Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوحنا 6:24 - کِتابِ مُقادّس

24 پس جب بِھیڑ نے دیکھا کہ یہاں نہ یِسُوعؔ ہے نہ اُس کے شاگِرد تو وہ خُود چھوٹی کشتِیوں میں بَیٹھ کر یِسُوعؔ کی تلاش میں کَفرؔنحُوم کو آئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 جَب لوگوں نے دیکھا کہ نہ تو یِسوعؔ ہی وہاں ہیں نہ اُن کے شاگرد تو وہ خُود اُن کشتیوں میں بیٹھ کر یِسوعؔ کی جُستُجو میں کَفرنحُومؔ کی طرف روانہ ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 जब लोगों ने देखा कि न ईसा और न उसके शागिर्द वहाँ हैं तो वह कश्तियों पर सवार होकर ईसा को ढूँडते ढूँडते कफ़र्नहूम पहुँचे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 جب لوگوں نے دیکھا کہ نہ عیسیٰ اور نہ اُس کے شاگرد وہاں ہیں تو وہ کشتیوں پر سوار ہو کر عیسیٰ کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے کفرنحوم پہنچے۔

باب دیکھیں کاپی




یوحنا 6:24
11 حوالہ جات  

اور کشتی میں بَیٹھ کر جِھیل کے پار کَفرؔنحُوم کو چلے جاتے تھے۔ اُس وقت اندھیرا ہو گیا تھا اور یِسُوعؔ ابھی تک اُن کے پاس نہ آیا تھا۔


اور جب وہ مِلا تو اُس سے کہا کہ سب لوگ تُجھے ڈُھونڈ رہے ہیں۔


یِسُوعؔ نے اُس سے کہا اَے عَورت تُو کیوں روتی ہے؟ کِس کو ڈُھونڈتی ہے؟ اُس نے باغبان سمجھ کر اُس سے کہا مِیاں اگر تُو نے اُس کو یہاں سے اُٹھایا ہو تو مُجھے بتا دے کہ اُسے کہاں رکھّا ہے تاکہ مَیں اُسے لے جاؤں۔


پس یہُودی اُسے عِید میں یہ کہہ کر ڈُھونڈنے لگے کہ وہ کہاں ہے؟


یہ باتیں اُس نے کَفرؔنحُوم کے ایک عِبادت خانہ میں تعلِیم دیتے وقت کہِیں۔


(لیکن بعض چھوٹی کشتِیاں تِبریاؔس سے اُس جگہ کے نزدِیک آئِیں جہاں اُنہوں نے خُداوند کے شُکر کرنے کے بعد روٹی کھائی تھی)۔


جب یِسُوعؔ واپس آ رہا تھا تو لوگ اُس سے خُوشی کے ساتھ مِلے کیونکہ سب اُس کی راہ تکتے تھے۔


اور وہ پار جا کر گنّیسرؔت کے عِلاقہ میں پُہنچے اور کشتی گھاٹ پر لگائی۔


وہ پار جا کر گنّیسرؔت کے عِلاقہ میں پُہنچے۔


یِسُوعؔ نے اُن کے جواب میں کہا مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ تُم مُجھے اِس لِئے نہیں ڈُھونڈتے کہ مُعجِزے دیکھے بلکہ اِس لِئے کہ تُم روٹِیاں کھا کر سیر ہُوئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات