Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوحنا 14:18 - کِتابِ مُقادّس

18 مَیں تُمہیں یتِیم نہ چھوڑُوں گا۔ مَیں تُمہارے پاس آؤں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 میں تُمہیں یتیم نہ چھوڑوں گا۔ مَیں تمہارے پاس آؤں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 मैं तुमको यतीम छोड़कर नहीं जाऊँगा बल्कि तुम्हारे पास वापस आऊँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 مَیں تم کو یتیم چھوڑ کر نہیں جاؤں گا بلکہ تمہارے پاس واپس آؤں گا۔

باب دیکھیں کاپی




یوحنا 14:18
18 حوالہ جات  

اور اگر مَیں جا کر تُمہارے لِئے جگہ تیّار کرُوں تو پِھر آ کر تُمہیں اپنے ساتھ لے لُوں گا تاکہ جہاں مَیں ہُوں تُم بھی ہو۔


بلکہ خواہ مَوت کے سایہ کی وادی میں سے میرا گُذر ہو مَیں کِسی بلا سے نہیں ڈرُوں گا کیونکہ تُو میرے ساتھ ہے۔ تیرے عصا اور تیری لاٹھی سے مُجھے تسلّی ہے۔


کیونکہ جہاں دو یا تِین میرے نام پر اِکٹّھے ہیں وہاں مَیں اُن کے بِیچ میں ہُوں۔


اور مَیں باپ سے درخواست کرُوں گا تو وہ تُمہیں دُوسرا مددگار بخشے گا کہ ابد تک تُمہارے ساتھ رہے۔


اور اُن کو یہ تعلِیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جِن کا مَیں نے تُم کو حُکم دِیا اور دیکھو مَیں دُنیا کے آخِر تک ہمیشہ تُمہارے ساتھ ہُوں۔


مَیں نے تُم سے یہ باتیں اِس لِئے کہِیں کہ تُم مُجھ میں اِطمِینان پاؤ۔ دُنیا میں مُصِیبت اُٹھاتے ہو لیکن خاطِر جمع رکھّو مَیں دُنیا پر غالِب آیا ہُوں۔


کیونکہ جِس صُورت میں اُس نے خُود ہی آزمایش کی حالت میں دُکھ اُٹھایا تو وہ اُن کی بھی مدد کر سکتا ہے جِن کی آزمایش ہوتی ہے۔


آؤ ہم دریافت کریں اور خُداوند کے عِرفان میں ترقّی کریں۔ اُس کا ظہُور صُبح کی مانِند یقِینی ہے اور وہ ہمارے پاس برسات کی مانِند یعنی آخِری برسات کی مانِند جو زمِین کو سیراب کرتی ہے آئے گا۔


اور اب اَے یعقُوبؔ! خُداوند جِس نے تُجھ کو پَیدا کِیا اور جِس نے اَے اِسرائیل تُجھ کو بنایا یُوں فرماتا ہے کہ خَوف نہ کر کیونکہ مَیں نے تیرا فِدیہ دِیا ہے۔ مَیں نے تیرا نام لے کر تُجھے بُلایا ہے۔ تُو میرا ہے۔


مَیں عقل مندی سے کامِل راہ پر چلُوں گا۔ تُو میرے پاس کب آئے گا؟ گھر میں میری روِش خلُوصِ دِل سے ہو گی۔


اب ہمارا خُداوند یِسُوع مسِیح خُود اور ہمارا باپ خُدا جِس نے ہم سے مُحبّت رکھّی اور فضل سے اَبدی تسلّی اور اچھّی اُمّید بخشی۔


اسُور ہم کو نہیں بچائے گا۔ ہم گھوڑوں پر سوار نہیں ہوں گے اور اپنی دست کاری کو خُدا نہ کہیں گے کیونکہ یتِیموں پر رحم کرنے والا تُو ہی ہے۔


تُم کو تسلّی دینے والا مَیں ہی ہُوں۔ تُو کَون ہے جو فانی اِنسان سے اور آدمؔ زاد سے جو گھاس کی مانِند ہو جائے گا ڈرتا ہے۔


ہم یتِیم ہیں۔ ہمارے باپ نہیں۔ ہماری مائیں بیواؤں کی مانِند ہیں۔


تھوڑی دیر میں تُم مُجھے نہ دیکھو گے اور پِھر تھوڑی دیر میں مُجھے دیکھ لو گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات