Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوحنا 11:43 - کِتابِ مُقادّس

43 اور یہ کہہ کر اُس نے بُلند آواز سے پُکارا کہ اَے لعزر نِکل آ۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

43 یہ کہنے کے بعد یِسوعؔ نے بُلند آواز سے پُکارا، ”لعزؔر باہر نکل آ!“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

43 फिर ईसा ज़ोर से पुकार उठा, “लाज़र, निकल आ!”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

43 پھر عیسیٰ زور سے پکار اُٹھا، ”لعزر، نکل آ!“

باب دیکھیں کاپی




یوحنا 11:43
12 حوالہ جات  

پطرس نے سب کو باہر کر دِیا اور گُھٹنے ٹیک کر دُعا کی۔ پِھر لاش کی طرف مُتوجّہ ہو کر کہا اَے تبِیتا اُٹھ! پس اُس نے آنکھیں کھول دِیں اور پطرس کو دیکھ کر اُٹھ بَیٹھی۔


پطرؔس نے اُس سے کہا اَے اَینیاؔس یِسُوعؔ مسِیح تُجھے شِفا دیتا ہے۔ اُٹھ آپ اپنا بِستر بِچھا۔ وہ فوراً اُٹھ کھڑا ہُؤا۔


پطرؔس نے یہ دیکھ کر لوگوں سے کہا اَے اِسرائیِلیو! اِس پر تُم کیوں تعجُّب کرتے ہو اور ہمیں کیوں اِس طرح دیکھ رہے ہو کہ گویا ہم نے اپنی قُدرت یا دِین داری سے اِس شخص کو چلتا پِھرتا کر دِیا؟


پطرؔس نے کہا چاندی سونا تو میرے پاس ہے نہیں مگر جو میرے پاس ہے وہ تُجھے دِئے دیتا ہُوں۔ یِسُوعؔ مسِیح ناصری کے نام سے چل پِھر۔


اور وہ نِہایت ڈر گئے اور آپس میں کہنے لگے یہ کَون ہے کہ ہوا اور پانی بھی اُس کا حُکم مانتے ہیں؟


اور مُجھے تو معلُوم تھا کہ تُو ہمیشہ میری سُنتا ہے مگر اِن لوگوں کے باعِث جو آس پاس کھڑے ہیں مَیں نے یہ کہا تاکہ وہ اِیمان لائیں کہ تُو ہی نے مُجھے بھیجا ہے۔


جو مَر گیا تھا وہ کفَن سے ہاتھ پاؤں بندھے ہُوئے نِکل آیا اور اُس کا چِہرہ رُومال سے لِپٹا ہُؤا تھا۔ یِسُوعؔ نے اُن سے کہا اُسے کھول کر جانے دو۔


پِھر یِسُوعؔ فَسح سے چھ روز پہلے بَیت عَنِیّاؔہ میں آیا جہاں لعزر تھا جِسے یِسُوعؔ نے مُردوں میں سے جِلایا تھا۔


پس یہُودِیوں میں سے عوام یہ معلُوم کر کے کہ وہ وہاں ہے نہ صِرف یِسُوعؔ کے سبب سے آئے بلکہ اِس لِئے بھی کہ لعزر کو دیکھیں جِسے اُس نے مُردوں میں سے جِلایا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات