دیکھ اُس کا سب کُچھ تیرے اِختیار میں ہے۔ صِرف اُس کو ہاتھ نہ لگانا۔ تب شَیطان خُداوند کے سامنے سے چلا گیا۔


اور جِتنی لکڑی تُجھ کو درکار ہے ہم لُبناؔن سے کاٹیں گے اور اُن کے بیڑے بنوا کر سمُندر ہی سمُندر تیرے پاس یافا میں پُہنچائیں گے۔ پِھر تُو اُن کو یروشلیِم کو لے جانا۔


مگر پَولُس نے یہ مُناسِب نہ جانا کہ جو شخص پمفِیلیہ میں کنارہ کر کے اُس کام کے لِئے اُن کے ساتھ نہ گیا تھا اُس کو ہمراہ لے چلیں۔


یِسُوعؔ نے اُس سے کہا جو کوئی اپنا ہاتھ ہَل پر رکھ کر پِیچھے دیکھتا ہے وہ خُدا کی بادشاہی کے لائِق نہیں۔


اور رُوح مُجھے اُٹھا کر لے گئی۔ سو مَیں تلخ دِل اور غضب ناک ہو کر روانہ ہُؤا اور خُداوند کا ہاتھ مُجھ پر غالِب تھا۔


یقِیناً جزِیرے میری راہ دیکھیں گے اور ترسِیس کے جہاز پہلے آئیں گے کہ تیرے بیٹوں کو اُن کی چاندی اور اُن کے سونے سمیت دُور سے خُداوند تیرے خُدا اور اِسرائیل کے قُدُّوس کے نام کے لِئے لائیں کیونکہ اُس نے تُجھے بزُرگی بخشی ہے۔


اور ترسِیس کے سب جہازوں پر غرض ہر ایک خُوش نُما منظر پر۔


تب شَیطان خُداوند کے سامنے سے چلا گیا اور ایُّوب کو تلوے سے چاند تک درد ناک پھوڑوں سے دُکھ دِیا۔


اور وہاں ایک غار میں جا کر ٹِک گیا اور دیکھو خُداوند کا یہ کلام اُس پر نازِل ہُؤا کہ اَے ایلیّاہ! تُو یہاں کیا کرتا ہے؟


اور اُنہوں نے خُداوند خُدا کی آواز جو ٹھنڈے وقت باغ میں پِھرتا تھا سُنی اور آدمؔ اور اُس کی بِیوی نےاپنے آپ کو خُداوند خُدا کے حضُور سے باغ کے درختوں میں چِھپایا۔


اور چُونکہ لُدّہ یافا کے نزدِیک تھا شاگِردوں نے یہ سُن کر کہ پطرؔس وہاں ہے دو آدمی بھیجے اور اُس سے درخواست کی کہ ہمارے پاس آنے میں دیر نہ کر۔


یہ بات سارے یافا میں مشہُور ہو گئی اور بُہتیرے خُداوند پر اِیمان لے آئے۔


اور اُنہوں نے مِعماروں اور بڑھیوں کی نقدی دی اور صَیدانیوں اور صُوریوں کو کھانا پِینا اور تیل دِیا تاکہ وہ دیودار کے لٹّھے لُبناؔن سے یافا کو سمُندر کی راہ سے لائیں جَیسا اُن کو شاہِ فارِس خورس سے پروانہ مِلا تھا۔


جو لوگ جہازوں میں بحر پر جاتے ہیں اور سمُندر پر کاروبار میں لگے رہتے ہیں


ترسِیس سے چاندی کا پِیٹا ہُؤا پتّر اور اُوفاؔز سے سونا آتا ہے جو کارِیگر کی کارِیگری اور سُنار کی دست کاری ہے۔ اُن کا لِباس نِیلا اور ارغوانی ہے اور یہ سب کُچھ ماہِر اُستادوں کی دست کاری ہے۔


تب وہ خَوف زدہ ہو کر اُس سے کہنے لگے تُو نے یہ کیا کِیا؟ کیونکہ اُن کو معلُوم تھا کہ وہ خُداوند کے حضُور سے بھاگا ہے اِس لِئے کہ اُس نے خُود اُن سے کہا تھا۔


اور اب گیہُوں اور جَو اور تیل اور مَے جِن کا میرے مالِک نے ذِکر کِیا ہے وہ اُن کو اپنے خادِموں کے لِئے بھیجے۔


کیونکہ بادشاہ کے پاس جہاز تھے جو حُوراؔم کے نَوکروں کے ساتھ ترسِیس کو جاتے تھے۔ ترسِیس کے یہ جہاز تِین برس میں ایک بار سونا اور چاندی اور ہاتھی دانت اور بندر اور مور لے کر آتے تھے۔


لیکن اَے آدمؔ زاد تُو میرا کلام سُن۔ تو اُس سرکش خاندان کی مانِند سرکشی نہ کر۔ اپنا مُنہ کھول اور جو کُچھ مَیں تُجھے دیتا ہُوں کھا لے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات